سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمہ نے سفید چھڑی کا عالمی دن منایا
Posted On:
16 OCT 2023 1:56PM by PIB Delhi
سفید چھڑی کا عالمی دن معذور افراد کو رسائی اور شمولیت فراہم کرنے اور نابینا افراد سے متعلق ضابطوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔بینائی سے معذور افراد کے لئے سفید چھڑی آزادی اور چلنے پھرنے کی علامت ہے اور اب یہ آزادی اور اعتماد کی نشانی بن چکی ہے۔یہ چھڑی بینائی سے معذور افراد کو آزادی سے چلنے پھرنے اور اپنے روز مرہ کے کاموں کو انجام دینے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیار کی وزارت کے تحت کام کرنے والے معذور افراد کو بااختیار بنانے کا محکمہ ملک کے تمام معذور افراد کے ترقیاتی ایجنڈوں کی نگرانی کرنے والا نوڈل محکمہ ہے ۔عوام کے درمیان سفید چھڑی کی اہمیت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے محکمہ نے اپنے ما تحت تمام اداروں کے ذریعہ سفید چھڑی کا دن منایا اور ملک بھر کے 30 سے زیادہ مقامات پر بیداری پروگراموں ، سیمینار وں اور ویبیناروں،انٹرویو اورریلی جیسے پروگراموں کا انعقاد کیا۔ان سرگرمیوں کے دوران آئی آئی ٹی کےسابق پروفیسر اور سی آر پی ایف کے سابق ملازمین کا خصوصی انٹر ویو کیا گیا ۔اس کے بعد بینائی سے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے قومی ادارہ این آئی ای پی وی ڈی کے ذریعہ ایک ریلی نکالی گئی ۔اسی طرح دیگر قومی اداروں ، سی آر سی اور دوسرے ملحقہ اداروں میں بھی سفید چھڑی کا دن منایا۔
***********
ش ح ۔ ق ت - م ش
U. No.10850
(Release ID: 1968062)
Visitor Counter : 139