کوئلے کی وزارت

کوئلہ سکریٹری نے ’’کوئلہ کے عارضی اعدادوشمار 2022-23‘‘کی شماریاتی اشاعت جاری کی


کوئلے اور لگنائٹ سیکٹر سے متعلق اہم ڈیٹا تک رسائی کے لیے واحد پلیٹ فارم

Posted On: 17 OCT 2023 4:21PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب امرت لال مینا نے آج یہاں شماریاتی اشاعت ’’2022-23 کے لیے کوئلے کے عارضی اعدادوشمار‘‘ جاری کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل سکریٹری  جناب ایم ناگ راجو، ایڈیشنل سکریٹری محترمہ وسمیتا تیج، ڈی ڈی جی محترمہ سنتوش اور وزارت کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔ اس سالانہ اشاعت کو کول کنٹرولر آرگنائزیشن (سی سی او) نے محققین، پالیسی سازوں اور مختلف اسٹیک ہولڈرز کی ڈیٹا سے متعلقہ ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بڑی محنت سے تیار کیا ہے۔

کوئلہ ہماری معیشت کا ایک ناگزیر اور اہم ستون ہے، جو  ترقی کو آگے بڑھانے والی قوت کے طور پر کام کرتا ہے۔ ہندوستان میں تجارتی توانائی کے بنیادی ذریعہ کے طور پر، کوئلہ ہماری توانائی کی کھپت کا نصف حصہ فراہم کرتا ہے اور دیگر قابل تجدید توانائی کے ذرائع کے مقابلے میں قابل اعتماد ہونے کی وجہ سے بجلی کی پیداوار کے لیے  سب سے بڑے  ایندھن  کے طور پر کام کرتا ہے۔ کوئلے اور لگنائٹ سے متعلق درست اور اعلیٰ معیار کے اعدادوشمار کی دستیابی ڈیٹا کے موثر تجزیہ اور باخبر فیصلہ سازی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ’’عارضی کوئلے کے اعدادوشمار 2022-23‘‘ ایک واحد پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جس میں  سال 2022-23 کے لیے کوئلے اور لگنائٹ سیکٹر سے متعلق اہم ڈیٹا شامل ہیں۔

کوئلے کے عارضی اعدادوشمار 2022-23 مختلف پہلوؤں بشمول کوئلے کے ذخائر، پیداوار، کوئلے کی پیداوار اور پیداواری صلاحیت، پٹ ہیڈ کلوزنگ اسٹاک، کیپٹیو بلاکس اور کمرشل بلاکس کی کارکردگی، ڈسپیچ، درآمد، برآمد، کول واشری، رائلٹی، ڈی ایم ایف، این ایم ای ٹی وغیرہ کے بارے میں جامع اور تفصیلی معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ کوئلہ اور لگنائٹ سیکٹر کے متحرک منظر نامے کے بارے میں قیمتی بصیرت پیش کرتا ہے، جو اسٹیک ہولڈرز کو قابل اعتماد ڈیٹا کی بنیاد پر باخبر فیصلے کرنے کے قابل بناتا ہے۔

تفصیلی رپورٹ درج ذیل لنک پر حاصل کی جا سکتی ہے   - https://coal.gov.in/sites/default/files/2023-10/17-10-2023a-wn.pdf

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ق ت۔ ن ا۔

U-10912



(Release ID: 1968445) Visitor Counter : 78


Read this release in: Kannada , English , Hindi , Telugu