وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوروید کے علم سے حیوانات، کرہ ارض اور انسانی زندگی کو ، ماحول کے مطابق بنانےمیں فائدہ ہورہا ہے:سربانند سونووال


آیوش کے مرکزی وزیر نے،آیوش کی وزارت ایک ماہ طویل آیوروید تقریبات منانے کی مہم کا آغاز کیا

آٹھواں یوم  آیوروید10نومبر 2023 کو ’روزانہ ہر ایک کے لیے آیوروید‘کے موضوع پر منایا جارہا ہے

Posted On: 10 OCT 2023 2:50PM by PIB Delhi

آیوش بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے پورے بھارت میں آیوروید کے آٹھویں قومی دن سے متعلق ایک ماہ طویل تقریبات کا آغاز کیا۔آج اس تقریب میں ، میڈیا سینٹر میں اس سلسلے میں تفصیلات فراہم کرنے کے مقصد سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی۔ آیوروید کا دن پورے بھارت میں بھگوان دھن منتری کے احترام میں منایا جاتا ہے، جو آیوروید کے دیوتا ہیں۔ اسی دن دھن تیسرس بھی منایا جائے گا، جب لوگ اپنی اور دوسروں کی  صحت کے لیے بھگوان سے آشیرواد لیتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017BEM.jpg

مرکزی وزیر نے میڈیا کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے ، آیوروید کے سلسلے میں ، جن آروگیہ کے لیے جن سندیش ، جن بھاگیداری اور جن آندولن پر زور دیا اور کہا ’’آیوروید کے آٹھویں دن کے لئے، آیوروید کی وزارت کا، نہ صرف بنی نوع انسان کی تندرستی میں اضافہ کرنے میں، بلکہ ماحولیات، نباتات اور حیوانات کی بھلائی کرنے میں بھی آیوروید کے امکانات تلاش کرنے کاا رادہ ہے۔لہٰذا اس سلسلے میں’’ایک صحت کے لیے آیوروید‘‘کا موضوع مقرر کیا گیا ہے۔

یہ موضوع بھارت کی جی 20 صدارت کے موضوع’وسودھیو کٹُمبکم‘کے عین مطابق ہے۔2023 کے یوم  آیوروید کے لیے’ایک صحت کے لیے آیوروید‘کے موضوع کے تحت نعرہ ہے’روزانہ ہر ایک کے لیے آیوروید‘جس کے تحت انسانوں-حیوانوں-کرہ ارض-ماحولیات پر توجہ دی جائے گی۔‘‘

جناب سربا نند سونووال نے ایک ماہ طویل تقریبات کے سلسلے میں پورے سرکاری نظریے کی وضاحت کی اور اس سلسلے میں ابھی تک کی گئی کوششوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت وسودھیو کٹمبکم کے اصول پر یقین رکھتا ہے۔ آیوروید کی صلاحیتوں کو نظر میں رکھتے ہوئے  جوایک پورا علاج اور صحت بخش زندگی کا علم ہے،اس سے ایک صحت کی تشویش کو دور کرنے کے لیے حفظان سحت کے میدان میں انقلاب لایا جاسکتا ہے۔

آیوش کی وزارت  ہر سال آیوروید کے دن کے لیے مختلف موضوعات کا انتخاب کرتی ہے، جس کا مقصد آیوروید کے ذریعے صحت کو درپیش مختلف مسائل کو حل کرنا ہوتا ہے۔منتخب موضوع پر مختلف پروگراموں کا پورے ملک میں انعقاد کیا جاتا ہے، جس میں لاکھوں لوگ فیضیاب ہوتے ہیں۔ اس سے لوگوں کو ان کی صحت اور صحت سے متعلق پریشانیوں کی روک تھام میں آیوروید کے رول کے بارے میں بیدار کرنے میں مدد ملتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027L8G.jpg

جناب سربانند سونووال نے ایک پھر کہا کہ اس موضوع کا انتخاب زراعت و آیوروید کو فروغ دینے، لوگوں کو بااختیار بناکر اور ان کی حوصلہ افزائی کرکے ان کی صحت کو بہتر بنانے اور آیوروید کے امکانات کو بروئے کار لانے کے لیے کیا گیا ہے۔اس موضوع کے تحت مستقل زراعت ، بنی نوع انسان، حیوانات، کرہ ارض ، پیش گوئی اور سمندری زندگی کی صحت اور سب کے لیے خوراک کی یقینی فراہمی پر توجہ دی گئی ہے۔اس موضوع کے تحت تین میدانوں پر توجہ دی جائے گی:کسانوں کے لیے  آیوروید، طلباء کے لیے آیوروید اور عوام کے لیے آیوروید۔

آیوش کی وزارت کے سیکریٹری ویدیہ راجیش کوٹیچا نے بتایا کہ این اے ایم کے تحت 12500آیوش صحت و تندرستی مراکز کو منظوری دی گئی ہے، جن میں سے 8095مراکز پر کام شروع کیا جاچکا ہے۔ایک ماہ طویل آیوروید مہم میں آیوروید اداروں میں نمائش و مِنی ایکسپو :تحقیقی مطالعات کے نتائج سے واقف کرایاجانا، طبی کیمپوں کا انعقاد، اسکولوں اور کالجوں کے طلباء کے لیے عوامی بیداری کے لیکچرز کا انعقاد، کسانوں کے لیے عام طبی پودوں کی تقسیم، عوام کے مابین آیوروید کو مقبول بنانے کے مقصد سے مختلف مقابلوں کا انعقاد، رن فار آیوروید اور رائیڈرز ریلی کا انعقاد ، نیز دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔آیوش کی وزارت کے ایڈوائزر آیوروید ڈاکٹر منوج نیساری، آیوروید کے دن کی تقریبات کا مختصر خاکہ  اور اس سے متعلق اہم معلومات فراہم کی۔ انہوں نے یہ معلومات ایک ویزوئل پریزینٹیشن کے ذریعے فراہم کی۔

آیوش کی وزارت کے تحت آیورویدک سائنس میں تحقیق کے لیے مرکزی کونسل (سی سی آر اے ایس)، 2023 کے آیوروید کے دن سے متعلق پروگراموں کے لیے تال میل ایجنسی ہوگی، جس کی پورے ملک میں 30 شاخیں ہوں گی۔

*************

ش ح۔ ا س۔ن ع

U. No.10607


(Release ID: 1966285) Visitor Counter : 108