ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے رامسر کے مختلف مقامات پر مرطوب زمینوں کی صفائی کا کام شروع کیا
Posted On:
17 OCT 2023 3:27PM by PIB Delhi
گزشتہ 2 اکتوبر سے آئندہ 31 اکتوبر تک چلنے والی سووچھتا خصوصی مہم 3.0 کے تحت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مرطوب زمین کے حکام کے ساتھ مل کر ملک بھر کے مختلف امرت دھروہر یعنی رامسر مقامات کے ارد گرد مرطوب زمینوں کی صفائی کا کام شروع کیا ہے۔ صحت مند اور صاف ستھری مرطوب زمین کی قدروں اور فوائد کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کے لئے ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مرطوب زمینوں کے حکام کے ذریعے صفائی کی مہم، گھاس پھوس کو ہٹانے، مرطوب زمینوں کی حفاظت کرنے کا حلف دلانے اور ویٹ لینڈ متروں کے رجسٹریشن جیسی متعدد سرگرمیاں انجام دی گئی ہیں۔
ملک گیر سطح پر یہ پروگرام ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی ’دلدلی زمینوں کو بچانے کی مہم‘ کے تحت چلایا جارہا ہے۔
دلدلی زمینوں کو بچانے کی مہم ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے مرطوب زمینوں کے عالمی دن کے موقع پر 2 فروری 2023 کو شروع کی تھی اور مرطوب زمینوں کی حفاظت کے کام میں پورے معاشرے کو شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تصویر1: ویمبانند-کول، کیرالہ
تصویر2: پلّی کرنئی دلدل، تمل ناڈو
تصویر3: یشونت ساگر، مدھیہ پردیش
تصویر4:نندا جھیل، گوا
تصویر5: بھوج ویٹ لینڈ، مدھیہ پردیش
تصویر6: کونتن کولم، تمل ناڈو
تصویر7: شاکھیہ ساگر، مدھیہ پردیش
تصویر8: سچیندرم تیور، تمل ناڈو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ق ت۔ ن ا۔
U-10910
(Release ID: 1968421)
Visitor Counter : 93