عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ڈی اے آر پی جی میں ڈجیٹائزیشن کے طور طریقوں کی اختیارکاری پر مرتکز خصوصی مہم 3.0 کا تیسرا ہفتہ


ڈی اے آر پی جی نے سی آر یو کی مکمل ڈجیٹائزیشن  کو اپنایا اور ڈجیٹل ڈی اے آر پی جی کے موضوع کے تحت بہترین طریقہ ہائے کار کےطور پر ای ایچ آر ایم ایس 2.0 نافذ کیا

Posted On: 21 OCT 2023 9:46AM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) نے خصوصی مہم 3.0 کے مسلسل تیسرے ہفتے اپنی پرجوش شراکت داری برقرار رکھی ہے۔ اس ہفتے کا آغاز 16 اکتوبر 2023 کو ہوا ، اور یہ 21 اکتوبر 2023 کو ختم ہوگا۔ اس ہفتے  ڈجیٹل ڈی اے آر پی جی کے موضوع کے تحت دفتر کو مکمل طور پر ڈجیٹل بنانے کے لیے ڈی اے آر پی جی میں بہترین طریقہ ہائے کار کے طور پر ڈجیٹائزیشن کی اختیارکاری پر توجہ مرکوز کی گئی۔

ہفتے کے دوران، ڈی اے آر پی جی نے ڈجیٹل سی آر یو کو مکمل طور پر اختیار کیا اور اپنے دفتر کو کاغذ سے مبرا بنایا۔

سینئر افسران پر مشتمل ایک ٹیم نے اس ہفتے کے دوران سی آر یو کا دورہ کیا اور یہ پایا کہ حالانکہ سی آر یو کو پہلے ہی ڈجیٹائز کیا جا چکا ہے تاہم مزید بہتری کی گنجائش باقی ہے۔ سی آر یو میں پہلے ہی خاطر خواہ تعداد میں ہیوی ڈیوٹی اسکینر فراہم کرائے جا چکے ہیں۔ افسران اور سیکشنوں کو اسکینر فراہم کرائے گئے ہیں۔ ڈی اے آر پی جی صد فیصد ای۔ رسید ماحول میں کام کر رہا ہے۔ اس  کے علاوہ سی آر یو کی بہتر انتظام کاری کے لیے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001IUTP.jpg

ڈی اے آر پی جی میں ای۔ایچ آر ایم ایس 2.0 کی اختیارکاری: ڈی اے آرپی جی میں تمام تر ملازمین ای ایچ آر ایم ایس 2.0 میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں اور تمام تر ماڈیولس مصروف عمل ہیں۔ رخصتی کی درخواستیں، ایڈوانسز، بازادائیگی، جی پی ایف ایڈوانس اور عملے سے متعلق دیگر معاملات کا نپٹارہ ای ایچ آر ایم ایس 2.0 پر آن لائن کیا جا رہا ہے۔ بچوں کا تعلیمی بھتہ (سی ای اے)، ایچ بی اے، ایل ٹی سی، ٹیلی فون بل کی بازادائیگی، میڈیکل بلس، اخبارات کے بلس کی بازادائیگی ڈجیٹل ڈی اے آر پی جی پر اب آن لائن طریقے سے کی جا رہی ہے۔ ای ایچ آر ایم ایس 2.0 کے چند فیچرس صارفین  کے لیے آسان ہیں جنہیں محکمے کی ضرورت کے مطابق ڈھالا جا سکتا ہے، اس کے علاوہ یہ ریئل ٹائم ایپلی کیشن اسٹیٹس، سنگل سائن آن، درخواست پر عمل درآمد پر صرف ہونے والے وقت میں تخفیف اور ملازم کے ساتھ خدمات ریکارڈس کی دستیابی جیسی سہولتوں سے بھی آراستہ ہے۔

ڈی اے آر پی جی میں ای ایچ آر ایم ایس 2.0 کی اختیارکاری یقیناً صارف دوست ثابت ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027FAP.jpg

 

ڈی اےآر پی جی میں خصوصی مہم 3.0 کے تیسرے ہفتے تک ریکارڈ مینجمنٹ سے متعلق طور طریقوں میں غیر معمولی پیش رفت ملاحظہ کی گئی ہے-

  • 1863 فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا
  • 447 فزیکل فائلوں کو ختم کیا گیا
  • 3253 برقی فائلوں کا جائزہ لیا گیا
  • 1317 برقی فائلوں کو بند کیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ان تین ہفتوں کا خوب تذکرہ رہا، اور اس دوران کافی تعداد میں ٹوئیٹ کیے گئے اور ڈی اے آر پی جی کی جانب سے 3 پی آئی بی بیانات جاری کیے گئے۔

ڈی اے آر پی جی میں ایک کلی طور پر وقف ٹیم کے ذریعہ خصوصی مہم 3.0 کی پیش رفت کا روزانہ جائزہ لیا جا رہا ہے  اور اسے یومیہ بنیاد پر ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کیا جا رہا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:68



(Release ID: 1969642) Visitor Counter : 82