صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند نے مہاتما گاندھی سنٹرل یونیورسٹی کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کی
Posted On:
19 OCT 2023 3:39PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند ،محترمہ دروپدی مرمو نے آج (19 اکتوبر 2023) بہار کے موتیہاری میں مہاتما گاندھی سنٹرل یونیورسٹی کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد نے شرکت کی اور خطاب کیا۔
طلباء سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ اُس یونیورسٹی کے طالب علم ہیں جو ہندوستان میں مہاتما گاندھی کے پہلے ستیہ گرہ کی یاد میں قائم کی گئی ہے۔ اس یونیورسٹی کے طالب علم ہونے کے ناطے آپ لوگ ایک انمول ورثے سے جڑے ہوئے ہیں جس کا دنیا بھر میں احترام کیا جاتا ہے۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ گاندھی جی کی وراثت کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کے لیے سادگی اور سچائی کے اچھے نتائج کو سمجھنا ہوگا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ سادگی اور سچائی کا راستہ حقیقی خوشی، امن اور شہرت کا راستہ ہے۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ باپو کی تعلیمات کے مطابق دماغ، قول ا ورفعل سے ہمیشہ سچائی کی راہ پر چلنے کا عزم کریں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ گاندھی جی نے عدم تشدد، ہمدردی، اخلاقیات اور بے لوث خدمت کے نظریات میں لوگوں کا اعتماد بڑھایا۔ انہوں نے ہمارے سماج، سیاست اور روحانیت کو ہندوستانیت سے بہت گہرا ئی کے ساتھ جوڑا۔ عالمی برادری میں بہت سے لوگ گاندھی جی میں ہندوستان کی مجسم شکل دیکھتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے اجاگر کیا کہ تاریخی چمپارن ستیہ گرہ کا سماج کے تانے بانے پر بھی گہرا اثر پڑا۔ اس تحریک کے دوران سبھی نے ذات پات کےی تفریق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے پکانا اور ایک دوسرے کے ساتھ مل کرکھانا شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 106 سال قبل گاندھی جی کے کہنے پر چمپارن میں لوگوں نے سماجی مساوات اور اتحاد کا راستہ اپنایا اور برطانوی حکومت کو جھکنے پر مجبور کردیا ۔ آج بھی سماجی مساوات اور اتحاد کا وہی راستہ ہمیں جدید اور ترقی یافتہ بھارت کی راہ پر آگے لے جائے گا۔
صدر جمہوریہ ہند کی مکمل تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-
*************
ش ح۔ م ع۔ رض
U. No.01
(Release ID: 1969080)
Visitor Counter : 115