کوئلے کی وزارت

ستمبر 2023 میں16فیصدکےاضافے کے ساتھ کوئلے کی مجموعی پیداوار 67.21 ملین ٹن ہوئی

کول انڈیا لمٹیڈ کے ذریعہ 51.44 ملین ٹن کی پیداوار

ستمبر میں 11فیصد اضافے کے ساتھ کُل 462.32 ملین ٹن کوئلے بھیجے گئے

Posted On: 03 OCT 2023 12:55PM by PIB Delhi

کوئلے کی وزارت نے ستمبر  2023 کے مہینے کے دوران   مجموعی  اضافہ درج کرتے ہوئے  67.21 ملین ٹن ( ایم ٹی )کوئلے کی پیداوار کی ، جو کہ پچھلےسال اسی مہینے میں  58.04 ملین  ٹن کو ئلے کی پیداوار کے مقابلے  15.81فیصد کا اضافہ ہے۔ستمبر  2023 کے مہینے میں  کول انڈیا لمٹیڈ  ( سی آئی ایل ) کی پیداوار میں  بھی اضافہ ہوا ہے ، جو کہ 51.44 ملین ٹن ہے اور  ستمبر 2022 میں  45.67 ملین ٹن کوئلے کی پیداوار کے مقابلے  12.63فیصد کا اضافہ ہے۔مجموعی  طورپر دیکھا جائے تو مالی سال  23-2022 میں   ہونے والی  382.16 ملین ٹن  کوئلے کی پیداوار کے مقابلے مالی سال  24-2023 میں  (ستمبر  2023تک ) 428.25 ملین ٹن کوئلے کی پیداوار ہوئی ہے ، جو کہ  12.06 فیصد کا اضافہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TV1P.jpg

اس کے علاوہ  بھیجے گئے  کوئلے کی مقدار میں  بھی  ستمبر  2023 کے دوران  زبردست اضافہ ہوا ہے، جو کہ 70.33ملین ٹن ہے۔ ستمبر  2022 میں  61.10 ملین ٹن کے مقابلے  یہ  15.12 فیصد  کا اضافہ ہے۔اس کے علاوہ  کول  انڈیا لمٹیڈ (سی آئی ایل ) کے ذریعہ  ستمبر  2023 میں  55.06 ملین کوئلے  بھیجے جاچکے ہیں  جبکہ ستمبر  2022 کے  48.91 ملین ٹن کوئلے کے مقابلے  12.57 فیصد کا اضافہ ہے۔مجموعی  طورپر دیکھا جائے تو مالی سال  23-2022 میں بھیجے گئے  416.64 ملین ٹن کوئلے کے مقابلے  مالی سال  24-2023 میں  (ستمبر  2023تک ) کُل  462.32 ملین ٹن کوئلے بھیجے جاچکے ہیں ، جو کہ  10.96فیصد کا اضافہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UJ30.jpg

 

پیداوار  ،روانگی  اور ذخیرے کی سطحوں کے معاملے میں  کوئلے کے شعبے میں بے انتہا اضافہ دیکھنے کو  مل رہا ہے ۔ یہ غیر معمولی ترقی   کوئلے  کی پی ایس یو   کی انتھک کوششوں  کا نتیجہ ہے، جس نے اس غیر معمولی ترقی کو حاصل کرنے میں  نمایاں رول ادا کیا ہے۔یہ کوئلے کی فراہمی  کے نظام  کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے اور ملک  بھر میں  کوئلے کی  بہتر تقسیم کو یقینی بناتا ہے۔

کوئلے کی وزارت  کوئلے کی پیداوار اور فراہمی کے لئے   پابند عہدہے  اور اس کی طرف سے ملک کی مسلسل ترقی اور خوشحالی    کے لئے  قابل اعتماد   اور لچک دار  توانائی کے شعبے کو  بے روک ٹوک  کوئلے کی سپلائی کو  یقینی بنانے کی لگاتار کوشش کی جارہی ہے۔

*************

  ش ح۔ق ت ۔رم

U-10292      



(Release ID: 1963581) Visitor Counter : 81