عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرڈاکٹرجتیندرسنگھ نے  تیسری خصوصی مہم کے پہلے ہفتے میں حاصل کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا؛اطمینان کا اظہارکیا ، ملک کے تمام حصوں میں تمام متعلقہ /ذیلی /فیلڈدفاتر/مشنوں /دفاعی اداروں /دفاتر/پی ایس یوز میں اعلیٰ ترین کارکردگی کا طریقہ کااپنانے پرزوردیا


سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اورالتوا کو کم سے کم کرنے کی خاطر پورے ملک سے زبردست شرکت کی گئی ، سوچھتا کے لئے  2.18لاکھ مقامات کی نشاندہی کی گئی

42ہزارسے زیادہ مقامات ،پر سوچھتا مہم کامیابی سے منعقد کی گئی ،7.75لاکھ مربع فٹ جگہ کو صاف کیاگیا ، کباڑ کی فروخت سے 28.23کروڑروپے حاصل ہوئے

64ہزارسے زیادہ عوامی شکایات کاازالہ کیاگیا ، 743ایم پی کے حوالوں کا جواب دیاگیا اور 7.56لاکھ فائلوں پرنظرثانی کی گئی

Posted On: 09 OCT 2023 9:53AM by PIB Delhi

سائنس وتکنالوجی ، وزیراعظم کے دفترمیں وزیرمملکت ، عملہ ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اورخلاء کے مرکزی  وزیرمملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے  تیسری خصوصی مہم  کےپہلے  ہفتے  کی سرگرمیوں کاجائزہ لیا۔ بھارت کے تمام سرکاری دفاترکو عملی جامع  پہناتے ہوئے 2سے 7اکتوبر،2023کے درمیان   التواء کو کم سے کم کرنے اور صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی شکل دینے میں حاصل کی گئی  پیش رفت کو سراہا۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہا  کہ تمام وزارتوں ، محکموں اوران کے فیلڈ یا باہری دفتروں میں ان  سرگرمیوں میں بڑے پیمانے پرلوگ شرکت کررہے ہیں ، انھوں نے یہ بات دہرائی کہ اس مہم میں عوامی سطح کے دفتروں کوشامل کئے جانے پرتوجہ دی جارہی ہے ۔ انھوں نے وزارتوں اورمحکموں پرزور دیکرکہاکہ  مہم پرعمل درآمدمیں اپنے مقصد کو  مکمل طورپرحاصل کرنے کا نظریہ اختیارکیاگیاہے تاکہ ملک کے سبھی علاقوں میں تمام باہری دفاتر، دفاعی تنصیبات اور سرکاری شعبے کے یونٹوں کو شامل کیاجائے ۔

تیسری خصوصی مہم اپنے پہلے ہفتے کے دوران مجموعی اعتبار سے کافی زیادہ اطمینان بخش رہی ، جس میں ملک بھرکے دفاترنے حصہ لیا۔ 42ہزارسے زیادہ مقامات کو شامل کیاگیا ، سبھی وزارتوں اورمحکموں نے 4ہزارسے زیادہ ٹوئیٹ پیغامات بھیجے ، جن میں فیلڈ دفتروں ،سرکاری شعبے کے یونٹوں ، دفاعی تنصیبات ، مشنوں اورچوکیوں پراس مہم کی پیش رفت کو اجاگرکیاگیا۔ ہزاروں اہلکاروں اورشہریوں نے سرکاری دفتروں میں سوچھتا کے لئے ایک عوامی تحریک تشکیل دی ۔

کابینہ وزیروں ، وزرائے مملکت اور حکومت ہند کے سکریٹریز تیسری خصوصی مہم کا جائزہ لیا اوراس مہم پرعمل درآمدپرقیادت پررہنمائی فراہم کی ۔ عمل درآمد کے پہلے ہفتے کے دوران عہدوں کے محکموں نے  12785مقامات پرصفائی ستھرائی کی سرگرمیاں انجام دیں ، سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کی وزارت نے 11588مقامات پر اسکولی تعلیم اورخواندگی کے محکمے نے 8652مقامات ، فوجی امورکے محکمے نے 3000مقامات اور کیمیاوی کھادوں کے محکمے نے 1785مقامات پریہ سرگرمیاں انجام دیں ۔

تیسری خصوصی مہم کی پیش رفت پر ایک خصوصی پورٹل (https://scdpm.nic.in/) کے ذریعہ روزانہ  نظررکھی جارہی ہے  ۔ڈی اے آرپی جی کے سکریٹری کی صدارت میں مجاز افسر وں کے ساتھ  لگاتارجائزہ میٹنگیں منعقد کی جارہی ہیں ۔تیسری خصوصی مہم میں سوشل میڈیا پرایک اہم رخ اختیارکرلیاہے ، جس میں وزارتوں اورمحکموں نے 4000سے زیادہ ٹوئیٹ پیغامات ، ڈی اے آرپی جی ہینڈل نے 250ٹوئیٹ پیغامات   #SpecialCampaign3.0پر300انفوگرافک اور 115پی آئی بی بیانات جاری کئے ہیں ۔

تیسری خصوصی مہم کے 2سے 7اکتوبر2023کے درمیان پہلے ہفتے میں ، مندرجہ ذیل پیش قدمیاں کی گئیں :

 

نمبرشمار

پیرامیٹر

7اکتوبر،2023تک حاصل شدہ ترقی

1.

سوچھتامہم کے مقامات

42,072

2.

ریکارڈ کا بندوبست کرنے والی فائلوں کا جائزہ لیاگیا (فائل +ای فائل )

7,70,448

3

عوامی شکایات +اپیلوں کا ازالہ

66,641

4.

حاصل کیاگیا مالیہ (کروڑروپے میں )

28.23

5.

جگہ خالی کرائی (لاکھ مربع فٹ )

7.75

6.

ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات

743

تیسری خصوصی مہم کے پہلے ہفتے میں جوبہترین طورطریقے اختیارکئے گئے :

  1. راست ٹیکسوں کا مرکزی بورڈ -وزیرخزانہ نے سی بی ڈی ٹی کے، سی پی گرامزپرآئی گاٹ کاآغازکیا۔
  2. انتظامی اصلاحات اورعوامی شکایات کا محکمہ -پی پی کے وزیرمملکت ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے 29ستمبر 2023کو شکایات پرقریبی نظررکھنے والے دوسرے نظام( آئی جی ایم ایس )کاآغاز کیا۔
  3. زراعت اورکسانوں کی بہبود کا محکمہ -کرشی بھون میں ورٹیکل باغبانی  ۔
  4. ہنرمندی کے فروغ اور چھوٹے کاروبارکی وزارت -آئی ٹی آئی بہرام پورمیں پلاسٹک کی بوتلوں سے بنایاگیا ہاتھی کا مجسمہ ۔
  5. تعلیم کی وزارت  کا اعلیٰ تعلیم کا محکمہ -ناگپور کے وی این آئی ٹی میں پلاسٹک کچرے سے بنائے گئے چیک باندھ ۔
  6. سائنسی وصنعتی تحقیق کا محکمہ -کچلے گئے ای کچرے سے قیمتی دھاتوں کو نکالنے کے لئے کی گئی ری سائکلنگ ۔
  7. مواصلات کا محکمہ ’’روزمرہ کی زندگی میں  سوچھتا ‘‘کے موضوع پر بچوں کے لئے پینٹنگ مقابلہ ۔
  8. اسٹیٹ بینک آف انڈیا (مالی خدمات کا محکمہ) ایس بی آئی ، پی بی بی ، سیکٹر14پنچ کلاہریانہ میں  تیسری خصوصی مہم کے بینرکی نمائش جس  سے شہریوں میں مہم کی بڑے پیمانے پرتشہیرہو۔
  9.  وزارت تعلیم کے تحت اسکولی تعلیم کا محکمہ -سی بی ایس سی اسکول طلباء کے ہاتھوں آس پاس کی جگہوں  کی صفائی ستھرائی کرکے اور  اس میں استقلال کا پیغام پھیلاکر ، سوچھتا مہم میں شرمدان ۔

ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے خصوصی مہم کے ذریعہ کئی سال میں ، التوامیں کمی لانے کو سراہا اورسبھی افسران سے کہاکہ وہ تیسری خصوصی مہم کے دوسرے ہفتے کے اواخرتک 50فیصد نشانہ حاصل کرنے کی رفتاربرقراررکھیں ۔ تیسری خصوصی مہم 31اکتوبر2023کو ختم ہوگی ۔ یہ اختتام  نومبر کے پہلے ہفتے میں جائزہ لینے کے مرحلے کے شروع ہونے کے ساتھ ساتھ ختم ہوجائیگی ۔

**********

 

 

(ش ح۔   اس۔ع آ)

U-10536



(Release ID: 1965877) Visitor Counter : 82