کانکنی کی وزارت
کانکنی کی وزارت نے سوچھتا ہی سیوا کے پیغام کو عام کرنے کے لیے ملک گیر سرگرمیوں کا اہتمام کیا
Posted On:
01 OCT 2023 4:37PM by PIB Delhi
کانکنی کی وزارت کے سکریٹری جناب وی ایل کانتھا راؤ نے وزارت کے سینئر افسران ، سی پی ایس ای اور فیلڈ فارمیشن کے ساتھ آج سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) مہم کے تحت ’’ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ‘‘ منایا۔
کانکنی کی وزارت کے سکریٹری، این آئی ٹی 4 گورنمنٹ کالونی، فرید آباد میں صفائی مہم کی قیادت کرتے ہوئے
کانکنی کی وزارت جوائنٹ سکریٹری کی سطح کے افسران ہندوستان بھر میں مختلف مقامات پر ایک تاریخ - ایک گھنٹہ - ایک ساتھ کے سلسلے میں سرگرم عمل
کانکنی کی وزارت نے اپنے منسلکہ اور ماتحت دفاتر کے ساتھ ملک بھر میں 40 ایس ایچ ایس میگا سرگرمیاں انجام دی ہیں جن میں تاریخی طور پر منفرد مقامات جیسے بالاسینور فوسل پارک، گجرات، بھبھنیشور کے قریب ادے گیری اور کھنڈگیری ہلز، پٹنہ کے قریب ناگ ارجن کیوز شامل ہیں۔ راہیولی ڈائناسور فوسل پارک، بالاسینور، گجرات دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ڈائنوسار فوسل مقام ہے اور 18.2 ہیکٹر پر پھیلے ہوئے کریٹاشیئس ڈائنوسار فوسل کے لیے اچھی طرح سے محفوظ جیو ہیریٹیج پارک ہے۔
کانکنی کی وزارت کے اہلکار راہیولی ڈائنوسار فوسل پارک، بالاسینور، گجرات کی صفائی کرتے ہوئے
بھبھنیشور کے قریب کھنڈگیری ہلز ایک مقبول سیاحتی مقام ہے اور اڈیشہ کا اہم جیو ہیریٹیج مقام ہے جسے دیکھنے کے لئے روزانہ بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں۔
بھوبھنیشور کے قریب کھنڈگیری ہلز میں کانکنی کی وزارت ڈائریکٹر صفائی ستھرائی کی مہم میں مصروف
بارابار اور ناگ ارجن ہلز، جہان آباد، پٹنہ کے قریب واقع ہے جہاں گرینائٹ میں قرون وسطی کے فن تعمیر سے غاریں تیار کی گئی ہیں ۔ ان کا شمار جیو ٹورسم سائٹس میں ہوتا ہے۔
پٹنہ کے قریب ناگ ارجن غاروں میں صفائی ستھرائی مہم میں شرکت کرتے ہوئے کانکنی کی وزارت کے اہلکار
ان میگا سرگرمیوں کے علاوہ، وزارت کے ماتحت تمام یونٹس/دفاتر اور ان کے تمام عہدیداروں نے رضاکارانہ طور پر اپنے دفاتر/رہائش گاہوں کے قریب صفائی کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
کانکنی کی وزارت کے سکریٹری جناب وی ایل کانتھا راؤ ، این آئی ٹی 4 گورنمنٹ کالونی، فرید آباد میں جیولوجیکل سروے آف انڈیا (جی ایس آئی) کی ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ صفائی مہم میں شرمدان میں شامل ہوئے۔ وزارت کے سینئر افسران/ اہلکاروں نے دہلی میں مختلف مقامات اور ملک بھر میں دیگر مقامات پر شرکت کی۔
دو اکتوبر کو وزارت کی تمام اکائیاں اور اس سے منسلکہ ماتحت دفاتر سوچھتا عہد کے ساتھ بابائے قوم کو شردھانجلی دیں گے اور یہ اس پر سوچھتا ہی سیوا پروگرام کا اختتام ہو گا اور خصوصی مہم 3.0، 2023 کے ساتھ ضم ہو جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-10202
(Release ID: 1962918)
Visitor Counter : 97