بجلی کی وزارت

آرای سی نے 54ای سی بانڈز کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک موبائل ایپ  ’سگم آرای سی‘ کا آغاز کیا

Posted On: 06 OCT 2023 11:17AM by PIB Delhi

وزارت بجلی کے تحت کام کرنے والی مرکزی سرکاری سیکٹرکی مہارتن   کمپنی آرای سی لمیٹڈ  نے ایک موبائل ایپلیکیشن  کاآغاز کیا ہے۔یہ موبائل ایپلی کیشن  خاص طور پر آرای سی  کے 54ای سی  سرمایہ  کے حصول  اورٹیکس چھوٹ  والے  بانڈز میں موجودہ سرمایہ کاروں  اور مستقبل کے سرمایہ کاروں کے لیے ہے ۔ ’سگم آرای سی ‘سے  موسوم یہ موبائل ایپ سرمایہ کاروں کو آرای سی کے 54 ای سی  بانڈز میں ان کی سرمایہ کاری سے متعلق  مکمل تفصیلات پیش کرے گا۔

 اس موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ سرمایہ کار اپنے ای ۔بانڈ سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، تازہ سرمایہ کاری کے لیے درخواست دے سکیں گے، کے وائی سی  کو اپ ڈیٹ کرنے سے متعلق اہم فارمز ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے اور کال/ای میل/واٹس ایپ کے ذریعے آرای سی  کے سرمایہ کاری سیل  سے رابطہ بھی کر سکیں گے۔

موبائل ایپلیکیشن کو  اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارمز پر مفت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

ایپلیکیشن کو فوری  طورپراور آسان طریقے سے  ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے لنکس درج ذیل  ہیں:

اینڈرائیڈ  پر: https://play.google.com/store/apps/details?id=com.rec.org

آئی اوایس پر: https://apps.apple.com/in/app/sugam-rec/id6468639853

’سگم آرای سی ‘ آرای سی کے متعدد   ڈیجیٹل اقدامات میں سے ایک ہے۔

54ای سی  بانڈز سیکشن کیا ہیں؟

54ای سی  بانڈز سیکشن مقررہ آمدنی  مالیاتی وسائل  کی ایک قسم ہیں جو انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 54ای سی  کے تحت سرمایہ کاروں کوسرمایہ کے حصول کے تحت  ٹیکس میں چھوٹ فراہم کرتے ہیں۔

اس  سلسلے میں یہاں پر مزید پڑھیں۔

آرای سی کے 54ای سی  کیپٹل  کے سرمایہ کے حصول کے تحت ٹیکس میں چھوٹ  کےبانڈز کےبارے میں مزید یہاں پڑھیں ۔

آرای سی  لمیٹڈ کے بارے میں

آرای سی لمیٹڈ  ایک این بی ایف سی  ہے جو پورے ہندوستان میں بجلی کے  سیکٹر کے لئے مالیات کی فراہمی اورترقی پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔ 1969 میں قائم ہونے والی آرای سی  لمیٹڈ نے پچاس سال سے زیادہ  کے کام کاج  مکمل کر لیے ہیں۔ یہ ریاستی بجلی بورڈز، ریاستی حکومتوں، مرکزی/ریاستی بجلی اداروں، آزاد بجلی پیدا کرنے والوں، دیہی بجلی کے امدادباہمی کے اداروں   اور نجی شعبے  کے اداروں کے لئےمالی مدد فراہم کرتی ہے۔ اس کی کاروباری سرگرمیوں میں  بجلی کے  سیکٹر کی مکمل ویلیو چین ،بجلی کی پیداوار ،بجلی کی ترسیل ، بجلی تقسیم کاری  اور قابل تجدید توانائی سمیت مختلف قسم کے منصوبوں کے لیے   فنانسنگ پروجیکٹس شامل ہیں۔آرای سی کی فنڈنگ ​​ہندوستان میں ہر چوتھے بلب کو روشن کرتی ہے۔ آرای سی  نے حال ہی میں مالیاتی بنیادی ڈھانچے  اور لاجسٹک کے شعبے میں بھی تنوع پیدا کیا ہے۔

**********

 

(ش ح۔   م ع۔ع آ)

U-10445



(Release ID: 1964927) Visitor Counter : 129