وزارتِ تعلیم

اسکولوں کے لیے فٹ بال کی ماسٹر ٹریننگ (ایف 4 ایس) کا سمبل پور، اڈیشہ میں آغاز ہوا


فٹ بال کو لڑکوں اور لڑکیوں، دونوں کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانے کے لیے، ایم او ای،  فیفا، اے آئی ایف  ایف

فٹ بال کی سرگرمیوں کو تعلیمی نظام میں شامل کیا جائے

Posted On: 02 OCT 2023 8:10PM by PIB Delhi

اسکولوں کے لیے فٹ بال (ایف4ایس) ایک پرجوش پروگرام ہے جسے فیڈریشن  انٹرنیشنل دی فٹ بال ایسوسی ایشن (فیفا) چلاتا ہے۔ ملک میں اس پروگرام کے نفاذ میں وزارت تعلیم  کے اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے کو آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے  آئی ایف ایف) اور ہندوستان  کی  کھیل کود کی اتھارٹی (ایس اے آئی) کی مدد حاصل ہے۔ فیفا کی طرف سے ایف4ایس کے ایک حصے کے طور پر، 2 اکتوبر 2023 کو سمبل پور، اڈیشہ میں ایک دو روزہ صلاحیت سازی کے ماسٹر ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، کے وی ایس، این وی ایس اور اے آئی ایف ایف کے 95 فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز/ٹرینی نے حصہ لیا۔ اس طرح کے دو اور تربیتی پروگرام ،پونے اور بنگلورو میں 5-6 اکتوبر 2023 کو منعقد کیے جائیں گے، جہاں تقریباً 200 (ہر مقام پر 100) شرکاء شامل ہوں گے۔ اس کے بعد ان اساتذہ/ٹرینیوں کو ریاستی سطح پر ماسٹر ٹرینرز کے طور پر سمجھا جائے گا تاکہ وہ اگلی سطحوں پر صلاحیت کو مزید بڑھا سکیں۔

پہلی دو روزہ ماسٹر ٹریننگ آج سمبل پور، اڈیشہ میں شروع ہوئی، جس میں فیفا کے 3 ماسٹر ٹرینرز اور اے آئی ایف ایف کے ایک نمائندے، اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمےکے دو، کے وی ایس اور این  وی ایس نے حصہ لیا۔ 13 ریاستوں، کے وی ایس، این وی ایس اور اے آئی ایف ایف سے 95 شرکاء (67 مرد اور 28 خواتین) ٹریننگ میں شرکت کر رہے ہیں۔

وزارت تعلیم، اے آئی ایف ایف اور فیفا کے درمیان 30 اکتوبر 2022 کو ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے تھے۔ جواہر نوودیا ودیالیہ اس مقصد کے لیے وزارت کی طرف سے تفویض کردہ نوڈل تنظیم تھی۔ اس پروگرام میں 11.15 لاکھ فٹ بال   فراہم کرکے اور ان کی استعداد کار میں اضافے کے ذریعے، ملک بھر کے سرکاری اسکولوں کو طلباء، اساتذہ اور کوچز کے ساتھ بااختیار بنانا شامل ہے۔ یہ گیندیں پورے ہندوستان کے اسکولوں میں تقسیم کی جائیں گی۔

ایف4ایس کا مقصد تقریباً 700 ملین بچوں کی تعلیم، ترقی اور بااختیار بنانے میں تعاون کرنا ہے۔ یہ متعلقہ حکام اور شراکت داروں کے ساتھ شراکت میں، تعلیمی نظام میں فٹ بال کی سرگرمیوں کو شامل کر کے، دنیا بھر میں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے، فٹ بال کو مزید قابل رسائی بنانا چاہتا ہے۔ ایف4ایس ہندوستان میں فیفا کی طرف سے شروع کیا جا رہا ہے۔

************

ش ح۔ ع ا    ۔ر ا

 (U.No. 10281)



(Release ID: 1963540) Visitor Counter : 72