اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے صفائی ستھرائی کی مہم میں شرکت کی، انہوں نے روزمرہ کی زندگی میں صفائی ستھرائی کے بہترین طریقے اختیار کرنے کے لئے وزارت کے اسٹاف کی حوصلہ افزائی کی اور خصوصی مہم 3.0 میں زیادہ سے زیادہ شرکت کے لئے انہیں تحریک دی
مہم کے فوکس ایریاز میں عوامی شکایات اور اپیلوں کو مؤثر طریقے سے نمٹانا، صفائی ستھرائی مہم اور اسکریپ کو ٹھکانے لگانا شامل ہیں
Posted On:
20 OCT 2023 12:46PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے پنڈت دین دیال انتیودیہ بھون، سی جی او کمپلیکس، نئی دہلی وزارت میں اور ملحقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی مہم میں حصہ لیا۔ انہوں نے روزمرہ کی زندگی میں صفائی ستھرائی کے بہترین طریقے اختیار کرنے کے لئے وزارت کے اسٹاف کی حوصلہ افزائی کی اور خصوصی مہم 3.0 میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے کے لئے انہیں تحریک دی ہے۔
اقلیتی امور کے سکریٹری جناب کٹیکیتھالا سرینواس اور اقلیتی امور ایڈیشنل سکریٹری جناب کھلی رام مینا نے ہفتہ وار بنیادوں پر پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا اور تمام جوائنٹ سکریٹری/ڈی ڈی جی کو زیر التواء حوالہ جات کو نمٹانے اور پرانی فائلوں/فزیکل ریکارڈز کی چھٹائی کرنے اور اسکریپ/ردی سامان کو نمٹانے کی ہدایت کی۔ التواء شدہ حوالہ جات کو نمٹانے میں کامیابی کی صورت حال کو باقاعدگی سے ایس سی ڈی پی ایم پورٹل پر اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔
(i) 14 ستمبر 2023 تک التواء شدہ 317 عوامی شکایات اور 63 اپیلیں پہلے ہی نمٹائی جا چکی ہیں۔
(ii) خصوصی مہم 3.0 کے دوران صفائی ستھرائی مہم کے لیے شناخت کی گئی چاروں جگہوں پر صفائی مہم چلائی گئی ہے۔
(iii) دفتر کا 1400 سو مربع فٹ رقبہ اسکریپ اور ردی سامان کو ٹھکانے لگا نے سے خالی ہوا ہے۔
اقلیتی امور کی وزارت کے کنٹرول میں کام کرنے والی تنظیمیں/ ماتحت دفاتر جیسے درگاہ خواجہ صاحب اجمیر، راجستھان، قومی اقلیتی ترقیاتی اور مالیاتی کارپوریشن، سنٹرل وقف کونسل، حج کمیٹی آف انڈیا نے بھی خصوصی مہم 3.0 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ اس مہم کو موثر اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
خصوصی مہم 3.0 اقلیتی امور کی وزارت اور اس کے زیر کنٹرول تنظیموں میں 2 سے 31 اکتوبر 2023 تک جاری رہے گی۔ مہم کے اہم فوکس ایریاز میں عوامی شکایات ،اراکین پارلیمنٹ کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات، پارلیمنٹ کی یقین دہانیوں کو مؤثر طریقے سے نمٹانا، ،صفائی مہم ستھرائی مہم ، اسکریپ کو ٹھکانے لگانا شامل ہیں ۔
مہم کے تیاری کے مرحلے (14 سے 30 ستمبر، 2023) کو عہدیداروں کو حساس بنانے، مہم کے لیے زمینی کارکنوں کو متحرک کرنے، التواء شدہ چیزوں کی نشاندہی کرنے ، مہم کے مقامات کو حتمی شکل دینے؛ اسکریپ اور فالتو سامان کی شناخت کرنے کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ ا گ۔ ن ا۔
U-32
(Release ID: 1969371)
Visitor Counter : 142