بجلی کی وزارت

وزیراعظم نے این ٹی پی سی کے تلنگانہ سُپر تھرمل پاور پروجیکٹ کی اوّلین 800 میگاواٹ والی پہلی یونٹ کو قوم کے نام وقف کیا


تلنگانہ سُپر تھرمل پاور پروجیکٹ ہندوستان میں این ٹی پی سی کے پاور پلانٹوں میں سب سے جدید پلانٹ ہے:وزیراعظم

Posted On: 03 OCT 2023 6:37PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج تلنگانہ کے نظام آباد میں منعقدہ ایک پروگرام میں این ٹی پی سی کے تلنگانہ سُپر تھرمل پاور پروجیکٹ کے اوّلین مرحلے کی  800 میگاواٹ والی پہلی یونٹ کو قوم کے نام وقف کیا۔ پیڈاپلّی ضلع میں واقع یہ پروجیکٹ تلنگانہ کو کم لاگت میں بجلی فراہم کرے گی اور ریاست کی اقتصادی ترقی کو اس سے فروغ ملے گا۔ یہ پروجیکٹ ملک میں انتہائی ماحول دوست پاور اسٹیشنوں میں سے ایک ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019UGE.jpg

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کسی بھی ملک یا ریاست کی ترقی بجلی کی پیداوار میں خود انحصاری پر منحصر ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس سے زندگی آسان ہوتی ہے اور کاروبار کرنے میں بھی آسانی پیدا ہوتی ہے۔ بجلی کی اچھی سپلائی سے ریاست میں صنعتوں کو فروغ ملتا ہے۔ وزیراعظم نے زور دیکر کہا کہ پروجیکٹ کی دوسری یونٹ بھی بہت جلد کام کرنے لگے گی اور اس کے مکمل ہونے کے بعد پاور پلانٹ کی نصب شدہ صلاحیت بڑھ کر 4000 میگاواٹ ہوجائے گی۔

وزیراعظم نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ تلنگانہ سُپر تھرمل پاور پلانٹ ملک میں این ٹی پی سی کے پاور پلانٹوں میں سب سے زیادہ جدید پاور پلانٹ ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس پاور پلانٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کا بڑا حصہ تلنگانہ کے عوام کے استعمال میں آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی کوشش ہے کہ جن پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے انہیں تکمیل تک پہنچایا جائے ۔ انہوں نے اس پروجیکٹ کا 2016 میں سنگ بنیاد رکھے جانے کا ذکر کیا اور اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ آج اس کا افتتاح کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کا نیا ورک کلچر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت تلنگانہ کی توانائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے رُخ پر سرگرم عمل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0027TA9.jpg

این ٹی پی سی کے تلنگانہ سُپر تھرمل پاور پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا قیام این ٹی پی سی کے پیداپلّی ضلع میں پہلے سے موجود راماگندم اسٹیشن کے احاطے میں دستیاب زمین پر 10998 کروڑ روپئے کی لاگت سے عمل میں آرہا ہے۔ یہ پروجیکٹ اپنی پیداوار کا 85 فیصد تلنگانہ کو سپلائی کریگا۔

جدید ترین ٹیکنالوجی والا پاور اسٹیشن ہونے کی وجہ سے یہ پروجیکٹ تلنگانہ کو کم لاگت میں بجلی فراہم کریگا۔ علاوہ ازیں این ٹی پی سی کا انتہائی مؤثر پاور اسٹیشن ہونے کی وجہ سے یہ کوئلے کااستعمال بھی بہت کم کریگا اور مضر اخراجات بھی کم ہوں گے۔ اس طرح یہ ہندوستان میں انتہائی ماحول دوست پاور اسٹیشنوں میں سے ایک ہوگا۔

Image

پروجیکٹ کی اولین یونٹ کے آغاز کے ساتھ تلنگانہ اور ملک میں پاور سپلائی میں بہتری آئی ہے۔ اس پروجیکٹ سے خطے میں مجموعی اقتصادی فروغ کو تقویت پہنچانے میں مدد ملے گی۔

این ٹی پی سی لمیٹیڈ ہندوستان میں سب سے بڑا بجلی پیدا کرنے والا ادارہ ہے جو ملک کی ایک چوتھائی ضرورت پوری کرتا ہے۔ اس کی نصب شدہ صلاحیت 73 گیگاواٹ ہے  ۔ این ٹی پی سی ملک کو معتبر ، کم لاگت والی اور پائیدار بجلی فراہم کرتا ہے۔ یہ ادارہ ہر بہترین طریقے کو اپناتا ہے، جدت طرازی سے کام لیتا ہے اور مستقبل کو سرسبز وشاداب رکھنے کے لیے توانائی کی صاف ستھری ٹیکنالوجی کو اپناتا ہے۔

پروگرام میں وزیراعظم کی تقریر کو   یہاں دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

-----------------------

ش ح۔ ع س  ۔ ع ن

U NO: 10334



(Release ID: 1964000) Visitor Counter : 82