سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت نے وِواد سے وشواس Il (معاہدے کے تنازعات) کے لیے ایک مہم شروع کی

Posted On: 14 OCT 2023 4:08PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے قومی شاہراہ بلڈرس فیڈریشن کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کا اہتمام کیا تاکہ ان کے مسائل حل کیے جا سکیں۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صحیح دعوؤں کو نمٹانے کے ہدف کے ساتھ وِواد سے وشواس II اسکیم کو ایک مہم کے طرز پر نافذ کیا جائے ۔ این ایچ بی ایف سے اس امر کو یقینی بنانے کی درخواست کی گئی کہ تمام تر ٹھیکیدار حضرات اپنے دعوے 25 اکتوبر 2023 تک داخل کر دیں۔

وزارت خزانہ، حکومت ہند کے تحت اخراجات کے محکمے  کی ’وِواد سے  وشواس Il (معاہدے کے تنازعات) اسکیم میں تصفیہ کی رقم طے کرنے کے لیے تفصیلی طریق کار موجود ہے جو ٹھیکیداروں کو پیش کی جائے گی اور جہاں دعوے کی رقم 500 کروڑ روپئے یا اس سے کم ہوگی، اگر دعویٰ رہنماخطوط کے مطابق ہے تو ٹھیکیدار اداروں کو دعوے کی رقم قبول کرنی ہوگی۔ دعوے کی رقم 500 کروڑ روپئے سے زائد ہونے کی صورت میں، ٹھیکیدار کی جانب سے تصفیے کی درخواست کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ مجاز اتھارٹی کی منظوری کے ساتھ وجوہات کی ریکارڈنگ کے بعد لیا جائے گا۔ دعوے 31اکتوبر 2023 تک جی ای ایم پورٹل سے داخل کیے جانے ہیں۔

موجودہ ہدایت نامہ ایسے تمام معاملات کے تنازعات پر نافذ ہوتا ہے جہاں عدالت / ٹربیونل کی جانب سے یہ فیصلہ صرف مالیاتی قیمت کے لیے دیا گیا ہو اور ثالثی کا ایوارڈ 31 جنوری 2023 تک جاری کیا جائے یا کورٹ ایوارڈ 30 اپریل 2023 تک جاری کیا جائے۔

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے سکریٹری جناب انوراگ جین نے کہا کہ پرانے قانونی چارہ جوئی کے مقدمات کو ختم کرنے کے لیے وِواد سے وشواس Ilاسکیم تیار کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے کام کاج کی بند پونجی کو آزاد کرانے میں مدد ملے گی اور نئی سرمایہ کاریوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10814



(Release ID: 1967710) Visitor Counter : 79