پارلیمانی امور کی وزارت
وزیر اعظم 13 اکتوبر کو نئی دلی میں جی - 20 پارلیمانی اسپیکرز کے 9واں سربراہ اجلاس (پی - 20) کا افتتاح کریں گے
جی - 20 ممالک کے علاوہ 10 دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں اس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گی: لوک سبھا اسپیکر
پین افریقی پارلیمنٹ کے اسپیکر پہلی بار ہندوستان میں پی - 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے
لائف سے متعلق پارلیمانی فورم کا انعقاد 12 اکتوبر کو کیا جائے گا
Posted On:
06 OCT 2023 5:33PM by PIB Delhi
جی 20 پارلیمانی اسپیکرز کا 9واں سربراہ اجلاس (پی -20) 13 سے 14 اکتوبر 2023 تک نو تعمیر شدہ انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اینڈ ایکسپو سینٹر (آئی آئی سی سی)، یاشو بھومی، دوارکا، نئی دلی میں منعقد ہوگا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی 13 اکتوبر 2023 کو اس سربراہ اجلاس کا افتتاح کریں گے۔
آج یہاں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے بتایا کہ جی -20 ممالک کے علاوہ 10 دیگر ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں بھی اس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گی اور اب تک 26 صدور، 10 نائب صدور، 01 کمیٹی چیئرمین اور آئی پی یو کے صدر سمیت 50 اراکین پارلیمنٹ اور 14 سیکریٹری جنرل صاحبان نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ جناب برلا نے مزید کہا کہ پین افریقی پارلیمنٹ کے صدر پہلی بار ہندوستان میں پی - 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب برلا نے بتایا کہ ’واسودھیو کٹمبکم - ایک کرہ ارض ، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ کے جذبے کے ساتھ، ہندوستان کا مقصد ایک زیادہ جامع، پرامن اور مساوی دنیا کے تئیں پیچیدہ عالمی مسائل کے اتفاق رائے پر مبنی حل فراہم کرنا ہے۔
جناب برلا نے بتایا کہ پی - 20 سربراہ اجلاس کے دوران چار اعلیٰ سطحی نشستیں منعقد کی جائیں گی:
•ایس ڈی جیز کو رفتار عطا کرنا ۔
• پائیدار توانائی کی منتقلی۔
• خواتین کی زیر قیادت ترقی ۔
• سرکاری ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے لوگوں کی زندگیوں میں یکسر تبدیلی لانا۔
ان نشستوں میں جی - 20 ممبران اور مہمان ممالک ایک جگہ یکجا ہوں گے اور ’’ پی - 20 کے مقاصد کو مؤثر طریقے سے آگے بڑھا نے کی غرض سے ، پارلیمنٹ کس طریقے سے موثر طور پر پیش قدمی کر سکتی ہیں‘‘ کے بارے میں وسیع غور و خوض کریں گے۔ جناب برلا نے بتایا کہ سربراہ اجلاس ، ایک مشترکہ بیانیے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا جس میں جی - 20 حکومتوں پر زور دیا جائے گا کہ وہ مساوات، مبنی برشمولیت اور امن کی بنیاد پر بڑے عالمی چیلنجوں کے حل فراہم کریں۔
12 اکتوبر 2023 کو ہونے والی سربراہ اجلاس سے قبل لائف (ماحولیات کے لیے طرز زندگی) کے بارے میں ایک پارلیمانی فورم کا اہتمام کیا جائے گا۔ 20 اکتوبر 2022 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے گجرات میں کیوڑیہ کے مقام پر لائف کا آغاز کیا تھا۔ یہ اقدام ماحولیات کے لیے سازگار شعوری طرز زندگی اور ’کم کرنے، دوبارہ استعمال کرنے اور از سر نو قابل استعمال بنانے ‘کے اصول پر مبنی پائیدار ترقی کے لیے مؤثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔
سربراہ اجلاس کے دوران ہندوستان کی قدیم اور شرکت پر مبنی جمہوری روایات کو اجاگر کرنے کی غرض سے ایک نمائش ’مدر آف ڈیموکریسی‘ کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
*******
ش ح۔ع م ۔ ت ح
(U: 10470)
(Release ID: 1965119)
Visitor Counter : 141