وزارت دفاع
ہندوستانی فوج کے سربراہ تنزانیہ کے ساتھ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تنزانیہ کے دورے پر
Posted On:
02 OCT 2023 1:21PM by PIB Delhi
ہندوستانی فوج کے سربراہ (سی او اے اسی) جنرل منوج پانڈے 2 اکتوبر سے 5 اکتوبر 2023 تک تنزانیہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوئے۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی تعلقات کو تقویت ملے گی۔
سی او اے ایس تنزانیہ کے دارالحکومت دارالسلام، زنجبار کے تاریخی شہر اور اروشا کا دورہ کریں گے۔ وہ تنزانیہ کے کئی معززین اور سینئر افسران کے ساتھ بات چیت اور ملاقاتوں میں مشغول ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران، امکان ہے کہ سی او اے ایس یونین ریپبلک تنزانیہ کی معزز صدر محترمہ سمیعہ سلوہو حسن سے ملاقات کریں گے۔
ایجنڈے میں وزیر دفاع ڈاکٹر اسٹرگومینا لارنس ٹیکس اور چیف آف ڈیفنس فورس جنرل جیکب جان مکونڈا کے ساتھ طے شدہ ملاقاتیں کریں گے۔ سی او اے ایس زنجبار کا دورہ بھی کریں گے اور زنجبار کے معزز صدر ڈاکٹر حسین علی میونی سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ، 101 ویں انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر جنرل سیدی حمیسی سیدی کے ساتھ بات چیت بھی طے ہے۔
جنرل منوج پانڈے نیشنل ڈیفنس کالج سے بھی خطاب کریں گے اور میجر جنرل ولبرٹ آگسٹین ایبوج کمانڈنٹ اور فیکلٹی سے بات چیت کریں گے۔ مزید برآں، اس دورے کے دوران، کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، دلوتی کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر جنرل اسٹیفن جسٹس منکنڈے سے بھی ملاقات کا منصوبہ ہے۔
یہ دورہ دارالسلام میں منعقد ہونے والے دوسرے ہندوستان تنزانیہ منی ڈیفیکسپو کے ساتھ بھی موافقت رکھتا ہے جو ہندوستان کے مقامی دفاعی صنعت کے کمپلیکس کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو ظاہر کرے گا۔
ہندوستان اور تنزانیہ کے درمیان دو طرفہ دفاعی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں اور پروان چڑھ رہے ہیں۔ اکتوبر 2003 میں دفاعی تعاون پر مفاہمت نامے پر دستخط نے ایک مضبوط بنیاد رکھی۔ اس سال 28 اور 29 جون کو اروشا ، تنزانیہ میں منعقدہ ہند-تنزانیہ جوائنٹ ڈیفنس کوآپریشن کمیٹی کی دوسری میٹنگ میں اس تعاون کو مزید اجاگر کیا گیا۔
ہندوستانی اور تنزانیہ کی فوج دونوں پیشہ ورانہ فوجی کورسز میں ایک دوسرے کے لیے آسامیاں پیش کرتے ہیں۔ اس سے دونوں ممالک کے اہلکاروں کو مضبوط رابطے بنانے، خیالات کا تبادلہ کرنے اور بہترین طریقوں کا اشتراک کرنے میں مدد ملی ہے۔ تنزانیہ کی فوج پچھلے پانچ سالوں میں ہندوستان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی تربیت میں مسلسل حصہ لے رہی ہے۔ اسی طرح، بھارتی فوج کی ایک تربیتی ٹیم سال 2017 سے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، دلوتی میں تعینات ہے۔
تنزانیہ کے فوجی وفود دونوں ملکوں کے درمیان گہرے فوجی تعاون کی علامت کے طور پر باقاعدگی سے ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ ماضی قریب میں، تنزانیہ کے وفود نے ایرو انڈیا 23، انڈو افریقہ آرمی چیفس کانکلیو-23 اور اے ایف آئی این ڈی ای ایکس- 23 میں قابل ذکر شرکت کی۔ تنزانیہ کے سینئر فوجی لیڈروں نے ڈیف ایکسپو 22 کے دوران ہندوستان کا بھی دورہ کیا اور حال ہی میں 13ویں آئی پی اے سی سی، 47ویں آئی پی اے ایم ایس اور 9ویں ایس ای ایل ایف23 کا اختتامی تقریب میں شرکت کی۔
سی او اے ایس کا یہ دورہ ہندوستان اور تنزانیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی دو طرفہ دفاعی مصروفیات اور قریبی دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ یہ دورہ نہ صرف موجودہ تعاون کے جشن کو منانے کا وعدہ کرتا ہے بلکہ مستقبل میں مضبوط شراکت داری کی راہ ہموار کرتا ہے۔
******
ش ح۔م م ۔ م ر
U-NO.10246
(Release ID: 1963250)
Visitor Counter : 111