کامرس اور صنعت کی وزارتہ

تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے پی ایم گتی  شکتی کے 2 برس مکمل ہونے کے موقع پر ’’پی ایم گتی شکتی کا رسالہ‘‘ جاری کیا


یہ رسالہ پی ایم گتی شکتی کو اپنانے اور فوائد کے بارے میں آٹھ مثالی استعمال کے معاملات کو اجاگر کرتا ہے

Posted On: 14 OCT 2023 12:30PM by PIB Delhi

تجارت  اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم، اور کپڑے کی صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے پی ایم گتی شکتی کے دو برس مکمل ہونے کے موقع پر گذشتہ روز نئی دہلی میں’’پی ایم گتی شکتی کا ایک رسالہ‘‘ جاری کیا۔ یہ رسالہ ملک بھر میں پی ایم گتی شکتی کو اپنانے اور اس کے فوائد سے متعلق چند بہترین استعمال کے معاملات پر مشتمل ہے۔ اس رسالے کا اجراء  صنعت اور تجارت کے مرکزی وزیر مملکت جناب سوم پرکاش، صنعت اور داخلی تجارت کے محکمے کی اسپیشل سکریٹری (لاجسٹکس) محترمہ سمیتا ڈاورا، اور دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں عمل میں آیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F7J3.jpg

گذشتہ دو برسوں کے دوران، پی ایم گتی شکتی کا کردار 7000 کلومیٹر طویل ایکسپریس ویز کی منصوبہ بندی میں ازحد اہمیت کا حامل رہا ہے، جس کے تحت جی آئی ایس میپس کی مدد سے کیے جانے والے ڈجیٹل سروے نے فیلڈ سروے کے عمل کو تیز تر کیا۔ سال 2022-23 کے دوران نئی ریلوے لائنوں کے لیے فائنل لوکیشن جائزوں (ایف ایل ایس) میں غیر معمولی اضافہ ملاحظہ کیا گیا، اور گذشتہ برس کے محض 57 پروجیکٹوں کے مقابلے میں 400 سے زائد پروجیکٹوں کے ساتھ، 13500 کلو میٹر طویل ریلوے لائنوں کے زبردست منصوبے وضع کیے گئے۔ اس پلیٹ فارم نے پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی پائپ لائنوں کے لیے تفصیلی جائزوں کی تیاری  میں بھی زبردست تبدیلی برپا کی ہے، اور پروسیس کی مدت جو 6 سے 9 مہینوں تک ہوتی تھی وہ گھٹ کر ایک مہینہ رہ گئی، جس سے جنگلات کی کٹائی میں تخفیف کے ذریعہ ماحولیات کے تحفظ کے تئیں عہد بندگی کا اظہار ہوتا ہے۔

اس رسالے میں، مثالی استعمال کے معاملات میں ملک بھر میں پی ایم گتی شکتی کی وسیع پیمانے پر اختیارکاری اور اس کے زبردست فوائد کو پیش کیا گیا ہے۔ یہ معاملات متعدد پروجیکٹوں پر احاطہ کرتے ہیں جن میں سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے ذریعہ ایکسپریس وے اور ملٹی ماڈل لاجسٹکس پارکوں کی منصوبہ بندی، ریلوے کی وزارت کے ذریعہ ریل کنکٹیویٹی کی منصوبہ بندی، نئی و قابل احیاء توانائی کی وزارت کے ذریعہ سبز توانائی گلیاروں کی منصوبہ بندی، اور اترپردیش کے محروم علاقوں میں اسکولوں کے قیام جیسی پہل قدمیاں شامل ہیں۔ یہ رسالہ ایک ایسے اہم وسیلے کے طور پر کام آئے گا جو متعلقہ فریقوں کو پی ایم گتی شکتی کے فوائد اور افادیت کے بارے میں بتاتا ہے اور وسیع پیمانے پر اس کی اختیارکاری کو فروغ دیتا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں پی ایم گتی شکتی نئی بلندیاں سر کر رہا ہے۔ یہ جدید بنیادی ڈھانچے کی ترقی، کاروبار کرنا سہل بنانے اور زندگی بسر کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے تعاون دے رہا ہے۔

پی ایم گتی شکتی مطلع فیصلہ سازی کے لیے اعداد و شمار کو بروئے کار لاکر بنیادی ڈھانچہ منصوبہ بندی کے لیے ایک ڈگر سے ہٹ کر نقطہ نظر پیش کرتا ہے۔ یہ حکمت عملی ڈاٹا کی کثیر سطحوں کو  بروئے کار لاتی ہے، جسے ڈجیٹل سروے کے عمل کو ہموار کرنے، بنیادی ڈھانچہ منصوبہ بندی کے طریقے میں انقلابی تبدیلی لانے ، اور فیلڈ سروے کے وقت اور پروجیکٹ ٹائم لائنوں میں خاطر خواہ تخفیف لانے کے لیے جی آئی ایس میپس سے مربوط کیا جا سکتا ہے۔یہ حکمت عملی کنکٹیویٹی پوائنٹس کو واضح طور پر پیش کرتی ہے، سرمایہ کاری سے متعلق خطرات میں تخفیف کرتی ہے، ملین ڈالر پروجیکٹوں کے لیے حکمرانی کو سہل بناتی ہے، اور اقتصادی و سماجی کنکٹیویٹی کو فروغ دیتی ہے۔

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:10804



(Release ID: 1967674) Visitor Counter : 105