کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

کامرس و صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل ابوظہبی کی امارات  کی ایگزیکٹیو کونسل کے ممبر عالی جناب شیخ حامد بن زید النہیان کے ساتھ سرمایہ کاری سے متعلق ہندوستان متحدہ عرب امارات کے درمیان اعلیٰ سطحی مشترکہ ٹاسک فورس کی 11ویں میٹنگ کی مشترکہ صدارت کریں گے

Posted On: 04 OCT 2023 5:06PM by PIB Delhi

کامرس و صنعت ، صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل کی قیادت میں ایک وفد سرمایہ کاری سے متعلق ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس کی 11ویں میٹنگ کی مشترکہ صدارت کے لئے 5 اور 6اکتوبر 2023 سے متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے  اور یہ مشترکہ میٹنگ ابو ظہبی کی امارات کی ایگزیکٹیو کونسل کے ممبر علی جناب شیخ حامد بن زید النہیان کے ساتھ ہوگی۔عالی جناب شیخ حامد بن زید النہیان کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے وفد کے ساتھ صنعتی نمائندے بھی ہوں گے اور اُن سے مختلف امو رپر بات چیت ہوگی۔

دونوں ملکوں کے وفود موجودہ سرمایہ کاریوں سے متعلق چیلنجز اور مختلف امو رپر تبادلہ خیال کریں گے، جو ہندوستان میں متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کی طرف سے بنائے گئے ہیں اور سرمایہ کاریوں سے متعلق متحدہ عرب امارات میں ہندوستانی کمپنیوں کی طرف سے بنائے گئے ہیں۔

میٹنگ میں اب تک کی مشترکہ ٹاسک فورس کے کام کاج کے ذریعے حاصل کئے گئے نتائج کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور دونوں فریق اقتصادی ترقی کی گنجائش کے ساتھ آپسی مفاد کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی سہولت کاری کے لئے طور طریقے تلاش کرنا جاری رکھیں گے۔

اپنے دوروزہ دورے کے دوران مرکزی وزیر جناب گوئل باہمی میٹنگیں بھی کریں گے، تاکہ عام تجارت  میں اضافہ کیا جاسکے، سرمایہ کاری کے امور کو آگے لے جایا جاسکے اور ہندوستان  اورمتحدہ  عرب امارات کے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے تعاون کے امکانات کو بڑھایا جاسکے۔

مشترکہ ٹاسک فورس  ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارت ، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ایک کلیدی فورم کے طورپر 2013 میں قائم کی گئی تھی۔ سرمایہ کاری سے متعلق ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اعلیٰ سطحی ٹاسک فورس (ایچ ایل ٹی ایف آئی)گزشتہ کچھ برسوں کے دوران ایک مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر اُبھری ہے، جس کا مقصد طرفین کی طرف سے کمپنیوں کو درپیش کلیدی رُکاوٹوں سے نمٹنا ہے۔

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری سمجھوتے(سی ای پی اے)(سی ای پی اے) پر دستخط کے ایک سال پورا ہونے کے بعد یہ پہلی میٹنگ ہے۔

 

************

ش ح۔ح ا۔ن ع

(U: 10364)


(Release ID: 1964226) Visitor Counter : 80