سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر  نے سی ایس آئی آر  کا  82  واں یوم تاسیس منایا

Posted On: 11 OCT 2023 12:29PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر  نے سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر  کیمپس میں 10 اکتوبر  ، 2023 ء کو  سی ایس آئی آر  کا 82 واں یوم تاسیس منایا۔  انرجی سوراج موومنٹ  کے بانی اور آئی آئی ٹی بمبئی  کے پروفیسر چیتن سنگھ سولنکی  ، (جنہیں  سولر مین آف انڈیا بھی کہا جاتا ہے) اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

این آئی ایس سی پی آر   کی ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگروال کے  استقبالیہ خطاب سے  پروگرام کا آغاز ہوا۔ پروفیسر اگروال نے تمام حاضرین کا  والہانہ انداز سے خیرمقدم کرتے ہوئے پروگرام کا  آغاز کیا ۔

انہوں نے  سی ایس آئی آر  کے  قیام کے دن کا ایک جائزہ پیش کیا اور کہا کہ اس سال کا یوم تاسیس اس لحاظ سے منفرد  رہا  کیونکہ  سی ایس آئی آر کی تمام   لیبارٹریاں  ایک  ہی پلیٹ فارم پر  جمع ہوئیں اور  مجموعی طور پر اپنی کامیابیوں کو ظاہر کیا۔ انہوں نے ملک کی تکنیکی ترقی میں  سی ایس آئی آر  لیبارٹریز کے رول  پر روشنی ڈالی اور اس بات  کو اجاگر کیا کہ آتم نربھر بھارت میں  ، وہ کس طرح اپنا  تعاون دے رہی ہیں ۔

اس کے بعد مہمان خصوصی  پروفیسر چیتن سنگھ سولنکی نے  یوم تاسیس  پر خصوصی تقریر کی ۔  تقریر کا عنوان آب و ہوا میں تبدیلی اور  اس سے متعلق اصلاحی اقدامات کی چھ نکاتی تفہیم  سے منسلک تھا۔ پروفیسر سولنکی نے توانائی کے تحفظ کے بارے میں اپنی  بیش قیمت معلومات  سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر کے اراکین کے ساتھ  مشترک کیں ۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے استعمال اور    غلط طریقے سے  اس کی کھپت کے  سبب  آب و ہوا میں تبدیلی جیسے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے توانائی کے درست طریقے سے استعمال کرنے کا اپنا منتر بھی  مشترک کیا ، جسے وہ اے ایم جی ( اوائیڈ ، مینیمائز اینڈ جنریٹ )  یعنی ( گریز ، کم سے کم کرنے اور پیدا  کرنے  )   کا موقف کہتے ہیں۔  ہم ، اُس ایک تہائی توانائی  کو بچا سکتے ہیں ، جو ہم غیر ضروری طور پر  اپنے گھروں میں استعمال کرتے ہیں ، قابل استعمال آلات کا استعمال کرکے توانائی کے ضیاع کو کم کیا جا سکتا ہے اور   یہ کہ ایک تہائی توانائی پیدا   کریں ۔ اس طرح ہم توانائی کی بچت کر سکتے ہیں اور اس طرح آب و ہوا میں تبدیلی جیسے بڑے مسائل سے نمٹ سکتے ہیں۔ مہمان خصوصی نے توانائی کے تحفظ  سے متعلق پوری اسکیم میں فرد کی حیثیت سے ، ہمارے ادا کردہ اہم کردار پر زور دیا۔

مہمان خصوصی پروفیسر چیتن سنگھ سولنکی سی ایس آئی آر کے یوم تاسیس پر لیکچر دیتے ہوئے

 

ان معزز مقررین کے علاوہ، تقریب میں کئی اہم سرگرمیاں بھی شامل  رہیں:

  1. کتاب کا اجراء :  سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر  کی پہلی دو سالہ رپورٹ ( 2023-2021 ء)  کو مہمان خصوصی اور  این آئی ایس سی پی آر  کے ڈائریکٹر  نے مشترکہ طور پر جاری کیا ، جس میں سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر   کی سائنس کمیونیکیشن اور سائنس پالیسی کے شعبے میں کامیابیوں اور  تعاون کو  بیان کیا گیا  ہے ۔ اس کے علاوہ  ، اس موقع پر ڈاکٹر سکنیا دتہ کی ایک اور اشاعت ’’ اینوول جرنی : دی میجک آف مائیگریشن ‘‘ بھی جاری کی گئی۔
  2. سبکدوش ہونے والے ملازمین کی عزت افزائی : پروگرام کو  این آئی ایس سی پی آر  کے  ، اُن سبکدوش ہونے والے  ملازمین کی  عزت افزائی   سے منسوب کیا گیا ہے ، جو  کئی سال    تک ،  اس کامیابی  کے  پس پشت کارفرما رہے ہیں اور جنہوں نے 25 سال کی  اپنی سروس خدمات مکمل کر لی ہیں ۔
  3. ثقافتی پروگرام: ایک خوشگوار ثقافتی پروگرام   ، جس نے سامعین کو موسیقی، رقص اور دیگر فنکارانہ اظہار سے مسحور کیا  اور اس  میں سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر    کے ہونہار طلباء اور عملے کی پرفارمنس پیش کی گئیں  ۔
  4. انعامات کی تقسیم: سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر     محکمے کے اراکین کے درمیان غیر معمولی صلاحیتوں کو تسلیم کرنے اور اس کا جشن منانے کے لیے، اس تقریب میں اس شاندار موقع کی  مناسبت سے منعقدہ مختلف مقابلوں کے فاتحین کے لیے انعامات کی تقسیم کی تقریب بھی شامل تھی۔

فاتحین اپنے انعامات کے ساتھ

 

سی ایس آئی آر  کے قیام کا دن  ، نہ صرف  یہ کہ اس کے ماضی کی کامیابیوں کا جشن ہے بلکہ اختراع ، عمدگی اور صبر و تحمل کے  ساتھ امید افزا مستقبل کی ایک جھلک بھی ہے۔ یہ تقریب تنظیم کے اپنے مشن اور اقدار کے لیے پائیدار عہد بستگی کی  ایک یاد دہانی  بھی ہے۔

سی ایس آئی آر -نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ  ( سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر )  ،  نئی دلّی 2021 میں سابقہ سی ایس آئی آر -نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ریسورسز ( سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی اے آئی آر  )، نئی دلّی اور سابقہ سی ایس آئی آر   ،  نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹڈیز ( سی ایس آئی آر – این آئی ایس ٹی اے  ڈی ایس ) ، نئی دلّی کے انضمام کے ساتھ وجود میں آیا  ۔ یہ  بھارت میں ایک اہم تحقیقی ادارہ ہے  ، جو سائنس مواصلات اور پالیسی اسٹڈیز کے شعبے میں مہارت رکھتا ہے۔ یہ ادارہ کئی تحقیقی جرائد شائع کرتا ہے  ، جو سائنس اور ٹیکنالوجی کے موضوعات کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کرتے ہیں۔  مذکورہ ادارہ پوسٹ گریجویٹ اور ڈاکٹریٹ کی سطحوں پر سائنس مواصلات اور پالیسی ریسرچ میں تعلیمی پروگرام بھی پیش کرتا ہے۔

************

 

ش ح۔ ش م     ۔ ع ا

 (U.No. 10653 )


(Release ID: 1966575) Visitor Counter : 129