صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

 تریسٹھویں (63ویں) این ڈی سی کورس  کے فیکلٹی اور کورس کے اراکین نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی


تیزی سے بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی ماحول میں  ہمیں کسی بھی منفی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اچھی طرح تیاررہنے کی ضرورت ہے

Posted On: 04 OCT 2023 12:49PM by PIB Delhi

تریسٹھویں(63ویں)قومی دفاعی کالج کورس  (این ڈی سی) کےفیکلٹی اور کورس کے اراکین نے آج راشٹر پتی بھون میں صدرجمہوریہ  ہند محترمہ دروپدی مرموسے ملاقات کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج  سکیورٹی کے ہمارے خدشا  ت   علاقائی سالمیت کے تحفظ  سے آگے بڑھ چکے ہیں اور اس میں  معیشت  ، ماحولیات ، توانائی کے تحفظ سمیت  دیگر  امور کے ساتھ ساتھ فلاح وبہبودکے دیگر شعبے شامل ہیں۔مسلح افواج کا کرداربھی   روایتی فوجی معاملات سے آگے بڑھ چکا ہے۔ صدر  نے کہا کہ پیچیدہ دفاعی اور  سکیورٹی  ماحولیات میں مستقبل کے تنازعات کے لئے زیادہ مربوط  کثیر ریاستی اورکثیر – ایجنسی کے طریق کار کی ضرورت ہوگی۔لہٰذا این ڈی سی کورس  ایک جامع انداز میں  مستقبل  کے پیچیدہ سکیورٹی  ماحول  سے نمٹنے کے لئے ملٹری اور سول سروسز کے افسران کو تیار کرنے میں  ایک اہم کردار  کرتا ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ عالمی ارضیاتی  سیاسی ماحول   کافی  فعال  ہے اور متعدد چیلنجز درپیش ہیں۔تیزی سے بڑھتے ہوئے جغرافیائی ماحول میں  ہمیں کسی بھی منفی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمیں اچھی طرح تیار رہنے کی ضرورت ہے ۔قومی اور عالمی مسائل کو گہرائی سے سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ ہمیں نہ صرف اپنے قومی مفادات  کا تحفظ کرنا ہے بلکہ سائبر کی جنگ ، ٹکنالوجی   کا سہار الے کر  دہشت گردی   کو انجام دینے  اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے سکیورٹی کے نئے  چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بھی تیاررہنے کی ضرورت ہے۔وسیع تحقیق  پر مبنی جدید علم اور جدید ترین ٹکنالوجی کو لاگو کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ نیشنل ڈیفینس  کالج کورس اپنی نوعیت کا ایسا کورس ہے ، جس میں  حکمرانی ، ٹکنالوجی  ،تاریخ اورمعاشیات کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی اور حکمت عملی کے شعبے شامل ہیں۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ این ڈی سی میں  سیکھنے کے جامع  نقطہ نظر میں  تحقیق  ، کلاس روم کے مباحثے  ، ممتاز مقررین  کی طرف سے دی گئی جانکاری اور  قومی اور بین الاقوامی دوروں کے ذریعہ زمینی سطح  پر نمائش   شامل ہیں،جس نے  درپیش چیلنجوں کے لحاظ سے  کورس کے ممبران کو فائدہ  پہنچایا ہے۔

صدر جمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لئے براہ مہربانی یہاں کلک کریں:

*************

  ش ح۔ع ح۔رم

U-10343      



(Release ID: 1964053) Visitor Counter : 82