وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم 10اکتوبرکو ان بھارتی ایتھلیٹس سے بات چیت کریں گے اوران سے مخاطب ہوں گے، جنھوں نے 2022کے ایشیائی کھیلوں میں شرکت کی ہے
Posted On:
09 OCT 2023 1:28PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندرمودی 10اکتوبر کو ان بھارتی ایتھلیٹس سے بات چیت کریں گے اورخطاب کریں گے، جنھوں نے 2022کے ایشیائی کھیلوں میں شرکت کی تھی۔ وزیراعظم ان ایتھلیٹس سے 10اکتوبر 2023سہ پہرتقریبا ساڑھے چاربجے نئی دہلی کے میجردھیان چند اسٹیڈیم میں ملاقات کریں گے ۔
یہ پروگرام ایتھلیٹس کو 2022کے ایشیائی کھیلوں میں ان کی غیرمعمولی حصولیابیوں پرمبارکباد دینے اور مستقبل کے کھیل مقابلوں کے لئے انھیں تحریک دینے کی وزیراعظم کی ایک کوشش ہے ۔ بھارت نے 2022کے ایشیائی کھیلوں میں 107تمغے حاصل کئے ہیں ، جن میں سے سونے کے 28تمغے ہیں ۔ تمغے جیتنے کے اعتبارسے ایشیائی کھیلوں میں بھارت کی یہ اب تک کی سب سے بڑی کارکردگی ہے ۔
اس پروگرام میں ایشیائی کھیلوں میں حصہ لینے والی بھارتی ٹیم کے ایتھلیٹس ان کے کوچ ، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے افسران نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز کے نمائندگان اور نوجوانوں کے اموراورکھیلوں کی وزارت کے افسران شرکت کریں گے ۔
**********
(ش ح۔ اس۔ع آ)
U-10545
(Release ID: 1965903)
Visitor Counter : 103
Read this release in:
Kannada
,
Assamese
,
Odia
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam