صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مفروضات بنام حقائق
میڈیا رپورٹس جن میں اینٹی ٹی بی ادویات کی کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے وہ غلط، اغراض پر مبنی اورگمراہ کن ہیں
تمام اینٹی ٹی بی دوائیں ملک میں چھ ماہ یا اس سے زیادہ کی مدت کے لیے مناسب اسٹاک کے ساتھ دستیاب ہیں
مرکزی گوداموں سے لے کر دوسرے درجے کے صحت کے اداروں تک مختلف سطحوں پرا سٹاک کی پوزیشن کا جائزہ لینے کے لیے مرکز فعال طور پر باقاعدگی سے جائزہ لیتا ہے
Posted On:
01 OCT 2023 2:03PM by PIB Delhi
کچھ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستان میں اینٹی ٹی بی ادویات کی کمی ہے۔ ایسی رپورٹ غلط ، گمراہ کن، اغراض پر مبنی اور جان بوجھ کر لوگوں کو دھوکہ دینے اور گمراہ کرنے کی نیت سے پیش کی گئی ہیں۔
دوا کے تئیں حساس تپ دق کے علاج میں دو ماہ کے لیے 4 ایف ڈی سی (آئسونیازڈ، ری فیم پیسن، ایتھم بیوٹول اور پائرازنمائیڈ) کے طور پر دستیاب چار ادویات شامل ہیں، اس کے بعد دو مہینے کے لئے 3 ایف ڈی سی (آئسونیازڈ، ریفیم پیسن اور ایتھم بیوٹول) کے طور پر دستیاب تین دوائیں شامل ہیں۔ یہ سبھی دوائیں چھ مہینے اور اس سے زیادہ کی مدت کے لئے وافر اسٹا ک کے ساتھ دستیاب ہیں۔ مالی سال 2024-25 کے لیے ان ادویات کی خریداری کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
ملٹی ڈرگ ریزسٹنٹ (ایم ڈی آر) ٹی بی کے علاج میں عام طور پر چارمہینے کے لئے 7 دوائیں (بیڈاکیولین ، لیوفلاکسیسن ، کلوفازیمین، آئسونیازیاڈ، ایتھم بیوٹل، پائرازنمائیڈ اور ایھی یونامائیڈ) شامل ہوتی ہیں اور اس کے بعد پانچ مہینے کے لئے 4 دوائیں (لیوفلاکسیسن، کلوفازیمین، پائرازنمائیڈ اور ایتھم بیوٹل) شامل ہوتی ہیں۔ دوا اینٹی ٹی بی والے تقریباً 30 فیصد افراد میں سائکلوسیرین اور لائنازولڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو مریض ملٹی ڈرگ اینٹی ٹی بی دوائیں لے رہے ہیں وہ کل ٹی بی سے متاثرہ آفراد کا صرف 2.5 فیصد ہے۔ حالانکہ جیسا کہ رپورٹ کیا گیا ہے ، اس گروپ کے لئے بھی کوئی کمی نہیں ہے۔
قومی ٹی بی کے خاتمے کے پروگرام (این ٹی ای پی) کے تحت، مرکزی سطح پر ٹی بی کے انسداد کی ادویات اور دیگر مواد کی خریداری، ذخیرہ اندوزی، اسٹاک کی دیکھ بھال اور بروقت تقسیم کی جا رہی ہے۔ غیر معمولی حالات میں، ریاستوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ قومی صحت مشن (این ایچ ایم) کے تحت بجٹ کا استعمال کرتے ہوئے محدود مدت کے لیے مقامی طور پر کچھ دوائیں خریدیں تاکہ انفرادی طور پر مریض کی دیکھ بھال متاثر نہ ہو۔
اس طرح، این ٹی ای پی کے تحت موکسی فلوک سییسن 400 ایم جی اور پائری ڈوکسن کا 15 مہینے سے زیادہ کا اسٹاک دستیاب ہے۔ اس کے علاوہ ڈیلامانڈ 50 ملی گرام اور کلوفازمائن 100 ملی گرام اگست 2023 ،میں خریدی گئی اور سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ان کی سپلائی کی گئی۔ اس کے علاوہ اضافی 8 لاکھ ڈیلامانڈ 50 ملی گرام ٹیب لیٹ کی فراہمی کے لئے 23 نومبر 2023 کو پی او جاری کیا گیا ہے۔
مذکورہ اسٹاک کے علاوہ اگست 2023 میں 3 ایف ڈی سی (پی)، لائن زولڈ -600 ملی گرام اور کیپ سائسکلوسیرین -250 ملی گرام کی فراہمی کے لئے آرڈر جاری کئے گئے تھے۔ 3 ایف ڈی سی (پی ) کے لئے پری-ڈس پیچ انسپیکشن (پی ڈی آئی) ، لائن زولڈ-600 ملی گرام اور کیپ سائکلوسیرین -250 ملی گرام اور 3 ایف ڈی سی (پی) اور سائکلوسیرین کے معیار کی جانچ رپورٹ آگئی ہے۔ ان دواوں کو ریاستوں میں بھیجا جارہا ہے۔ ریلیز آرڈر 25 نومبر 2023 سے جاری کئے جارہے ہیں۔
نی- کشے اوشدھی (Ni-Kshaya Aushadhi )کے مطابق آج تک قومی سطح پر مضمون میں مذکور ان دواوں کا موجودہ اسٹاک اس طرح ہے:
دوا کا نام
|
آج (30.09.2023) تک این ٹی ای پی (یو او ایم – کیپس/ٹیبس) کے تحت قومی سطح پر دستیاب اسٹاک کی مقدار
|
ریمارکس
|
سائکلوسیرین - 250 ملی گرام
|
2,73,598
|
- پائپ لائن میں اسٹاک – 1,49,02,850
- کوالٹی ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی ہے۔
- ریلیزآرڈر جاری کیے جا رہے ہیں۔
|
لائنزولڈ - 600 ملی گرام
|
7,69,883
|
- پائپ لائن میں اسٹاک – 52,70,870
- پری ڈسپیچ معائنہ (پی ڈی آئی) 23.09.2023 کو کیا گیا تھا اور
- کوالٹی ٹیسٹ رپورٹ اکتوبر 2023 کے پہلے ہفتے تک متوقع ہے۔
|
ڈیلامانیڈ - 50 ملی گرام
|
10,31,770
|
- اضافی 50 فیصد مقدار (8.20 لاکھ ٹیب) کے لیے خریداری کا آرڈر جاری کیا گیا ہے، اکتوبر 2023 تک ڈیلیوری متوقع ہے۔
|
کلوفازیمین - 100 ملی گرام
|
45,26,200
|
- خریداری کا عمل مکمل کر کے سپلائی شروع کر دی گئی ہے۔
- اس کے علاوہ 49.72 لاکھ گولیوں کی خریداری کا عمل جاری ہے۔
|
ماکسی فلوکسیسن- 400 ملی گرام
|
2,72,17,061
|
|
پائریڈوکسین
|
2,72,24,272
|
|
ان ضروری اینٹی ٹی بی دوائیوں کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے کی جانے والی اہم کوششوں کے علاوہ، مرکزی گوداموں سے لے کر پیریفرل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ تک مختلف سطحوں پر اسٹاک کی پوزیشنوں کی تشخیص کے لیے باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے۔
اس لیے متعلقہ میڈیا رپورٹس میں جن معلومات کا تذکرہ کیا گیا ہے وہ نہ صرف غلط اور گمراہ کن ہیں بلکہ ملک میں انسداد ٹی بی ادویات کے دستیاب اسٹاک کی صحیح تصویر بھی ظاہر نہیں کرتی ہیں۔
************
ش ح۔ ف ا ۔ م ص
(U: 10902)
(Release ID: 1968382)
Visitor Counter : 467