وزارت دفاع
بھارتی فضائیہ نے سوچھتا مہم کا افتتاح کیا
Posted On:
01 OCT 2023 3:34PM by PIB Delhi
فضائیہ (آئی اے ایف) نے سوچھتا کے لیے اپنی خصوصی مہم کا افتتاح کیا جس میں بھارتی فضائیہ کے تمام فضائی جنگجوؤں اور شہریوں نے ایک تاریخ ایک گھنٹہ مہم میں حصہ لیا۔ اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل وی آر چودھری اور ایئر ہیڈ کوارٹر، نئی دہلی کے تمام سینئر افسران نے موتی لال نہرو مارگ اور این ڈی ایم سی پارکنگ ایریا کے ساتھ علاقے کی صفائی میں شرکاء کی قیادت کی۔ اسی طرح کی مہم ملک میں ایئر فورس اسٹیشنوں کے آس پاس 750 مقامات پر چلائی جارہی ہے۔ حصہ لینے والے شرم ویروں کو 2 اکتوبر 02 کو سوچھتا عہد کے بعد اعزاز سے نوازا جائے گا۔
یہ مہم مہاتما گاندھی کے اس قول سے تحریک لیتی کہ صفائی وہ بنیاد ہے جس پر دیگر تمام خوبیاں قائم ہیں۔ نتیجتاً، کوشش یہ ہوگی کہ مجموعی صفائی اور حفظان صحت کے معیار میں بہتری لائی جائے، فضلے کے مواد کو مناسب انداز میں ٹھکانے لگایا جائے اور ری سائیکل شدہ مصنوعات کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی جائے۔ تمام فضائی جنگجو پرانے قواعد و ضوابط کو منسوخ کرنے یا تبدیل کرنے کے لیے پرانی فائلوں اور دستاویزات کو چھوڑنے کے لیے ٹھوس کوششیں کریں گے۔ آئی اے ایف نے پہلے ہی اس سلسلے میں ای آفس اور دیگر ڈیجیٹل اقدامات جیسے آئی ایم ایم او ایل ایس اور ای ایم ایم ایس کو شامل کرنے کی پہل کی ہے۔ اس مہم کے دوران طے شدہ بہترین طور طریقوں کو کوڈ کیا جائے گا اور آئی اے ایف کی تمام اکائیوں کے ساتھ اسے شیئر کیا جائے گا تاکہ یہ عمل جاری رہے۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 10194
(Release ID: 1962821)
Visitor Counter : 77