اسٹیل کی وزارت

اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری نے خصوصی مہم 3.0 کے تحت این ایم ڈی سی کی جانب سے انجام دی جارہی سرگرمیوں کا جائزہ لیا؛ این ایم ڈی سی کی جانب سے کی جارہی ماحولیاتی ذمہ داری اور صفائی اقدامات کی ستائش کی

Posted On: 18 OCT 2023 10:25AM by PIB Delhi

اسٹیل کی وزارت کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ سنہا نے فولاد کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب ابھیجیت نریندر کے ساتھ کل دہلی میں این ایم ڈی سی لمیٹیڈ کے علاقائی دفتر کا دورہ کیا تاکہ خصوصی مہم 3.0 کے حصے کے طور پر این ایم ڈی سی کی جانب سے انجام دی جارہی صفائی کی سرگرمیوں کا ایک جامع جائزہ لے سکیں۔

فولاد کی وزارت کے سکریٹری کے اس دورے کا مقصد این ایم ڈی سی کی جاری صفائی کے اقدامات کی پیش رفت اور آس پاس کی کمیٹی اور ماحولیات پر پڑنے والے اثرات کا جائزہ لینا اور اس کی تشخیص کرنی ہے۔این ایم ڈی سی لمیٹیڈ، حکومت کی قیادت میں چلنے والا پروگرام خصوصی مہم 3.0 میں سرگرمی سے حصہ لے رہا ہے،جس کا مقصد صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی پائیداریت کو فروغ دینا ہے۔

دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے جناب ناگیندرناتھ سنہا نے ماحولیاتی ذمہ داری اور صفائی ستھرائی کے لیے این ایم ڈی سی کے عزم کی ستائش کی۔ انہوں نے ہندوستان کو صاف شفاف اور زیادہ پائیدار بنانے میں تعاون کرنے میں اس طرح کی سرگرمیوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔فولاد کے جوائنٹ سکریٹری جناب ابھیجیت نریندر نے بھی صفائی ستھرائی اور آس پاس ہریالی کے قومی وژن کے ساتھ ہم آہنگی میں این ایم ڈی سی کی کوششوں کی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔

یہ دورہ این ایم ڈی سی کی جاری کاوشوں کے لیے ایک مثبت نکتۂ نظر کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔جناب ناگیندرناتھ سنہا اور جناب ابھیجیت نریندرنے این ایم ڈی سی کی حوصلہ افزائی کی اور تعاون کا وعدہ کیا ۔

این ایم ڈی سی لیمٹیڈ، خصوصہ مہم 3.0 میں ماحولیاتی اورسماجی ذمہ داری اور کمپنی کی شمولیت میں مسلسل آگے رہا ہے جس سے ان قدروں کے لیے اس کے لگن کی وضاحت ہوتی ہے۔ این ایم ڈی سی لیمٹیڈ،ایک ذمہ دارکارپوریٹ شہری کے طور پر اپنے کردار کے لیے پرعزم رہا ہے اور سماج وماحولیات کی بہتری کے لیے مسلسل تعاون کرنے کی خاطر عہد بند ہے۔

*************

  ش ح۔ ع ح ۔ ج ا  

U-10942



(Release ID: 1968649) Visitor Counter : 84