کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

 تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے متحدہ عرب امارات-ہندوستان  شراکت داری کو مضبوط بنانے پر اعتماد کا اظہار کیا


بڑھتی ہوئی اقتصادی ترقی اور مستحکم  شراکت داری، اطراف کے کاروباروں کو تیز رفتار ترقی کے لیے مواقع فراہم کرتی ہے: جناب گوئل

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے اہم شعبوں میں، خوراک کا تحفظ، تعلیم، توانائی کا تحفظ، آب وہوا کی  تبدیلیوں کی تخفیف سے لے کر خلائی ٹیکنالوجی تک شامل ہیں: جناب گوئل

ہندوستان، اپنے ایک ارب 40 کروڑخواہشمند شہریوں کے ساتھ ،متحدہ عرب امارات کے کاروبار کے لیے اہم مواقع پیش کرتا ہے: جناب گوئل

ہندوستان-یو اے ای کےدرمیان کاروباریوں  کے بے پناہ تعاون کے ساتھ ساتھ ،دونوںممالک کے عوام کے درمیان پیارو محبت ، 21 ویں صدی کی واضح شراکتداری اور بھائی چارہ ہے: جناب گوئل

Posted On: 06 OCT 2023 12:00PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے یو اے ای-ہندوستان شراکتداری کو مضبوط کرنے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ابوظہبی چیمبر کی میزبانی میں، ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے سرکردہ کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ دونوں ممالک کی بڑھتی ہوئی اقتصادی ترقی اور شراکت داری کو مضبوط بنانے سے، اطراف کے کاروباروں کو تیزی سے ترقی کے لیے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔

جناب گوئل نے اس شراکت داری میں متحدہ عرب امارات کے اہم کردار پر زور دیا۔ اسے ہندوستان کا دوسرا سب سے بڑا برآمداتی مقام، تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لحاظ سے سب سے بڑا سرمایہ کار قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری، تعاون کی مضبوط بنیاد بناتی ہے۔ دونوں قومیں موجودہ دور کی صلاحیتوں اور مستقبل کے امکانات کے ساتھ مل کر، ایک بھرپور تاریخ، ثقافت اور روایت کا اشتراک کرتی ہیں، جس کے بارے میں وزیرموصوف کا خیال ہے کہ اس شراکت داری کو پھلنے پھولنے کا حوصلہ ملے گا۔

جناب پیوش گوئل نے کہا کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعاون کے اہم شعبوں میں خوراک کا تحفظ ، تعلیم، توانائی کا تحفظ، آب وہوا کی تبدیلیوں کی تخفیف سے لے کر خلائی ٹیکنالوجی تک   کے شعبے شامل ہیں۔ ایک دوسرے کی ثقافتوں کے فروغ اور اسٹارٹ اپ 20، بی 20، یو اے ای-انڈیا بزنس کونسل اور بھارت بازار جیسے اقدامات کو بھی وزیر  موصوف نے اجاگر کیا۔

وزیر موصوف نے ایک ارب 40 کروڑخواہشمند شہریوں کے ساتھ،  ایک بڑی مارکیٹ کے طور پر ہندوستان کے کردار کا ذکر کیا، جو متحدہ عرب امارات میں کاروبار کے لیے ایک اہم موقع پیش کرتا ہے۔ انہوں نے "30 بائی 30 بائی 30" مواقع کا خاکہ  بھی پیش کیا، جس میں ہندوستان کی اوسط عمر اگلے 30 سالوں کے لیے، 30 سال سے کم ہے اور 2047 تک اس کے جی ڈی پی میں  30 کھرب  امریکی ڈالر  کا اضافہ کرنے کا ہدف ہے۔ انہوں  نے کاروبار کو ان مواقعوں سے استفادہ کرنے  اور تعاون نیز مسابقت کے جذبے کےساتھ تال میل کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔

جناب گوئل نے اپنےپرجوش استقبال اور یو اے ای-ہند شراکت داری کو تقویت دینے کے متعدی  جذبے  پر زور دیا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان کے عوام اور متحدہ عرب امارات کے لوگوں کے درمیان ایک دوسرے کے لیے جو ناقابل یقین محبت اور پیار ہے وہ اکیسویں صدی کے  بھائی چارے اور تعاون کا مظہر ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس  حیاتیاتی سیاسی جامع شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے کاروبار، جو بے پناہ تعاون کر رہے ہیں، اس شراکت داری کو واضح کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے گزشتہ نو سالوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں غیر معمولی اقتصادی ترقی دیکھی ہے، جو عالمی سطح پر کمزور پانچ معیشتوں میں سے ایک سے بدل کر اب دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بن گئی ہے۔ جناب  گوئل نے اس متاثر کن سفر اور اگلے چار سالوں میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے بامقصد ہدف کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اگلے 25 سالوں کو ہندوستان کی ترقی کا سنہری دور قرار دیا۔

اپنے اختتامی کلمات میں، جناب پیوش گوئل نے یواے ای-انڈیا کی شراکت داری کا موازنہ ، تمام کشتیوں کو  اوپر اٹھانے والی ابھرتی  ہوئی لہر سے کیا اور اپنے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی اور تعاون، دونوں طرف کے کاروبار کے لیے زبردست مواقع فراہم کرے گا۔

********

  ش ح۔اع۔رم

U-10448      


(Release ID: 1964954) Visitor Counter : 145