وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم کو دیے گئے تحائف اور نشانیوں کی این جی ایم اے میں نمائش
نمامی گنگے میں تعاون کے لیے تحائف کی نیلامی کی جائے گی
Posted On:
02 OCT 2023 4:26PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں واقع نیشنل گیلری آف ماڈرن آرٹ میں جاری ایک نمائش کے بارے میں پوسٹ کیا جس میں انہیں دیے گئے متعدد تحائف اور نشانیوں کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے۔
جناب مودی نے یہ بھی کہا کہ یہ تحائف اور نشانیاں انہیں بھارت بھر میں مختلف پروگراموں اور تقریبات کے دوران پیش کی گئیں اور یہ بھارت کی مالامال ثقافت، روایت اور فنکارانہ ورثے کا ثبوت ہیں۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح ان اشیاء کی نیلامی کی جائے گی اور اس سے حاصل ہونے والی رقم نمامی گنگے پہل قدمی کے لیے تعاون فراہم کرے گی۔
جناب مودی نے ان لوگوں کے لیے ویب سائٹ کا لنک بھی ساجھا کیا جو ذاتی طور پر این جی ایم اے نہیں جا سکتے۔
ایک ایکس پوسٹ میں، وزیر اعظم نے کہا؛
’’ایک نمائش جس کا آغاز آج @ngma_delhi میں ہو رہا ہے، اس میں ان متعدد تحائف اور نشانیوں کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا جو ماضی قریب میں مجھے دی گئی تھیں۔
یہ اشیاء جو مجھے بھارت بھر میں مختلف پروگراموں اور تقریبات کے دوران دی گئیں، بھارت کی مالامال ثقافت، روایت اور فنی ورثے کا ثبوت ہیں۔
ہمیشہ کی طرح، ان اشیاء کی نیلامی کی جائے گی اور ان سے ہونے والی آمدنی کو نمامی گنگے پہل قدمی میں بطور تعاون دیا جائے گا۔
انہیں حاصل کرنے کے لیے یہاں آپ کے پاس ایک موقع ہے! مزید معلومات کے لیے این جی ایم اے کا دورہ کریں۔ ان لوگوں کے لیے ویب سائٹ کا لنک ساجھا کر رہا ہوں جو ذاتی طور پر وہاں نہیں جا سکتے۔‘‘
pmmementos.gov.in”
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:10256
(Release ID: 1963331)
Visitor Counter : 86
Read this release in:
English
,
Gujarati
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam