نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزراء جناب ہردیپ سنگھ پوری اور جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے چوتھے ایشیائی پیرا کھیلوں کے لیے کھلاڑیوں کوروانہ کرنے کی تقریب میں شرکت کی
انڈین آئل نے چوتھے ایشین پیرا گیمز میں شان وشوکت کے حصول کی خاطر پیرا ایتھلیٹس کی مدد کی
Posted On:
12 OCT 2023 6:55PM by PIB Delhi
حمایت اور حوصلہ افزائی کے ایک بے مثال مظاہرہ کے تحت ، پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا (پی سی آئی) اور انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈچین کے ہانگزومیں 22 سے 28 اکتوبر 2023 تک منعقد ہونے والے چوتھے ایشین پیرا گیمز کے لیے 309 کھلاڑیوں کے دستے کو بااختیار بنانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے ایک ساتھ سامنے آئے ہیں، جن میں 196 مرد اور 113 خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کوروانہ کئے جانے کی تقریب میں پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری، ، نوجوانوں کے امور اور کھیل اور اطلاعات ونشریات کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکراور انڈین آئل کے چئیر مین جناب سری کانت مادھو ویدیا اور پی سی آئی کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
اس موقع پرایشیائی پیرا کھیلوں کے لئے بھارتی دستے کو پرچم برداروں کے ذریعہ معززین نے میمورابلیا جرسیاں پیش کیں
اپنے خطاب میں، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے بھارت کے پیرا ایتھلیٹس کے لیے اپنی زبردست حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "309 کھلاڑیوں پر مشتمل یہ دستہ، جن میں 196 مرد اور 113 خواتین شامل ہیں، ہمارے پیرا اسپورٹس اسٹارز کے ناقابل تسخیر جذبے کا ثبوت ہے۔ عزم، جذبہ اور ہنر کی کوئی حد نہیں ہوتی ہے۔ جب وہ اس یادگار سفر کا آغاز کرتے ہیں تو اپنے ساتھ ایک ملک کی امنگیں اور آرزوئیں ساتھ لے کر جاتے ہیں۔ روانہ کئے جانے کی یہ تقریب اس بات کے اظہار کا ایک موقع ہے کہ ہم آپ پر مکمل یقین رکھتے ہیں، اور ہمیں بھروسہ ہے کہ آپ چوتھے ایشین پیرا گیمز میں تاریخ رقم کریں گے۔
جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ان کے لئے اپنی جانب سے یہ کہتے ہوئے ستائش کا اظہار کیا کہ یہ کھلاڑی کھیل اور لگن کے حقیقی جذبے کی مثال پیش کرتے ہیں۔ اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ان کا یہ سفر سبھی کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی چیز کو عز م مصمم اور سخت محنت سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ حکومت کی حیثیت سے ہم ان کے پیچھے مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں یہ دیکھ بر بے حد خوشی ہورہی ہے کہ وہ بھارت کا سرفخر سے بلند کریں گے۔
انڈین آئل کے چیئرمین جناب شری کانت مادھو ویدیا، نے غیر معمولی ہنر کے تئیں کمپنی کی عہدبستگی کے بارے میں بات کی اور کہا، کہ انڈین آئل کو کھیلوں میں شامل ہوکر اس کی قیادت کرنے، بھارت کے پیرا ایتھلیٹس کو چیمپئن بنانے اور ان کے سفرمیں ان کی مدد کرنے پر فخر ہے جو کہ عزم اور انسانی لچک کاواضح ثبوت ہے۔ انڈین آئل کے لیے، ان غیر معمولی کھلاڑیوں کو مددفراہم کرنا ‘ملک پہلے ’ کی ہماری اقدار کے عین مطابق ہے۔
ایک قابل ذکر کارنامے میں، بھارت پہلی بار پانچ کھیلوں - کینو، بلائنڈ فٹ بال، لان باؤلز، روئنگ اور تائیکوانڈو سمیت کھیلوں کے سترہ زمروں میں حصہ لے گا۔روانہ کئے جانے کی اس تقریب کو منائے جانے میں ان ایتھلیٹس کو بلاکر ان میں حوصلہ افزائی کی گئی اور عزم پیدا کیا گیا ، جب وہ ایک تاریخ رقم کرنے میں اپنا نام لکھنے کی تیاری میں ہیں۔
ڈاکٹر دیپا ملک نے جو پیرالمپکس کمیٹی آف انڈیا کی صدر اور بذات خود ایشیائی کھیلوں میں تمغہ حاصل کرنے والی خاتون ہیں۔ زبردست حمایت کے لیے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا، ‘‘یہ کھلاڑی جس راستے پر جارہے ہیں، وہ لگن، غیر متزلزل عزم اور بے شمار گھنٹوں کی محنت سے بھرا ہوا ہے۔ کام۔ چوتھے ایشین پیرا گیمز میں ان کی شرکت ان کے اٹوٹ جذبے اور انڈین آئل، حکومت اور ان تمام خیر خواہوں کی حمایت کا ثبوت ہے جو ان کے ساتھ رہے ہیں۔’’
پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا کے سکریٹری جنرل جناب گرشرن سنگھ نے کھلاڑیوں کو ایک مضبوط پیغام دیتے ہوئے کہا، ‘‘یہ رخصتی تقریب صرف الوداعی نہیں ہے؛ یہ آپ کی طاقت، ہمت اور عزم کا جشن ہے۔آپ نہ صرف بھارت کی نمائندگی کر رہے ہیں، بلکہ آپ لاکھوں لوگوں کی امیدیں اور خواب اپنے ساتھ لے کر جا رہے ہیں۔ چوتھے ایشین پیرا گیمز میں آپ کی کارکردگی کو بھارتی کھلاڑیوں کے ناقابل تسخیر جذبے کی روشن مثال بنے گی۔’’
حال ہی میں ختم ہوئے ایشیائی کھیلوں میں 107 تمغے حاصل کرنے والے بھارتی دستے کی تاریخی کارکردگی نے کھلاڑیوں، کوچوں اور معاون عملے میں اس یقین کے ساتھ ایک نیا جوش پید ا کیا ہے کہ چوتھے ایشین پیرا گیمز بہت سے ریکارڈ توڑیں گے اور یہ تاریخ میں سب سے زیادہ کامیاب ہوں گے۔ اب جبکہ بھارتی کھلاڑی 309 پیرا ایتھلیٹس چوتھے ایشین پیرا گیمز میں اپنے سفر کا آغاز کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، پورا ملک ان کے پیچھے مضبوطی سے کھڑا ہے۔ انڈین آئل کارپوریشن، حکومت، اور پیرا اولمپک کمیٹی آف انڈیا کی مدد سے، یہ کھلاڑی تاریخ رقم کرنے، دوسروں کو ترغیب دینے اور بھارت کو فخرسے سرفراز کرانےکے لیے تیار ہیں۔
********
ش ح۔ش م ۔رم
U-10760
(Release ID: 1967294)
Visitor Counter : 104