وزارت اطلاعات ونشریات
ہندوستان کا 54واں بین الاقوامی فلمی میلہ:میڈیا کے مندوبین رجسٹر یشن کیلئے مدعو
ہندوستان کے 54ویں بین الاقوامی فلمی میلے میں میڈیا ڈیلیگیٹ رجسٹریشن کا آغاز
ہندوستان کے بین الاقوامی فلمی میلے کی طرف سے با افتخار طور پر میلے کے 54ویں ایڈیشن کی خاطر میڈیا کے مندوبین کے رجسٹریشن کا اعلان کیا جاتا ہے۔ اس میلے کا اہتمام گوا میں 20 تا 28 نومبر کیا جائے گا۔ یہ میلہ غیر معمولی ہوگا جس میں ہندوستان اور بیرون ہند کی بہترین عصری اور کلاسیکی فلمیں دکھائی جائیں گی۔
ہندوستان کے 54ویں بین الاقوامی فلمی میلے کے میڈیا مندوبین کو دنیا کے بہترین فلم سازوں ، اداکاروں، تکنیکی ماہرین ، ناقدین، ماہرین تعلیم اور فلموں کے شائقین کے درمیان رہنے کا موقع ملے گا۔ یہ سبھی لوگ گوا کی دلکش ریاست میں مجتمع ہوں گے۔
میڈیا کے مندوبین میں شامل ہونے کے لئے آ پ کے لئے ضروری ہوگا کہ آپ یکم جنوری 2023 کو 21 سال کے ہو چکے ہوں اور آپ کا تعلق اشاعتی، برقی، ڈیجیٹل یا آن لائن میڈیا تنظیم سے ہو۔ مذکورہ عمر کے فری لانس صحافی بھی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کا طریقہ بالکل سیدھا سادہ ہے اور اسے
https://my.iffigoa.org/extranet/media/
پر آن لائن مکمل کیا جا سکتا ہے۔
ہندوستان بین الاقوامی فلمی میلے کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے ، سنیما کی تائید کے حق میں کلچرکو فروغ دینا اور فلم سازی کے آرٹ کی حقیقی محبت کی پرورش میں اطلاعات اور مواصلات نہایت اہم رول ادا کرتے ہیں۔ میڈیا کے مندوبین کو میلے میں شرکت اور رجسٹریشن کی دعوت کے ساتھ ہندوستان کے بین الاقوامی فلمی میلے کے حق میں میڈیا کی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے اپنے پیشہ ورانہ مراعات سے کام لینے کی بھی دعو ت دی جاتی ہے۔
ہندوستان کے 54ویں فلمی میلے میں سنیما کی خوشی اور ان فلموں کے ذریعہ پیش کی جانے والی دلکش کہانیاں تخلیق کاروں کی زندگیوں، خوابوں، امنگوں اور جدوجہد کی ایک منفرد جھلک پیش کرتی ہے ۔ انہیں میلے میں مکمل نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔یہ میلہ صرف اسکرین تک محدود نہیں ہوگا، بلکہ اس سے بھی آگے، ماسٹرکلاسز، پینل ڈسکشنز، سیمینارزاور بات چیت کا بھی احاطہ کرے گا، جو میلے اور دیگر عظیم فلمی میلوں کے جوہر کی وضاحت کرتے ہیں۔
رجسٹریشن کے دوران کسی قسم کے شبہات پیش آئیں تو براہ کرم یہاں فراہم کردہ رہنما خطوط
(https://static.pib.gov.in/WriteReadData/specificdocs/documents/2023/oct/doc20231011259501.pdf)
اور رجسٹریشن لنک سے رجوع کریں۔ مزید کسی بھی مدد کے لیے، براہ کرم پی آئی بی سے ای میل کے ذریعے
pib-goa[at]gov[dot]in یا
اس فون نمبر +91-832-2956418پر رابطہ کریں۔ فون لائن تمام کام کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان فعال رہے گی۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 نومبر 2023 کو شام 11 بج کر 59 منٹ 59 سکنڈ (ہندوستانی معیاری وقت ) مقرر کی گئی ہے۔
پریس انفارمیشن بیورو یہ طے کرے گا کہ ہر میڈیا تنظیم کو کتنے ایکریڈیشن دیئے جائیں گے۔ اس کے لئے میڈیا کی رسائی ، سنیما پر فوکس اور میلے کی متوقع خبرنگاری کو بنیاد بنایا جائے گا۔
ہندوستان کے بین الاقوامی فلمی میلے کے بارے میں:
1952 میں شروع کر دہ ہندوستان کے بین الاقوامی فلمی میلے کا شمار ایشیا کے اہم فلمی میلوں میں ہوتا ہے۔ اپنے آغاز کے بعد سے اس میلے کا مقصد فلموں، ان کی دلکش کہانیوں اور ان کے پیچھے باصلاحیت افراد کا جشن منانا ہے۔ اس فیسٹیول کا مقصد فلموں کے لئے گہری تائید اور محبت کو فروغ دینا ہے اور اسی کے ساتھ لوگوں کے درمیان افہام و تفہیم اور دوستی کا پُل بنانا اور انفرادی اور اجتماعی کامیابیوں کی نئی بلندیوں تک پہنچنے کی ترغیب دینا ہے۔
اس میلے کا اہتمام حکومت ہند کی وزارت اطلاعات و نشریات کی طرف سے ہر سال میزبان ریاست گوا کی انٹرٹینمنٹ سوسائٹی آف گواکے تعاون سے کیا جاتا ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات میں ڈائریکٹوریٹ آف فلم فیسٹیولز عام طور پر اس میلے کی سربراہی کر تا آ رہا تھا۔ فلم میڈیا یونٹس کے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ انضمام کے نتیجے میں کارپوریشن نے میلے کے اہتمام کا انتظام سنبھال لیا ہے۔ . 54ویں بین الاقوامی فلمی میلے کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے، فیسٹیول کی ویب سائٹ www.iffigoa.org پر جائیں اور میلے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارموں جیسے ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام کے ساتھ ساتھ پی آئی بی گوا کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر فالو کریں۔
***
ش ح ۔ ع س ۔ ک ا
U.NO.10658
(Release ID: 1966600)
Visitor Counter : 175