وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

پبلیکیشنز ڈویژن نے 75ویں فرینکفرٹ کتاب میلے میں شرکت کی

Posted On: 20 OCT 2023 12:45PM by PIB Delhi

وزارت اطلاعات و نشریات کی پبلیکیشنز ڈویژن انڈیا نیشنل اسٹینڈ کے حصے کے طور پر، 75ویں فرینکفرٹ کتاب میلے میں شرکت کر رہا ہے۔ پبلیکیشنز ڈویژن کے اسٹال کے ساتھ ساتھ انڈیا نیشنل اسٹینڈ کا بھی افتتاح فرینکفرٹ میں واقع ہندوستانی قونصل خانے کے قونصلیٹ کامرس جناب ونود کمار  نے  18 اکتوبر 2023 کو کیا۔ دنیا کا ایک  مشہور و معروف  کتاب میلہ ہونے کے ناطے فرینکفرٹر بکمیس کا اہتمام  18 سے 22 اکتوبر 2023 تک فرینکفرٹ، جرمنی میں کیا جارہا ہے جس میں دنیا بھر سے لاتعداد شرکاء  حصہ لیتے ہیں اور  لاتعداد لوگ اس میلے کو دیکھنے آتے ہیں ۔

اپنے لازوال ادبی خزانے کو پیش کرتے ہوئے، پبلی کیشنز ڈویژن فن اور ثقافت، تاریخ، سنیما، شخصیات اور سوانح عمری، زمین اور لوگ، گاندھیائی ادب اور بچوں کا ادب جیسے وسیع موضوعات پر کتابوں کا بھرپور ذخیرہ میلے میں پیش کررہا ہے۔  میلے میں جن کتابوں کی نمائش کی جارہی ہے، وہ میلے میں آنے والے لوگوں  اور کتاب کے شائقین کی توجہ فوراً ہی حاصل کررہی ہیں۔ یہ ڈویژن راشٹرپتی بھون اور وزیر اعظم کی تقاریر پر اپنی پریمیم کتابیں بھی پیش کر رہا ہے، جو خصوصی طور پر پبلیکیشنز ڈویژن کے ذریعہ شائع کی گئی ہیں۔ کتابوں کے علاوہ، میلے میں آنے والوں کو پر ڈویژن کے مقبول اور وسیع پیمانے پر شائع ہونے والے جریدوں  جیسے یوجنا، کروکشیتر، آجکل اور بال بھارتی بھی اسٹال پر  دیکھنے کو ملیں گے۔

پبلیکیشنز ڈویژن اسٹال نمبر  بی  35/34، ہال نمبر 6.0، فرینکفرٹ بک فیئر میں اپنی مطبوعات کی نمائش کر رہا ہے۔

پبلیکیشنز ڈویژن کا تعارف :

ڈائریکٹوریٹ آف پبلیکیشنز ڈویژن کتابوں اور جرائد کا ذخیرہ ہے جو قومی اہمیت کے موضوعات اور ہندوستان کے مالا مال  ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتا ہے۔ 1941 میں قائم کیا جانے والا  پبلی کیشنز ڈویژن حکومت ہند کا ایک اہم اشاعتی ادارہ ہے جو مختلف زبانوں میں اور متنوع موضوعات  جیسے ترقی، ہندوستانی تاریخ، ثقافت، ادب، سوانح حیات، سائنس، ٹیکنالوجی، ماحولیات اور روزگار پر کتابیں اور جرائد شائع کرتا ہے۔ ڈویژن کو قارئین اور ناشرین کے درمیان اعتبار حاصل ہے اور یہ مواد کی صداقت کے ساتھ ساتھ اپنی اشاعتوں کی مناسب قیمت کے لیے بھی پہچانا جاتا ہے۔

ڈویژن کی اہم اشاعتوں میں مشہور ماہانہ جرائد جیسے یوجنا، کروکشیتر اور آجکل کے ساتھ ساتھ ہفتہ وار روزگار اخبارات ’ایمپلائمنٹ نیوز‘ اور ’روزگار سماچار‘ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پبلیکیشنز ڈویژن حکومت کی باوقار حوالہ جاتی کتاب  سالانہ ’انڈیا ایئر بُک‘ بھی شائع کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا ۔ ن ا۔

U-33


(Release ID: 1969386) Visitor Counter : 159