بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

وزیراعظم جناب نریندرمودی کی اپیل پرکھادی اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات کی فروخت نے تاریخ رقم کی


پہلی باردہلی کے کناٹ پلیس کے کھادی بھون میں ’گاندھی جینتی‘ پرفروخت 1.5کروڑ روپے سے تجاوزکر گئی

Posted On: 04 OCT 2023 7:17PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیراعظم جناب نریندرمودی جی کی اپیل پردہلی کے لوگوں نے کھادی اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات کی خریداری میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ گاندھی جینتی کے موقع پر نئی دہلی کے مرکز کناٹ پلیس میں اہم کھادی بھون میں 1,52,45,000 روپے کے کھادی اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات کی اب تک کی سب سے زیادہ فروخت دیکھی گئی۔ بہت چھوٹی چھوٹی اور درمیانی درجوں کی صنعتوں کی وزارت کے کھادی اور  دیہی صنعتوں کے کمیشن (کے وی آئی سی) کے سربراہ جناب منوج کمار نے گاندھی جینتی پر گاندھی جی کی میراثی کھادی کی غیر معمولی فروخت کو وزیراعظم جناب نریندر مودی کی ’برانڈ پاور‘سے منسوب کیا اور عوام کے درمیان ان کی غیر معمولی مقبولیت کو اس کا کریڈٹ دیا۔ جناب منوج کمار کے مطابق24 ستمبر 2023 کو’من کی بات‘پروگرام میں وزیر اعظم نے ملک کے لوگوں سے گاندھی جینتی کے دن کھادی کی کوئی نہ کوئی مصنوعات خریدنے کی اپیل کی تھی۔ اس اپیل نے عوام پر بڑااثر ڈالا۔ یہ ان کی اپیل کا اثر ہے کہ ماضی میں ہرسال گاندھی جینتی کے دن کھادی اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات کی فروخت کاایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے،جس سے یہ ظاہرہوتا ہے کہ لوگوں کا ہندوستان کے ورثے یعنی کھادی کے کپڑے سے خاص لگاؤ ہے۔

تازہ ترین فروخت کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 23-2022 میں گاندھی جینتی کے دن دہلی کے کناٹ پلیس میں واقع کھادی بھون میں فروخت 1,33,95,000روپےتھی۔اس بار یہ اعدادو شمار1,52,45,000روپے تک پہنچ گئی ہے۔ گاندھی جینتی کے موقع پر پہلے صارف کے طور پرکے وی آئی سی کے سربراہ جناب منوج کمار نے2 اکتوبر کی صبح کھادی بھون، کناٹ پلیس میں کھادی کے کپڑے خریدے اور یو پی آئی کے توسط سے ڈیجیٹل ادائیگی کی۔

01.jpeg

کے وی آئی سی کےسربراہ جناب منوج کمار کے مطابق وزیراعظم جناب نریندرمودی کئی مواقع پر قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارموں پر کھادی مصنوعات خریدنے کے لیے اپیل کر چکے ہیں۔ حال ہی میں بھارت منڈپم، پرگتی میدان، نئی دہلی میں منعقدہ جی 20 اورقومی ہینڈلوم ڈے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے ذکر کیا کہ کس طرح گزشتہ 9 سالوں میں’آتم نربھر بھارت ابھیان‘ اور’ووکل فار لوکل‘ کے منتر کو آگے بڑھایا گیا ہے۔ اور اسی کے نتیجے میں کھادی اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات کی فروخت 1.34 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ G-20 چوٹی کانفرنس کے دوران قابل احترام باپو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے راج گھاٹ پرمنعقد پروگرام میں وزیر اعظم نے کھادی کے کپڑوں کے ساتھ عالمی رہنماؤں کا خیرمقدم کرکے نہ صرف کھادی کو عالمی پہچان دلائی،بلکہ ملک کے لوگوں کو کھادی خریدنے کی ترغیب بھی دی۔ اس کے نتیجے میں گاندھی جینتی کے دن کناٹ پلیس، دہلی میں کھادی بھون میں کھادی مصنوعات خریدنے کے لیے لوگوں کا زبردست ہجوم دکھائی دیا۔

02.jpeg

اگر ہم گاندھی جینتی کے دن فروخت کے پچھلے تین سالوں کے اعدادو شمار پرنظر ڈالیں تو ہر سال فروخت ایک کروڑ روپے کے اعدادو شمار کو عبور کرگئی ہے، لیکن یہ پہلا موقع ہے جب فروخت کے اعدادو شمار 1.5 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے،جہاں مالی سال 22-2021 میں کھادی اور دیہی صنعتوں کی مصنوعات کی فروخت 1.01 کروڑ روپےتھی اورسال 23-2022 میں بڑھ کر 1.34 کروڑ روپے ہو گئی،وہیں اس مالی سال میں فروخت کا اعدادو شمار 1.52 کروڑ روپے سے تجاوزکرگئے ہیں۔ یہ تمام اعدادو شمار اس بات کو واضح کرتے ہیں کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں’ہندوستان کی کھادی‘ ملک میں’’آتم نر بھر بھارت ابھیان‘‘ کا پیش خیمہ بن گئی ہے۔

03.jpeg

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 10378)



(Release ID: 1964448) Visitor Counter : 78