وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

شرکت کے لیے، یووا سنگم (فیز III) کی خاطر آن لائن رجسٹریشن شروع


یووا سنگم کے مختلف مراحل میں  ہندوستان بھر میں 3,240 سے زیادہ شرکاء نے 73 دوروں میں حصہ لیا

Posted On: 18 OCT 2023 2:44PM by PIB Delhi

ایک بھارت شریشٹھ بھارت( ای بی ایس بی)کے تحت، یووا سنگم کے فیز III کے لیے رجسٹریشن پورٹل آج شروع کیا گیا۔ یووا سنگم ہندوستان کی مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے کو مضبوط کرنے کے لیے حکومت ہند کی جانب سے ایک پہل ہے۔ 18-30 سال کی عمر کے گروپ میں، دلچسپی رکھنے والے نوجوان، خاص طور پر طلباء، این ایس ایس/این وائی کے ایس رضاکار، ملازمت یافتہ/خود کے روز گاروالے افراد، وغیرہ آنے والے مرحلے میں حصہ لینے کے لیے  یووا سنگم پورٹل کے ذریعے اندراج کر سکتے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L3RQ.jpg

تفصیلی معلومات یہاں دستیاب ہے: https://ebsb.aicte-india.org/

سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کی یاد میں 31 اکتوبر 2015 کو منعقدہ راشٹریہ ایکتا دیوس کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مختلف خطوں کے لوگوں کے درمیان ایک پائیدار اور منظم ثقافتی رابطے کا خیال پیش کیا تھا۔ اس خیال کو آگے بڑھانے کے لیے، ایس بی ایس بی کا آغاز 31 اکتوبر 2016 کو کیا گیا تھا۔

یووا سنگم، جو ایس بی ایس بی کے تحت شروع کیا گیا ہے، قومی تعلیمی پالیسی2020  (این ای پی) سے تحریک حاصل کرتا ہے اور تجرباتی طریقے سے سیکھنے  پر توجہ مرکوز کرتا ہے اور ہندوستان کے بھرپور تنوع کے علم کو براہ راست طریقے سے  جذب کرتا ہے۔ یہ ایک مسلسل جاری رہنے والا ثقافتی تبادلہ ہے جس میں تنوع کا جشن منایا جاتا ہے جس میں شرکاء کو میزبان ریاست میں زندگی کے متنوع پہلوؤں، قدرتی زمینی شکلوں، ترقی کے نشانات، حالیہ کامیابیوں اوریوتھ کنیکٹ کا ایک عمیق تجربہ حاصل ہوتا ہے ۔ یووا سنگم کے تیسرے مرحلے کے لیے ہندوستان بھر میں بیس ممتاز اداروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یووا سنگم کے تیسرے مرحلے کے دوران، 20 ایچ ای آئیز کے شرکاء 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کا دورہ کریں گے۔

یووا سنگم حکومت ہند کی ایک پہل ہے جو نوجوانوں کے لیے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں کیمپس اور آف کیمپس طلبا  کے لئے نمائشی دوروں(ایکسپوزر ٹور) کے انعقاد پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ انہیں پانچ وسیع شعبوں کے تحت کثیر جہتی ایکسپوزر سے روبروکرایا جائے گا ،جو کہ پریٹن (سیاحت)، پرمپرا (روایات)، پرگتی (ترقی)، پرسپر سمپرک (عوام سے عوام  کا رابطہ)، اور پرودیوگیکی (ٹیکنالوجی) ہیں۔ مختلف ریاستوں کے نوجوان 5-7 دنوں کے لیے دوسری ریاستوں کا دورہ کریں گے جس کے دوران وہ متعلقہ ریاست کے مختلف پہلوؤں کا ایک عمیق تجربہ حاصل کریں گے اور مقامی نوجوانوں سے بات چیت کریں گے۔

ای بی ایس بی  کی شراکت دار وزارتوں میں تعلیم، امور داخلہ، ثقافت، سیاحت، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود  اطلاعات و نشریات ، اور ریلوے کی وزارتیں شامل ہیں، جن کے اپنے متعلقہ فرائض کے نفاذ کے لیے الگ الگ کردار اور ذمہ داریاں ہیں۔ وزارت تعلیم نوجوانوں کے انتخاب اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ذریعے دوروں کے انعقاد کی ذمہ دار ہے۔

یووا سنگم کاشی تمل سنگمم (کے ٹی ایس) کے ماڈل پر باہمی تعاون سے منعقد کیا گیا ہے اور اسے ہندوستان کے کونے کونے سے زبردست ردعمل اور شراکت  داری حاصل ہورہی ہے۔ ہندوستان بھر میں 3,240 سے زیادہ لوگوں نے ای بی ایس بی  کے تحت تجرباتی مرحلہ سمیت یووا سنگم کے مختلف مراحل میں 73 دوروں(ٹورز) میں حصہ لیا ہے۔اس نے ملک کے نوجوانوں  میں رضاکاریت کا جذبہ پیدا کیا ہے جس کی بدولت یووا سنگم کے مندوبین نے  این ای پی تقریبات اور دہلی میں   جولائی 2023 میں منعقدہ اکھل بھارتیہ شکشا سماگم، آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات، میری ماٹی میرا دیش مہم اور قوم کی تعمیر سے  متعلق دیگرسرگرمیوں میں شرکت کے ساتھ رضاکارانہ سرگرمیاں انجام دیا ہے۔

***

ش  ح۔ م م  ۔ ج

UNO-10954



(Release ID: 1968743) Visitor Counter : 126