مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹرائی کے ’’نشریہ اور کیبل خدمات کے ضابطہ ڈھانچے کا جائزہ‘‘پر جاری مشاورتی مسودے پر تبصروں اور جوابی تبصرےوصول کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی

Posted On: 03 OCT 2023 6:02PM by PIB Delhi

ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا(ٹرائی)نے ’’نشریہ اور کیبل خدمات کے ضابطہ ڈھانچے کا جائزہ‘‘پر 8اگست 2023 کو ایک مشاورت نامہ جاری کیا تھا۔ مشاورت نامے میں اٹھائے گئے ایشوز پر اسٹیک ہولڈرز سے تبصرے وصول کرنے کی آخری تاریخ 5ستمبر 2023 اور جوابی رد عمل کے لئے 19ستمبر 2023رکھی تھی۔

اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے تبصرے سونپنے کی وقت کی میعاد بڑھانے کی درخواست کئے جانے پر تحریری تبصروں اور جوابی ردعمل وصول کرنے کی آخری تاریخ بڑھا کر بالترتیب 19ستمبر 2023 اور 3اکتوبر 2023 کردی گئی۔

اس کے بعد بھی اسٹیک ہولڈرز کی درخواست کو ذہن میں رکھتے ہوئے مشاورت نامے پر تبصروں اور جوابی ردعمل سونپے جانے کی آخری تاریخ کو بڑھاکر بالترتیب 3اکتوبر 2023 اور 17اکتوبر 2023 کردیا گیا۔

اب مندرجہ بالا متذکرہ مشاورت نامے پر تبصرے سونپنے کے لئے وقت بڑھائے جانے کے بارے میں اسٹیک ہولڈرز سے موصولہ درخواست کو دیکھتے ہوئے تبصرے اور جوابی ردعمل سونپنے کی آخری تاریخ کو ایک بار پھر آگے بڑھا کر بالترتیب 10اکتوبر 2023 اور 25اکتوبر 2023 کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے بعد تبصرے ؍جوابی رد عمل سونپنے کی آخری تاریخ کو آگے بڑھانے کی مزید کسی درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔

مشاورت نامے پر تبصرے اور جوابی ردعمل ابتدائی طور پر الیکٹرونک طریقے سے email ID advbcs-2@trai.gov.in

اور jtadvbcs-1@trai.gov.in. ای میل آئی ڈی پر بھیجی جاسکتی ہے۔ کسی بھی طرح کی وضاحت؍معلومات کے لئے جناب انل کماور بھاردواج ، ڈائریکٹر جنرل ٹرائی سی ایس آر اور مشیر (بی اینڈ سی ایس )سے ٹیلی فون نمبر +91-11-23237922.پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(03.10.2023)

(U: 10315)

 


(Release ID: 1963847) Visitor Counter : 107