سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

دہلی فارماسیوٹیکل سائنسز اینڈ ریسرچ یونیورسٹی (ڈی پی ایس آر یو) ، نئی دہلی میں  سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے سائنسی اور صنعتی تحقیق کے شعبہ کے تعاون سے 13  اکتوبر 2023 کو‘‘ایم ایس ایم ایز کو بااختیار بنانے والے سی آر ٹی ڈی ایچ ایس’’پر چنتن شیویر کا افتتاح

Posted On: 12 OCT 2023 11:21AM by PIB Delhi

سائنسی اور صنعتی تحقیق کا شعبہ (ڈی ایس آئی آر) صنعتوں کے ذریعے تحقیق وترقی کو فروغ دینے کے لیے متعدد پروگراموں کا نفاذ کرتا ہے اور صنعتی اکائیوں کو اعلی تجارتی قیمت کی جدید ترین عالمی سطح پر مسابقتی ٹیکنالوجیز تیار کرنے کے لیے معاونت کرتا ہے، جس سے لیبارٹری کے پیمانے پر تحقیق و ترقی، ٹیکنالوجی کی منتقلی کی صلاحیتوں کو بڑھانے، مجموعی برآمدات میں ٹیکنالوجی کی گہری برآمدات کا حصہ بڑھانے، صنعتی مشاورت کو مضبوط بنانے اور ملک میں سائنسی اور صنعتی تحقیق کی سہولت کے لیے صارف دوست معلوماتی نیٹ ورک قائم کرنے کے لئے تیزی سے تجارتی کاری  کی جاتی ہے ، جس کا مقصد ملک میں سائنسی اور صنعتی تحقیق میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

بہت چھوٹی، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتیں( مائیکرو، سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) پورے ملک میں مساوی ترقی کو فروغ دے کر ہندوستان کی مجموعی معیشت میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لہذا، ان ایم ایس ایم ایز کو عوامی مالی اعانت سے چلنے والے تحقیق وترقی کو مصنوعات اور  کارکردگی  میں منتقل کرنے کے لیے حساس بنانے کی ضرورت ہے۔ اس مقصد کے ساتھ ہم آہنگ، ڈی ایس آئی آر سال 2014 سے سی آرٹی ڈی ایچ پروگرام کے تحت ایم ایس ایم ای کلسٹرز کے ساتھ روابط رکھنے والے اور ان سے قربت رکھنے والے  سرکار سے مالی امداد یافتہ اداروں میں مشترکہ تحقیق اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے مرکز( کامن ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ ہب (سی آر ٹی ڈی ایچ ایس) کا نفاذ کر رہا ہے۔  اب تک ، ملک بھر میں قائم 18 سی آر ٹی ڈی ایچ  ایس، ایم  ایس ایم ایز اور تحقیقی اداروں کو سائنسی علم اور نظریات کے نئے مصنوعات اور سرگرمیوں میں منتقل کرنےکے لیے آرٹ تحقیق وترقی کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔ یہ سہولیات مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز، اختراع کاروں اور اسٹارٹ اپس کے ذریعہ حاصل کی جارہی ہیں۔

’’آزادی کا امرت مہوتسو‘‘ پہل کے ایک حصے کے طور پر اور ‘‘آتم نر بھر بھارت’’ کی طرف سفر کرتے ہوئے اور سی آر ٹی ڈی ایچ ایس اور  ایم ایس ایم ایز / اسٹارٹ اپ/ انوویٹرس  کے درمیان تعامل کو مضبوط بنانے کے لیے، ڈی ایس آئی آر نے تمام قائم کردہ سی آر ٹی ڈی ایچ ایس  میں ‘‘ ایم ایس ایم ایزکو با اختیار بنانے والے  چنتن شیویر سی آر ٹی ڈی ایچ ایس’’ منعقد کرنے کا منصوبہ  بنایا ہے۔ یہ شیویرز مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ گہرائی سے بات چیت اور رابطہ کاری کے پلیٹ فارم کے طور پر کام کریں گے۔ ڈی ایس آئی آر کی طرف سے پہلے ہی آئی آئی ٹی کھڑگپور، سی ایس آئی آر۔ سی ایم ای آر آئی، لکھنؤ، درگاپور اور سی ایس آئی آر۔ آئی ایم ایم ٹی  ،بھونیشور میں چار چنتن شیویرز کا انعقاد کیا جا چکا ہے اور پانچویں کا انعقاد 13 اکتوبر 2023 کو دہلی فارماسیوٹیکل سائنسز اینڈ ریسرچ یونیورسٹی، نئی دہلی( ڈی پی ایس آر یو) میں کیا جا رہا ہے۔

تقریب کا آغاز پروفیسر رمیش کے گوئل، وائس چانسلر، ڈی پی ایس آر یو، نئی دہلی کے ڈی پی ایس آر یو اور ڈی پی ایس آر یو- سی آر ٹی ڈی ایچ کے وژن پر گفتگو کے ساتھ ہوگا جس کے بعد ڈاکٹر این کلیسیلوی، سکریٹری، ڈی ایس آئی آر اور ڈائریکٹر جنرل، سی ایس آئی آر کا افتتاحی خطاب ہوگا۔ افتتاحی سیشن ڈاکٹر سجتا چکلانوبیس، سائنسدان-جی اینڈ ہیڈ-سی آر ٹی ڈی ایچ، ڈی ایس آئی آر کے چنتن شیویر کے جائزہ کے ساتھ ساتھ پروفیسر (ڈاکٹر) ہرویندر پوپلی، رجسٹرار، ڈی پی ایس آر یو اور پروفیسر گیتا اگروال، پروجیکٹ کوآرڈینیٹر- کی گفتگو کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ اس تقریب میں  ڈی پی ایس آر یو کی  سی آر ٹی ڈی ایچ ٹیم، اور ڈی پی ایس آر یو  انوویشن اینڈ انکیو بیشن فاؤنڈیشن  کے ساتھ، ڈی ایس آئی آر کی سی آر ٹی ڈی ایچ اسکیم ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر  وپن سی شکلا، ڈاکٹر رنجیت بیروا اور ڈاکٹر سمن مزومدار بھی شرکت کریں گے۔ بہت چھوٹی ، چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعتوں( مائیکرو،اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ایز) اور اسٹارٹ اپس، انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے نمائندے بھی اپنی تحقیق وترقی کوششوں میں سی آر ٹی ڈی ایچ کے فوائد کو تلاش کرنے کے لیے اس  تقریب  میں شرکت کریں گے۔ افتتاحی اجلاس کے بعد نمائش کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا جائے گا۔

پینل مذاکرات ‘‘ تحقیق وترقی  اور مینوفیکچرنگ کے لیے ایم ایس ایم ایز کے لیے سی آر ٹی ڈی ایچ بلڈنگ ایک سپورٹ سسٹم’’  کے موضوع پر شروع ہو ں گے  جن  میں  ڈاکٹر وپن سی شکلا، سائنٹسٹ- ایف  اور ممبر سکریٹری- ڈی سی آئی آر، سی آر ٹی ڈی ایچ  کی طرف سے نظامت کے فرائض انجام دیئے  جائیں گے۔ اس مذاکرات  کے شرکاء ایم ایس ایم ایز کو درپیش چیلنجوں کو تلاش کریں گے اور ان پر تبادلہ خیال کریں گے، جس میں تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا جائے گا۔ اس کا مقصد نئے آئیڈیاز، بصیرت اور نقطہ نظر پیدا کرنا ہے جو حکومت کے اہداف سے ہم آہنگ پالیسیوں، پروگراموں اور اقدامات کی ترقی اور نفاذ میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ چنتن شیویر ان کاروباروں جیسے ایم ایس ایم ایز ، اسٹارٹ اپس اور صنعتوں کو یہ سمجھنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا کہ کس طرح سی آر ٹی ڈی ایچ پر دستیاب وسائل ان کی صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں، پیداواری صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں، اور سستی صحت کی فراہمی کے اقدامات کے میدان میں  جدت  طرازی کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔ مختلف اجلاسات کے دوران  ایم ایس ایم ایز  اور دیگر شراکت دار وں کو تحقیقی انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجیز،  جدید ترین  ٹیکنالوجیز اور ملک میں ان کے لیے موجودہ اور مستقبل  میں پیدا ہونے والے  مواقع کے ساتھ بااختیار بنانے میں سی آر ٹی ڈی ایچ کے کردار کو اُجاگر کیا جائے گا۔

مجموعی طور پر، اس تقریب کا مقصد یہ رہے گا کہ گہرائی سے بات چیت، تنقیدی تجزیہ، اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی کے ذریعےسرکاری حکام، ڈی پی ایس آر یو اور  شراکت داروں  کی مشترکہ حکمت،  معلومات ، اور مہارت کو حاصل کیا جائے۔ اس پروگرام سے ملک میں ایم ایس ایم ایز ، اسٹارٹ اپس، اور اختراع کاروں کو درپیش چیلنجوں کے ممکنہ حل کے بارے میں سوچ بچار کرنے کا مقصد پورا ہو جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ صحت کی سستی دیکھ بھال کے شعبے میں صنعتی تحقیق اور مینوفیکچرنگ کے لیے ہندوستان کو ایک ممتاز عالمی مرکز کے طور پر مقام دلانے کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.10711



(Release ID: 1966955) Visitor Counter : 77