وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزارت دفاع نے آئی این ایس بیاس  کی مڈ لائف تجدید اورری-پاورنگ کے لئے کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ پر دستخط کئے

Posted On: 16 OCT 2023 2:33PM by PIB Delhi

وزارت دفاع نے 16 اکتوبر2023 کو نئی دہلی میں 313.42 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت پر کو چی واقع میسرز کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ (سی ایس ایل) کے ساتھ ’’آئی این ایس بیاس‘‘ کی مڈ لائف تجدید اور ری – پاورنگ کے لئے ایک معاہدہ پر دستخط کئے۔

آئی این ایس بیاس  پہلا برہمپتر کلاس جنگی جہاز ہے  جو بھاپ سے ڈیزل پروپلز ن کے ذریعہ چلتا ہے۔سال 2026 میں مڈ لائف تجدید اور ری – پاورنگ  کی تکمیل کے بعد آئی این ایس بیاس جدید ترین ہتھیاروں اور جنگی صلاحیتوں کے ساتھ ہندوستانی بحریہ کے فعال بیڑے میں شامل ہوجائے گا ۔

درمیانی ری – پاورنگ کا پروجیکٹ میسرز سی ایس ایل کے ذریعہ ہندوستانی بحریہ کی بحالی اور اس کی مرمت کی صلاحیتوں کی سمت میں ایک نمایاں پیشرفت ہے۔اس پروجیکٹ میں 50 سے زیادہ ایم ایس ایم ای حصہ لے گی اور 3500 سے زیادہ افراد کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

یہ پروجیکٹ حکومت ہند کی میک ان انڈیا پہل کے موافق آتم نربھر بھارت بننے میں قیادت فراہم کرےگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GA9T.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028GMI.jpg

 

***********

ش ح ۔   ق ت  - م ش

U. No.10851

 


(Release ID: 1968074) Visitor Counter : 118