نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور نوجواں اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بین الاقوامی کھیل فیڈریشن کے نمائندوں جین کرسٹوف رولینڈ اور لارڈ سیبسٹین   کوئےکے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی

Posted On: 13 OCT 2023 8:58PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج ممبئی میں کھیل کی اہم شخصیات اور بین الاقوامی کھیل فیڈریشن کے نمائندوں کےساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔ یہ میٹنگ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے 141ویں اجلاس سے ٹھیک ایک شام پہلے منعقد کی گئی  جو کل اس شہر میں ہونے والا ہے۔

امور نوجواں اور کھیل (وائی اے ایس) اور اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے پہلی دوطرفہ میٹنگ عالمی روئنگ فیڈریشن کے صدر جین کرسٹوف رولینڈ  کے ساتھ کی جبکہ دوسری دوطرفہ میٹنگ  ایتھلیٹکس فیڈریشنز  کے بین الاقوامی ایسو سی ایشن کے صدر لارڈ سیبسٹین کوئے  کے ساتھ کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-10-13at8.54.22PMR1CB.jpeg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-10-13at8.54.22PM(1)5W38.jpeg

یہ دوطرفہ میٹنگیں درج ذیل باتوں پر مرکوز تھیں:

  1. ہندوستانی ایتھلیٹوں کی مکمل صحت اور کارکردگی میں بہتری کے لئے اسپورٹ سائنس اور میڈیسن سے متعلق مہارت کا اشتراک ۔
  2. ٹریننگ کے طور طریقوں اور ساز و سامان  کو جدید بنانے کے وسائل سے متعلق کوششوں میں تعاون ۔
  3. دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں میں  بھی ڈیجیٹل کوچنگ اور تربیت کا استعمال ۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 14 اکتوبر2023 کو ممبئی کے جیو ورلڈ سینٹر میں منعقد بین الاقوامی اولمپک کمیٹی(آئی او سی) کے 141 ویں اجلاس کا افتتاح کریں گے۔

آئی او سی کا اجلاس بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ممبران کی ایک اہم میٹنگ ہوتی ہے ۔آئی او سی کے اجلاس میں اولمپک کھیلوں  کے مستقبل سے متعلق اہم فیصلے لئے جاتے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-10-13at8.54.23PMW0D9.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2023-10-13at8.54.23PM(1)W0OG.jpeg

ہندوستان میں منعقد ہونے والا آئی او سی کا 141واں اجلاس عالمی تعاون کو فروغ دینے ،کھیلوں میں بہتر کارکردگی کا جشن منانے اور دوستی ، عزت و احترام اور اولمپک کے اصولوں کو  آگے بڑھانے کے تئیں ملک کے عزم کی علامت ہے۔ یہ اجلاس کھیل سے متعلق مختلف مستفیدین کے درمیان بات چیت اور علم کے اشتراک کا موقع فراہم کرتا ہے۔

اس اجلاس میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے صدر جناب تھامس باک اور آئی او سی کے دیگر ممبران کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں کھیل کی اہم شخصیتوں اور ہندوستانی اولمپک ایسو سی ایشن سمیت مختلف اسپورٹس فیڈریشنز کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

***********

ش ح ۔   ق ت  - م ش

U. No.10855


(Release ID: 1968079) Visitor Counter : 107