وزارت خزانہ

 قومی سرمایہ کاری اوربنیادی ڈھانچہ کے فنڈ (این آئی آئی ایف) نے حکومت ہند اور جاپان بینک کے ساتھ بین الاقوامی تعاون کے لئے(جے بی آئی سی) بنیادی سرمایہ کاروں  کے طورپر 600 ملین ڈالر ہند-جاپان فنڈ (آئی جے ایف ) کا آغا ز کیا ہے


ہند-جاپان فنڈ ماحولیاتی پائیداریت اور کم کاربن کے اخراج سے متعلق حکمت عملیوں میں سرمایہ کاری کے علاوہ ہندوستان میں جاپانی سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گا

Posted On: 04 OCT 2023 10:15AM by PIB Delhi

قومی سرمایہ کاری اور بنیادی ڈھانچے کے فنڈ نے بنیادی سرمایہ کاروں کے طور پر جے بی آئی سی اور حکومت ہند (جی او آئی ) کے ساتھ 600 ملین ڈالر ہند-جاپان فنڈ (آئی جی ایف ) کی شروعات کے لئے بین الاقوامی تعاون کی خاطر جاپان بینک کے ساتھ شراکتداری کی ہے۔ یہ مشترکہ  پہل  دو نوں  ممالک کے درمیان ایک ایسے شعبے میں تعاون کی کلیدی جہت کی طرف اشارہ کرتا ہے جو آب وہوا اور ماحولیات کے لئے ایک مشترکہ ترجیح ہے۔

یہ اعلان اس بات کی علامت ہے کہ این آئی آئی ایف  کا پہلا دوطرفہ فنڈ  حکومت  ہند کی  نشانزد 49 فیصد سرمایہ میں  تعاون اور  جے بی آئی سی کی طرف سے بقیہ 51فیصد تعاون کیا جانا ہے۔این آئی آئی ایف لمٹیڈ (این آئی آئی ایف ایل ) اور جے بی آئی سی    آئی جی (جے بی آئی سی  کا ایک ذیلی ادارہ ہے)، کی اس فنڈ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہوگی،جو ہندوستان میں جاپانی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں  این آئی آئی ایف ایل کی مدد کرے گا۔

ہند-جاپان فنڈ  ، ماحولیاتی پائیداریت اور کم کاربن کے اخراج  کی حکمت  عملیوں  میں  سرمایہ کاری پر توجہ مرکوز کرے گا اور اس کا مقصد ہندوستان میں جاپانی سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کے لئے  پسند کا شراکتدار ہونے کا کردار ادا کرنا ہے۔

ہند-جاپان فنڈ کا قیام ، جاپان حکومت اور حکومت ہند کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکتدار ی میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔

*************

  ش ح۔ع ح۔رم

U-10323      



(Release ID: 1963937) Visitor Counter : 195