بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 اکتوبر کو سب سے بڑے میری ٹائم ایونٹ گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 کا افتتاح کریں گے


یہ تقریب 17 سے 19 اکتوبر 2023 تک جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی جانب سے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ، بی کے سی، ممبئی میں منعقد کی جا رہی ہے

مہاراشٹر کے معزز گورنر جناب رمیش بیس، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال، جناب شری پد وائی نائک، ریاستی وزیر ایم او پی ایس ڈبلیو؛ جناب شانتنو ٹھاکر، ریاستی وزیر، ایم او پی ایس ڈبلیو، مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب ایکناتھ شندے اور گوا کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت کے ساتھ افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے

محترمہ نرملا سیتا رمن؛ جناب پیوش، گوئل؛ جناب نتن گڈکری؛ جناب نارائن رانے؛ ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ؛ جناب دھرمیندر پردھان؛ محترمہ میناکشی لیکھی اور جناب اشونی کمار چوبے وغیرہ تین دنوں کے دوران اس پروگرام میں شرکت کریں گے

جی ایم آئی ایس 2023 کے افتتاحی اجلاس میں 12 ممالک کے وزرا شرکت کریں گے

Posted On: 16 OCT 2023 6:13PM by PIB Delhi

ممبئی 16 اکتوبر 2023

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 سے 19 اکتوبر تک ممبئی کے ایم ایم آر ڈی اے گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی تیسری گلوبل میری ٹائم انڈیا سمٹ 2023 (جی ایم آئی ایس 2023) کا ورچوئل طور پر افتتاح کریں گے۔ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی جانب سے اس سب سے بڑے سمندری پروگرام کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

سربراہی اجلاس میں میری ٹائم سیکٹر کے اہم شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔ مستقبل کی بندرگاہوں پر کانفرنس، کاربن کے اخراج میں کمی؛ کوسٹل شپنگ اور آئی ڈبلیو ٹی؛ جہاز سازی مرمت اور ری سائیکلنگ؛ فنانس، انشورنس اور ثالثی؛ میرین کلسٹر؛ جدت اور ٹیکنالوجی؛ میری ٹائم سیفٹی اور سیکورٹی؛ سمندری سیاحت اور دیگر موضوعات پر مختلف سیشن اور مباحثوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلی جناب ایکناتھ شندے اور گوا کے وزیر اعلی ڈاکٹر پرمود ساونت افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس اجلاس میں آرمینیا، بنگلہ دیش، بیلاروس، کوموروس، ایران، اٹلی، سری لنکا، تنزانیہ، ترکمانستان، ازبکستان، سپین اور نیپال سمیت 12 ممالک کے وزرا بھی شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ 11 ہندوستانی ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کے 16 وزرا اور لیفٹیننٹ گورنر کانفرنس میں شریک ہوں گے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا، ’یہ نہ صرف ہندوستان بلکہ عالمی سمندری برادری کے لیے ایک تاریخی واقعہ ہے۔ یہاں شروع ہونے والی بات چیت دنیا بھر کی بحری پالیسیوں اور حکمت عملیوں کو نمایاں طور پر متاثر کرے گی۔

وسیع بین الاقوامی اور قومی نمائندگی

اس سربراہی اجلاس میں بیلاروس، بیلجیم، بھوٹان، ڈنمارک، فرانس، ایران، اٹلی، ہالینڈ، روس، سعودی عرب، سری لنکا، جنوبی افریقہ، اسپین، ناروے، میکسیکو، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، برطانیہ، امریکہ سمیت 28 ممالک کے 115 حکام کی شرکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

امرت کال کے وژن 2047 کی نقاب کشائی

یہ سربراہی اجلاس اوشین بلیو اکانومی کے اگلے 25 سالوں کے لیے ہندوستان کے منصوبے ’امرت کال کا وژن 2047‘ کی نقاب کشائی کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ اس منصوبے میں مختلف اسٹریٹجک اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جن کا مقصد بندرگاہ کی سہولیات کو بڑھانا، پائیدار طریقوں کو فروغ دینا اور بین الاقوامی تعاون کو آسان بنانا ہے۔ اس وژن کے مطابق اس چوٹی کانفرنس کے دوران 23,364 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا یا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔

صنعت اور سرمایہ کاری سے متعلق غیر معمولی اختیارات

مجموعی طور پر 27 ممالک کے 81 سے زیادہ بین الاقوامی مقررین اور 100 سے زیادہ ہندوستانی ہم منصبوں کے ساتھ، یہ سربراہی اجلاس میری ٹائم انڈسٹری پر مہارت کا مرکز بننے کے لیے تیار ہے۔ 3,000 سے زائد رجسٹرڈ مندوبین بشمول دنیا کے 31 معروف سی ای او، مختلف مباحثوں میں شرکت کریں گے۔ سرمایہ کاری کے لحاظ سے، اس تقریب میں 7.18 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی 316 مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یو) پر عمل درآمد کیا جائے گا، جس میں تقریباً 1.7 لاکھ کروڑ روپے کے 86 قابل سرمایہ کاری کے منصوبے شامل ہوں گے۔

وسیع نمائش اور کانفرنس لائن اپ

کل 150 نمائش کنندگان کے ساتھ ایک وسیع نمائش اور 31 سیشن پر مشتمل ایک وسیع کانفرنس جس میں تکنیکی مباحث، ریاستی سیشن اور بین الاقوامی گول میز کانفرنس شامل ہیں، سمندری صنعت کے مستقبل کے بارے میں ایک جامع بصیرت فراہم کرے گی۔

اپ ڈیٹ کے لیے ملاحظہ کریں:

http://maritimeindiasummit.com/

https://twitter.com/shipmin_india/media

https://www.facebook.com/ShipminIndia/

https://in.linkedin.com/company/ministry-of-ports-shipping-and-waterways-india

https://www.youtube.com/@MinistryOfPortsShipping_GOI

https://www.instagram.com/shipmin_india/?hl=en

https://twitter.com/GMIS2023

https://www.facebook.com/GMIS2023/

https://www.youtube.com/@GMIS2023

https://www.linkedin.com/company/gmis2023/

https://www.instagram.com/gmis2023_/

**************

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 10883


(Release ID: 1968283) Visitor Counter : 153