مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ


مرکزی وزیر ہردیپ ایس پوری  نے دہلی کے کوپرنیکس مارگ پر صفائی ستھرائی  مہم کی قیادت کی

Posted On: 01 OCT 2023 2:56PM by PIB Delhi

یکم اکتوبر کو ملک گیر صفائی مہم کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اپیل کے بعد، ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج یہاں  ’سوچھتا ہی  سیوا‘  مہم کے  ایک حصے کے طور پر ’صفائی ستھرائی کے لیے شرمدان‘ پروگرام میں شرکت کی۔ وزیر موصوف نے کوپرنیکس مارگ  نئی دہلی پر پرنسس پارک میں صفائی ستھرائی مہم کی قیادت کی۔ صفائی ستھرائی کے کارکنوں، طلباء، علاقے کے باشندوںکے ساتھ ساتھ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سینئر افسران نے اس مہم میں شرکت کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘  پر ایک پوسٹ میں، وزیر  موصوف نے کہا ’’ سوچھتا ہی سیوا کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی جی کی کال سے متاثر ہو کر، کوپرنیکس مارگ پر پرنسس پارک میں عارضی بستی کے باشندوں کے ساتھ کوڑے  کچرے سے پاک ہندوستان کے لیے  ایک  گھنٹہ کے شرم دان میں شرکت کی۔ ‘‘

555555555555

اس قبل اسی  ماہ ، من کی بات کے 105ویں ایپی سوڈ کے دوران، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مہاتما گاندھی کو  ان کے یوم پیدائش کے موقع پر بطور خراج عقیدت (سوچھانجلی)  کے حوالے سے   درخواست کی تھی کہ تمام شہری  یکم اکتوبر کو  ’’سوچھتا کے لیے ایک گھنٹہ کے شرمدان‘‘ میں شرکت کریں۔

 

کوپرنیکس مارگ، نئی دہلی میں صفائی ستھرائی مہم کی جھلکیاں:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SGQX.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002238X.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003VD7X.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-10204



(Release ID: 1962920) Visitor Counter : 96