وزارت دفاع

ہندوستان کی بھرپور فوجی ثقافت کا جشن: وزیر دفاع نے نئی دہلی میں اولین ملٹری ہیریٹیج فیسٹیول کا افتتاح کیا


دو روزہ پروگرام ملک کے نوجوانوں کو تحریك دے گا: جناب راج ناتھ سنگھ

وزیر دفاع نے فوجی قلمرو میں قدیم حكمت انگیز ذہانت کے انضمام کے ذریعے مقامی مكالمے کو فروغ دینے کے لیے ’پروجیکٹ ادبھاو‘ کا آغاز کیا

Posted On: 21 OCT 2023 12:08PM by PIB Delhi

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 21 اکتوبر 2023 کو نئی دہلی میں اولین انڈین ملٹری ہیریٹیج فیسٹیول کا افتتاح کیا۔ دو روزہ فیسٹیول کا مقصد بات چیت، آرٹ، رقص، ڈرامہ، کہانی سنانے اور نمائشوں کے ذریعے صدیوں سے تیار ہونے والے ہندوستان کی بھرپور فوجی ثقافت اور ورثے کا جشن منانا ہے۔ یہ بنیادی طور پر ممتاز اسکالروں، پریکٹیشنروں اور حاضر سروس نیز ریٹائرڈ افسران کے پینل مباحثوں کے ذریعے مختلف تفہیمات اور نقطہ ہائے نظر کو سامنے لائے گا۔

اس تقریب کے دوران وزیر دفاع نے ہندوستانی فوج اور یونائیٹڈ سروس انسٹی ٹیوشن آف انڈیا کے مشترکہ تعاون سے 'پروجیکٹ ادبھاو' کا بھی آغاز کیا جس كا مقصد ملک کی قدیم حكمت انگیز ذہانت کو عصری فوجی قلمرو میں تلاش کرنے اور انضمام کے ذریعے مقامی مكالمے کو فروغ دینا ہے۔ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے، چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل وی آر چودھری، چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف ٹو دی چیئرمین، چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی آئی ایس سی) لیفٹیننٹ جنرل جے پی میتھیو اور وائس چیف آف دی نیول اسٹاف وائس ایڈمرل سنجے جسجیت سنگھ تقریب میں موجود معززین میں شامل تھے۔

اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ انڈین ملٹری ہیریٹیج فیسٹیول سے جو گزشتہ چند دہائیوں كی ملک کی سلامتی میں مسلح افواج کے بے مثال بہادری اور گرانقدر کردار کو ظاہر کرتا ہے، قوم کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان كے اندر ہندوستانی فوج اور ان کے شجاعت سے بھرے كارناموں کے بارے میں مزید جاننے کا جوش پیدا كرے گا۔

ملٹری ہیریٹیج فیسٹیول

طویل اور شاندار فوجی تاریخ اور حكمت انگیز ثقافت کے صدیوں پر محیط  ہونے کے باوجود لوگ بڑی حد تک اس کے مختلف پہلوؤں سے بے خبر ہیں۔ یہ تیوہار 21ویں صدی میں مسلح افواج کی تیاری کے مقاصد کی پاسداری کرتے ہوئے بات چیت کے ذریعے فوجی تاریخ اور ورثے کے ساتھ عوامی مشغولیت کے میدان میں ایک معیار پیدا کرنے کی ایك کوشش ہے۔

اس میلے کا مقصد ہندوستانی فوجی ثقافت، روایات اور تاریخ کے مطالعہ میں ایک نیا جوش پیدا كرنا اور 'آتم نر بھر بھارت' اور 'میک ان انڈیا' اقدامات كی قدرٹھوس طور پر بڑھانا ہے۔ یہ ہندوستان اور دنیا سے متعلق سلامتی، حکمت عملی اور بین الاقوامی تعلقات سے متعلق مختلف عصری مسائل پر تبادلہ خیال کرنے کا ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کرتا ہے۔

یہ میلہ فوجی بینڈ پرفارمنس کے ذریعے فوجی ثقافت کی نمائش کرے گا۔ اس میں آرمی سمفنی بینڈ کی پریزنٹیشن اور براس بینڈ کی نمائش اور ثقافتی گالا شام شامل ہے۔ ملک کی طویل اور شاندار فوجی تاریخ میں منتخب سنگ میلوں كو عبور كرنے اور کامیابیوں كے حصول کو اجاگر کرنے اور ان کا جشن منانے کے لیے ایک نمائش کا انعقاد انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیریٹیج، وزارت ثقافت کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

پروجیکٹ ادبھاو

اس منصوبے کی ضرورت کو ایک تنقیدی تفہیم سے واضح کیا گیا ہے: پرچند كہ موجودہ دور کے فوجی تصورات، جو عالمی سطح پر مروجہ ہیں، بڑی حد تک مغربی فوجوں کی تحقیق اور نظریات سے تشکیل پاتے ہیں، لیکن وہ منفرد، مقامی تقاضوں اور ہندوستانی فوج کی بھرپور ثقافتی حكمت انگیز میراث کے لیے پوری طرح کافی نہیں ہیں۔  اس پروجیکٹ کے ذریعے ہندوستانی فوج تسلیم کرتی ہے کہ قوم قدیم تحریروں اور مخطوطات کا خزانہ ہے جو ریاستی دستکاری، جنگ اور سفارت کاری میں نفیس، متنوع اور سیاق و سباق کے لحاظ سے بھرپور حکمت عملیوں کو بیان کرتی ہے۔ اس پراجیکٹ كا مقصد نئے، مقامی طور پر گونجنے والے فوجی تصورات کو تیار کرنے، موجودہ حکمت عملیوں کی تعمیر اور ان میں اضافہ کرنے کی طرف ایک اہم چھلانگ لگانا اور انہیں تاریخی دستاویزات میں محفوظ بھرپور، متنوع حکمت عملی اور حکمت عملی کے ساتھ جوڑنا ہے۔

پروجیکٹ ادبھاومقامی حكمت انگیز ترقی کے مرکز کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔ اس اقدام کو الفاظ كا حیكمت انگیز ذخیرہ اور تصوراتی فریم ورک بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ہندوستان کے فلسفیانہ اور ثقافتی ورثے میں گہرائی سے موجود ہے۔ اس سے ایک مضبوط، ترقی پسند اور مستقبل کے لیے تیار ہندوستانی فوج کی منزلیں طے ہوتی ہیں جو نہ صرف ملک کی تاریخی فوجی مہارت سے گونجتی ہے بلکہ عصری جنگ اور سفارت کاری کے تقاضوں اور حرکیات سے بھی ہم آہنگ ہے۔ یہ پروجیکٹ ہندوستان کی حكمت انگیز سوچ اور فوجی تاریخ کے مالا مال، متنوع اور اکثر ایسے خزانوں کو جو ابھی پوری طرح سامنے نہیں آءے تلاش کرنے اور پھیلانے کے لیے گہرائی سے تحقیق، غور و خوض، مطالعات اور مصروفیات کی ایک سیریز کا اشارہ دیتا ہے۔

*******

U.No:75

 ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1969703) Visitor Counter : 97