عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت نے جاری سوچھتا خصوصی مہم 3.0 کے پہلے دو ہفتوں میں صرف اسکریپ کو ٹھکانے لگا کر 117 کروڑ روپے سے زیادہ کی متاثر کن آمدنی حاصل کی ہے
خصوصی مہم 3.0 کے تحت 32.54 لاکھ مربع فٹ دفتر کی جگہ خالی کرائی گئی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے دو ہفتوں کے بعد خصوصی مہم 3.0 کا جائزہ لیا
سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے اور زیر التوا معاملات کو کم کرنے کے لیے ملک بھر سے بڑے پیمانے پر شراکت داری، سوچھتا کے لیے 2.27 لاکھ مقامات کی نشاندہی
ملک بھر میں تقریباً 1.5 لاکھ مقامات پر سوچھتا مہم کامیابی سے چلائی گئی
پندرہ دن کے دوران 2.12 لاکھ سے زیادہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا، 1403 ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات کا جواب دیا گیا اور 17.23 لاکھ فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا
Posted On:
17 OCT 2023 5:07PM by PIB Delhi
حکومت نے جاری سوچھتا خصوصی مہم 3.0 کے پہلے دو ہفتوں میں صرف اسکریپ کو ٹھکانے لگا کر 117 کروڑ روپے سے زیادہ کی متاثر کن آمدنی حاصل کی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی، وزیر اعظم کے دفتر اور عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پہلے دو ہفتوں کے اختتام پر مہم کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے بعد یہ جانکاری دی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اس کے علاوہ، اس کے نتیجے میں 32.54 لاکھ مربع فٹ جگہ کو خالی کرکے استعمال کے لیے دستیاب کرایا گیا ہے، اس کے نتیجے میں دفتری جگہ بھی دستیاب ہوئی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج نئی دہلی میں خصوصی مہم 3.0 کے دو ہفتہ کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے، انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کی تعریف کی، جو کہ اس مہم کی نوڈل ایجنسی ہے۔ انہوں نے 2 سے 14 اکتوبر 2023 کی مدت میں ملک بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں نافذ کی جانے والی مہم کے دوران زیرالتوا معاملات کو کم کرنے اور سوچھتا کو ادارہ جاتی شکل دینے میں حاصل ہونے والی پیش رفت کی تعریف کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، وزارتوں/ محکموں اور ان کے فیلڈ/ آؤٹ اسٹیشن دفاتر میں بڑے پیمانے پر شراکت داری دیکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس مہم کا خصوصی زور عوامی انٹرفیس کے ساتھ دفاتر کا احاطہ کرنے پر ہے۔ انہوں نے وزارتوں/محکموں پر زور دیا کہ وہ ملک کے تمام حصوں میں تمام بیرونی دفاتر/دفاعی اداروں اور پی ایس یوز کا احاطہ کرنے کے لیے مہم کے نفاذ میں کلّی نقطہ نظر اختیار کریں۔
خصوصی مہم 3.0، اپنے دوسرے ہفتے میں، حجم اور پیمانے کے لحاظ سے جامع رہی ہے اور ملک بھر کے دفاتر میں وسیع پیمانے پر شراکت داری کی بات سامنے آئی ہے۔ 1.47 لاکھ سے زیادہ مقامات کا احاطہ کیا گیا ہے اور 32.54 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کی گئی ہے۔ ہزاروں اہلکاروں اور شہریوں کی کوششوں سے سرکاری دفاتر میں سوچھتا کےتئیں ایک عوامی تحریک پیدا ہوئی ہے۔
خصوصی مہم 3.0 کا کابینی وزراء، وزرائے مملکت اور حکومت ہند کے سکریٹریوں کے ذریعہ جائزہ لیا گیا ہے جو عمل آوری میں قیادت اور رہنمائی کا کام کر رہے ہیں۔
ممبئی میں ویسٹرن نیول کمانڈہیڈکوارٹر ، ٹیکسٹائل کمشنر آفیسر، ایڈیشنل۔ ڈی جی ایف ٹی آفس، جی پی او ممبئی، سی ایس ایم ٹی ممبئی ریلوے اسٹیشن کے مرکزی حکومت کے میدانی دورے (فیلڈ وزٹ) کا کام، سکریٹری، ڈی اے آر پی جی جناب وی سری نواس کے ذریعے 12 اکتوبر 2023 کو کیےگئے۔
خصوصی مہم 3.0 کی پیشرفت کی روزانہ کی بنیاد پر ایک وقف پورٹل (https://scdpm.nic.in/) پر نگرانی کی جاتی ہے۔ مہم کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے نوڈل افسران کے ساتھ سکریٹری،ڈی اےآر پی جی کی صدارت میں باقاعدہ میٹنگیں کی جاتی ہیں۔ خصوصی مہم 3.0 نے سوشل میڈیا میں وزارتوں/محکموں کی طرف سے 6,000 سے زیادہ ٹویٹس، ڈی اے آر پی جی ہینڈل کی طرف سے 450 ٹویٹس، #SpecialCampaign3.0 پر 450 انفوگرافکس اور 150 پریس ریلیز کے اجراء کے ساتھ نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

مورخہ2 سے 14 اکتوبر 2023 تک خصوصی مہم 3.0 کے دوسرے ہفتے تک، درج ذیل پیش رفت ہوئی ہے: 1,47,757سوچھتا مہم کےمقامات ؛ 17,92,630ریکارڈز مینجمنٹ فائلوں (فزیکل فائلز + ای فائلز) کا جائزہ لیا گیا؛ 32.54 (لاکھ مربع فٹ) جگہ خالی کرائی گئی ؛ 117.33 (کروڑ میں روپے) کی آمدنی حاصل ہوئی وغیرہ۔
خصوصی مہم 3.0 کے دوسرے ہفتے میں سامنے آنے والے بہترین طور طریقوں میں ڈاک کا محکمہ: بنگلورو پوسٹ آفس میں وال آرٹ؛ وزارت ثقافت: جگدل پور، چھتیس گڑھ میں ٹری ہاؤس؛ محکمہ ٹیلی مواصلات : آزاد عوامی شکایات ڈیش بورڈ؛ محکمہ زمینی وسائل: صحت اور بہبود پر لیکچرز شامل ہیں۔
مہم کے پہلے دو ہفتوں کے دوران 2,12,459 عوامی شکایات اور اپیلوں کا ازالہ کیا گیا جبکہ 1,403 ارکان پارلیمنٹ کے حوالوں (ریفرینسز) کا بھی جواب دیا گیا۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خصوصی مہم کو اپنانے کے ذریعے برسوں سے زیر التواء معاملات میں کمی کی تعریف کی اور تمام عہدیداروں سےتیسرےہفتے کے اختتام تک 75 فیصد اہداف حاصل کرنے کی رفتار کو برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا۔ خصوصی مہم 3.0 مورخہ 31 اکتوبر 2023 کو اختتام پذیر ہو گی۔نومبر کے پہلے ہفتے میں اس مرحلےکاجائزہ لیاجائے گا۔
************
ش ح۔م م ۔ر ا
(U.No. 10917)
(Release ID: 1968493)