کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوئلے کی وزارت  کی کوئلے کے سرکاری سیکٹر کے اداروں کے ذریعے سرگرم شراکت داری کے ساتھ زور و  شور کے ساتھ خصوصی مہم 3.0


763 مقامات پر صفائی  ستھرائی  کی خصوصی مہم چلائی جائے گی

5218 ایم ٹی کوڑے کو ٹھکانے لگانے کے لیے نشاندہی کی گئی

Posted On: 10 OCT 2023 1:35PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت اپنے تمام  سرکاری سیکٹر کے اداروں اور فیلڈ دفاتر کے ساتھ 02 اکتوبر سے 31 اکتوبر  ، 2023 ء تک سووچھتا خصوصی مہم 3.0 منا رہی ہے۔ مہم کا آغاز  15 ستمبر  کو کیا گیا  ، جس کا مقصد مہم کے دوران حاصل کیے جانے والے اہداف کی نشاندہی کرنا ہے۔ مہم  کی  کا مرکزی مرحلہ باضابطہ طور پر 2 اکتوبر سے شروع ہوا اور یہ 31 اکتوبر  ، 2023 تک جاری رہے گا۔ مہم  میں ، جن شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ، اُن میں عوامی شکایات کا موثر  طور پر ازالہ، ممبران پارلیمنٹ کے حوالہ جات، پارلیمنٹ کی یقین دہانی، صفائی ستھرائی مہم، کچرے کو ٹھکانے لگانا اور فائلوں  کو ختم کرنا اور دیگر سووچھتا سے متعلق سرگرمیاں شامل ہیں ۔

مہم کے کامیاب نفاذ اور خصوصی مہم کے مختلف زمروں کے تحت اہداف کے حصول کے لیے وزارت کے دائرہ اختیار کے اندر تمام  متعلقہ فریقوں کو حکمت عملی بنانے، بیداری پیدا کرنے اور تیاری کرنے کے لیے تمام  متعلقہ فریقین کے ساتھ ایڈیشنل سیکرٹری کی سطح پر ایک تیاری میٹنگ کی گئی۔ 3.0  کو تمام  متعلقہ فریقین کے ساتھ مشاورت سے طے کیا گیا ہے ۔

Image Image

تیاری کے مرحلے میں، کوئلے کی وزارت نے صفائی ستھرائی مہم کے لیے 763 مقامات کی نشاندہی کی ہے اور ریکارڈ کے بہتر بندوبست کے لیے 129,301  دستاویزی شکل میں فائلوں کا اور 59,213 ای فائلوں کا جائزہ لینے کا  نشانہ مقرر کیا  گیا ہے۔ مجموعی طور پر 5218 ایم ٹی کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے  نشاندہی کی گئی ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030S53.png

کوئلے کی وزارت بہترین طریقوں کے طور پر مختلف سرگرمیاں شروع کر رہی ہے اور مہم کے اختتام سے پہلے  ، اُن کاموں کو پورا کرنے کی خواہش رکھتی ہے  ، جو صفائی ستھرائی کو فروغ دیں اور کام کی جگہ کے تجربات  کو بہتر بناکر  ، ایسا ماحول  قائم کرے ، جو دیرپا تبدیلی کو متاثر کرتا ہو ۔

 

*************

ش ح۔ ش م ۔ع ا

U. No.10604



(Release ID: 1966266) Visitor Counter : 94