وزارت دفاع

 ملیشیا کے پورٹ کلانگ میں پہلا تربیتی اسکواڈرن

Posted On: 02 OCT 2023 2:49PM by PIB Delhi

جنوب مشرقی ایشیا میں ہندوستانی بحریہ کی لمبی دوری کی تعیناتی کے حصے کے طورپر  پہلا تربیتی اسکواڈرن  (1-ٹی ایس) – آئی این ایس تیر ، آئی این ایس سجاتا  اور آئی سی جی ایس  سارتھی جہاز  آج ملیشیا کے پورٹ کلانگ پہنچا ۔1- ٹی ایس میں  کی جارہی  سرگرمیوں میں  مختلف پیشہ ور اور مشترکہ بات چیت ، تربیتی لین دین ، کراس ڈیک دورے  اور رائل ملیشیائی بحریہ کے ملازمین کے ساتھ کھیل کے پروگرام ، ساتھ ہی اسکولی  بچوں کو جہاز پر بلانا شامل ہے۔

ٹی ایس کی تعیناتی کا مقصد تربیت حاصل کرنے والوں کو بحر ہند کے خطے میں واقع دوست ممالک کے ساتھ  ہندوستان کے  سماجی وسیاسی ، فوجی اور بحری تعلقات سے واقف کرانا اور دونوں بحریہ کے درمیان دو طرفہ تعلقا ت کو مضبوط کرنا ہے۔

*************

  ش ح۔ق ت۔رم

U-10278      



(Release ID: 1963524) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu