صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ہندوستان کی صدرجمہوریہ نے انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکریٹریز آف انڈیا کے 55ویں یوم تاسیس کی تقریبات کو زینت بخشی
وسائل کے انتظام میں کارپوریٹ دنیا کا کردار ٹرسٹی شپ کا ہونا چاہیے: صدرجمہوریہ مرمو
Posted On:
04 OCT 2023 7:12PM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج (4 اکتوبر 2023) نئی دہلی میں انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سیکریٹریز آف انڈیا (آئی سی ایس آئی)کے 55ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں حصہ لیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ کمپنی سیکرٹریوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کی وفاداری نہ صرف کسی کمپنی کے افسر یا پیشہ ورکے طور پر قانونی کام انجام دینے تک ہی محدود نہیں ہے،بلکہ ان کی ذمہ داری ملک کے ہراس شہری کے ساتھ بھی ہے، جو اس ترقی کے سفر میں پیچھےچھوٹ گیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وسائل کے انتظام میں کارپوریٹ دنیا کا کردار ٹرسٹی کا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کا جذبہ ان کا بنیادی منتر ہونا چاہیے۔ انہوں نے ان سے گاندھی جی کے بتائے اصول’’سب سے غریب اور سب سے بے سہارا شخص کا چہرہ یاد رکھیں‘‘کو یاد رکھتےہوئے اچھے کارپوریٹ انتظامیہ کی راہ پر آگے بڑھنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ہدف ’’انسانی وقار کے ساتھ خوشحالی‘‘کا ہونا چاہئے۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ گاندھی جی کے بتائے ہوئے سات گناہوں میں سے تین گناہ ہیں- بغیر کام کے دولت؛ کردار کے بغیر علم؛ اوراخلاقیات کے بغیرتجارت۔ انہوں نے کہا کہ ان تین گناہوں سے متعلق اسباق ہمیشہ کمپنی سیکریٹریوں کے لیے رہنمائی کرنے والے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ’’کاروبار میں اخلاقیات‘‘،’’کاروباری اخلاقیات‘‘سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ گورننس کے ایک چوکس نگراں کے طور پرکمپنی سیکریٹریوں کو اس بات کا خیال رکھنا ہوگا کہ کاروبار کرنے میں آسانی بڑھانے کے لیے قانونی دفعات کا غلط استعمال نہ ہو۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج ہندوستان نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ معاشی ہو یا سماجی ترقی،ہم ایک سرکردہ قوم بننے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ایسے حالات میں یہ بات زیادہ اہم ہوجاتی ہے کہ ہمارے پیشہ ورافراد نہ صرف اہل اور قابل ہوں،بلکہ حوصلہ مند اورتعمیری بھی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی کارپوریٹ گورننس کا مستقبل کمپنی سکریٹریوں کی قوت ارادی اوراقدامات پر منحصر ہے۔ وہ ہندوستان کو ’گڈ کارپوریٹ گورننس‘کے ساتھ ساتھ’گڈ گورننس‘ کا رول ماڈل بھی بنا سکتے ہیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئی سی ایس آئی کا کام نہ صرف ملک میں ایسے پیشہ ورافراد پیدا کرنا ہے، جو کارپوریٹ کام کاج اور قوانین میں ماہر اور باصلاحیت ہوں، بلکہ انہیں ایسے بورڈروم، ایسے معاشرے اور ثقافت کوبھی تشکیل دینا ہے،جہاں اچھی حکمرانی، دیانتداری اورنظم و ضبط صرف کھوکھلے لفظ نہ ہوں۔یہ زندگی کے ہر پہلو کی آفاقی سچائی ہونی چاہیے اور کسی بھی فیصلے کی پیمائش کا پیمانہ بھی ہونا چاہیے۔
صدرجمہوریہ نے کہا کہ تبدیلی ہی فطرت کا قانون ہے۔ اگر ہم تبدیلی سے راضی نہیں ہیں یا اگر ہم نے اپنے رویوں،طریقوں اور وقت کے ساتھ کام کرنے کا طریقہ نہیں بدلا تو ہماری گڈ گورننس کی خواہش پوری نہیں ہوگی۔ چاہے وہ اے آئی جیسی نئی تکنیکی ایجادات ہوں،یا ریگولیٹری ماحول میں تبدیلیاں،ان تمام تبدیلیوں کے ساتھ ہمیں تبدیل ہونا پڑے گا۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آئی سی ایس آئی نے نہ صرف ضرورت کے مطابق اپنے نصاب کو اَپ ڈیٹ کیا ہے،بلکہ تحقیق کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔
صدر جمہوریہ کاخطاب پڑھنے کے لئےبراہ کرم یہاں کلک کریں۔
Please click here to see the President's Speech -
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 10377)
(Release ID: 1964447)
Visitor Counter : 131