زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

چھاولہ ، نئی دہلی میں واقع  بی ایس ایف کیمپ میں مرکزی مسلح  پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے لیے ‘ملٹس ایف پی او نمائش’ کا انعقاد


اس میں 30 سے زیادہ فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی او) نے مختلف قسم کی پروڈکٹس   کی نمائش  کی  جن میں کچے ملٹ اناج، پکانے کے لیے تیار (آر ٹی سی) اشیاء، اور کھانے کے لیے تیار (آر ٹی ای) پروڈکٹس شامل ہیں

 ملٹس سے تیار کردہ  مختلف لذیذ پکوانوں کا نمونہ  پیش کرنے کے واسطے افسران کے لیے لائیو کوکنگ کاؤنٹر بھی قائم کیے گئے

اس سے قبل اسی سال ، وزارت داخلہ نے مرکزی مسلح  پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے اہلکاروں کے کھانے میں 30 فیصد ملٹس دینا شروع کیا

Posted On: 06 OCT 2023 3:08PM by PIB Delhi

مرکزی مسلح  پولیس اہلکاروں میں موٹے اناج یا 'شری انا' کی کھپت کو فروغ دینے کے لیے، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے نے  6 اکتوبر 2023کو نئی دہلی کے چھا ولہ میں بی ایس ایف کیمپ میں وزارت داخلہ کے تحت مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی اے پی ایف) کے لیے  ایک ملٹس ایف پی او نمائش کا اہتمام کیا۔ ملک بھر سے 30 سے زیادہ فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز (ایف پی او) مختلف نیم فوجی دستوں سے آئے ہوئے نے تقریباً 1,000 حاضرین کے سامنے  اپنے مختلف  پروکٹس کی نمائش کی جن میں کچے ملٹ اناج، پکانے کے لیے تیار (آرٹی سی) اشیاء، اور کھانے کے لیے تیار (آر ٹی ای) پروکٹس  وغیرہ شامل ہیں۔

اس نمائش کا افتتاح  ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو  کے  ایڈیشنل سکریٹری جناب فیض احمد قدوائی نے ربن کاٹنے کی  ایک تقریب کے ساتھ کیا۔ ان کے ساتھ اس موقع پر  ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ منیندر کور،  اور ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کی جوائنٹ سکریٹری (کراپس)   محترمہ  شبھا ٹھاکر موجود تھیں۔

A person cutting a red ribbon with a group of peopleDescription automatically generated

اپنی افتتاحی تقریر میں، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے  ایڈیشنل سکریٹری جناب فیض احمد قدوائی نے بتایا کہ کس  طرح چھوٹے کسانوں کو وسائل اور بازار کے کنکشن کے ساتھ مدد فراہم کرانے کےلئے  75,000 سے زیادہ ایف پی او  کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا  اس میگا ایونٹ میں کہ  راجستھان، اترپردیش، مدھیہ پردیش  اور ہریانہ کے 34 ایف پی اوز ملک  میں ملٹس پروڈکٹس کی قسموں کی نمائش کرنے اور مستقبل کی حصولیابی کے لئے سی اے پی ایف کینٹینوں اور ڈیارٹمنٹل اسٹورز سے براہ راست رابطے قائم کرنے کے دوہرے مقصد سے یکجا ہوئی ہیں۔

A person standing at a podiumDescription automatically generated

ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کی جوائنٹ سکریٹری (کرپس) محترمہ شبھا ٹھاکر نے ملٹس  کو اپنانے کے لیے نیم فوجی دستوں کے تیار ہونے  پر ان کا  شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے 34 ایف پی اوز کی نمائش میں رکھی گئی ملٹ پروڈکٹس کی قسموں کی تعریف کی اور ملٹ ایف پی اوز اور نیم فوجی دستوں کے درمیان نتیجہ خیز تعاون کی امید ظاہر کی۔

یہ نمائش ایف پی اوز کو  مسلح دستوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے اور ان کے سامنے گھر میں  گھر میں اگائے گئے مختلف قسم کے موٹے اناجوں سے تیار کردہ پروڈکٹ پیش کرنے کا موقع فراہم کراتی ہے۔ اس کے علاوہ  پروکیورمنٹ افسران اور شیف/ کُک کو بھی پنمائش کے دوران  متنوع پروڈکٹس دیکھنے، اپنی متعلقہ یونٹوں کے واسطے مستقبل کی حصولیابی کے لیے ایف پی او کے ساتھ روابط اور موٹے اناج کی آسان حصولیابی  کا موقع ملا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KRQ7.jpg

 

اس سے قبل اسی سال  وزارت داخلہ نے  مرکزی مسلح  پولیس فورسز (سی اے پی ایف) اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے اہلکاروں کے کھانے میں 30 فیصد موٹا اناج شروع کرنے کا ایک بے مثال فیصلہ کیا۔ موٹے اناج کے بین الاقوامی سال کی تقریب کے ساتھ ساتھ  اس فیصلے کا مقصد نیم فوجی دستے کے اہلکاروں کے لیے توانائی سے بھرپور خوراک فراہم کرانے اور  ان کی تغذیئے کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے موٹے اناج کو فروغ دینے کے مقصد سے یہ فیصلہ کیا کیونکہ موٹے اناج میں فائبر، معدنیات اور ضروری  تغذیہ کی بھر پور مقدار ہوتی ہے ہیں۔ اگست 2023 میں، زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے (ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو)  نے بھی آسام رائفلز، بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف)، سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف)، سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)، انڈو تبت بارڈر پولیس، نیشنل سیکورٹی گارڈ، سشستر سیما بل اور مختلف سرکاری کینٹینوں سمیت نیم فوجی دستوں میں  کام کرنے والے 250 سے زیادہ  شیف  اورکُکس  کے لیے کھانے پکانے کے تربیتی اجلاس کا  اہتمام کیا تھا۔ اس  کامیاب تربیتی اجلاس میں شرکاء کو  موٹے اناج سے تیار کئے جانے والے  مختلف پکوانوں،تغذیہ سے بھرپور کھانے  سے لے کر  آسان  اسنیکس تک تیار کرنے کے طریقوں سے واقف کرایا گیا، جن کو  اپنی کینٹین اور میس کی سہولیات کے روز مرہ کی کھانوں کی فہرستو  میں شامل کرنے کے لئے خواہشمند تھے۔

نمائش کے دوران 34 سے زیادہ فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشز  نے  کمانڈنٹز، سیکنڈ ان کمانڈز، کوارٹر ماسٹرز، شیفز/ککس اور ان کے خاندانوں کے سامنے اپنے منفرد  پروڈکٹس  کی نمائش اور انہیں  فروخت کیا۔ نمائش میں رکھی جانے والی قابل ذکر اشیا میں کھانے کے لئے تیار پروڈکٹس جیسے فاکسٹیل ملٹ کھاکھرا، باجرہ کوکیز، جوار لڈو، ملٹ رسک، راگی نمکین، کیک وغیرہ شامل تھے۔ مہمان نہ  کھانے کےلئے تیار موٹے اناج  کی  مٹھائیوں اور دیگر لذیذ چیزوں کے تنوع سے متاثر ہوئے بلکہ انہوں نے موٹے اناج کے آٹے اور پکانے کے لیے تیار اشیاء، جیسے راگی اڈلی مکس، ملٹ اپما اور ملٹ نوڈلز کو اپنی روز مرہ کی خوراک میں شامل کرنے کےلئے ان کے بارے میں  مزید  معلومات کے لئے اپنی  گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004NS09.jpg

موٹے اناج سے تیار کئےجانے والے مختلف لذیذ پکوانوں کے نمونے افسروں اور جوانوں کے لیے سامنے پیش کرنے کے لئے  لائیو کوکنگ کاؤنٹر بھی قائم کیے گئے تھے جن پر سورگھم (جوار) پاستہ،  سبزیوں اور مایونیز کریم کے ساتھ  فنگر ملٹ (راگی) نوڈلز کے ساتھ ابلی ہوئی سبزیوں،  ملٹ  پونگل دہی کے ساتھ،   سورگھم  چھاچ،  فنگر ملٹ (راگی) لڈو کے ساتھ ڈرائی فروٹ مکس، ملٹ سیوئیاں، پرل ملٹ (باجرا) پف اسنیکس وغیرہ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005KQMO.jpg

نمائش میں ملٹ کے جشن میں اضافہ کرتے ہوئے سورگھم ، راگی اور پرل  ملٹ جیسی شکل والے سیلفی بوتھ لگائے گئے تھے۔ یہ سیلفی بوتھ، جو  کہ ‘ہیپی ملٹ فیملی’ کو دکھانے کے لئے ڈیزائن کئے گئے تھے، جوانوں کے  خاندانوں کو بہت پسند آئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006JDJ2.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-10457

                          



(Release ID: 1965036) Visitor Counter : 68