وزارت دفاع
سووَچھتا ہی سیوا: وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے دہلی کینٹ میں صفائی ستھرائی اور شجرکاری سے متعلق سرگرمیوں کی قیادت کی
صفائی ستھرائی کارکنان کی ان کی کلی طور پر وقف کوششوں کے لیے ستائش کی؛ ان سے مہاتما گاندھی کے ذریعہ تصور کردہ ’سووَچھ بھارت‘ کے حکومت کے خواب کو آگے لے جانے کی اپیل کی
Posted On:
01 OCT 2023 11:01AM by PIB Delhi
’سووَچھتا ہی سیوا‘ مہم کے حصے کے طور پر، وزیر دفاع جناب راجنا تھ سنگھ نے یکم اکتوبر 2023 کو دہلی کینٹ میں واقع کنٹرول جنرل آف ڈفینس اکاؤنٹس (سی جی ڈی اے) کے ذریعہ ایک مخصوص سووَچھتا پروگرام ’ایک تاریخ، ایک گھنٹہ، ایک ساتھ‘ کی صدارت کی۔ وزیر دفاع نے شرمدان سرگرمیوں کی قیادت کی، جس میں سووَچھتا ابھیان، عام علاقوں کی تزئین کاری اور شجرکاری مہم شامل تھی۔
وزیر دفاع نے صفائی ستھرائی کارکنان سے بھی بات چیت کی اور احاطے میں صفائی کو یقینی بنانے کی ان کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے انہیں جوش و خروش کے ساتھ کام کرنا جاری رکھنے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کے ’سووَچھ بھارت‘ کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کے ذریعہ شروع کی گئی عوامی سماجی تحریک کو آگے بڑھانے کے لیے حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر چیف آف ڈفینس اسٹاف جنرل انل چوہان، مالی مشیر (دفاعی خدمات) محترمہ رسیکا چوبے اور سی ڈی جی اے جناب ایس جی دستی دار نے صفائی ستھرائی سے متعلق مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے پرنسپل کنٹرولرس اور کنٹرولرس آف ڈفینس اکاؤنٹس سے بھی بات چیت کی، جو پی سی ڈی اے (بری فوج) جموں، پی سی ڈی اے (فضائیہ) دہرادون، پی سی ڈی اے (بری فوج)، جے پور، پی سی ڈی اے (پنشن) پریاگ راج، سی ڈی اے (بری فوج) میرٹھ، سی ڈی اے گواہاٹی، سی ڈی اے جبل پور، سی ڈی اے (علاقائی تربیتی مرکز) بنگلورو اور سی ڈی اے چنئی کے دفاتر کے صدور ہیں، اور ان کے متعلقہ دائرہ کار میں ’سووَچھتا ہی سیوا‘ کے نفاذ کا جائزہ لیا۔
’سووَچھتا ہی سیوا‘ مہم ، جس کاآغاز 15 ستمبر 2023 کو ہوا تھا، 02 اکتوبر 2023 کو مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر اختتام پذیر ہوگی۔ مہم کے ایک حصے کے طور پر، گاندھی جینتی کے موقع پر سووَچھ بھارت دیوس کی ایک تعارفی تقریب کے طور پر کمیونٹی شراکت داری کے توسط سے شرمدان سرگرمیاں انجام دی جا رہی ہیں۔
ملک بھر کے 1100 سے زائد دفاتر اور رہائشی کالونیوں میں 20000 سے زائد افسران اور اسٹاف آف ڈفینس اکاؤنٹس ڈپارٹمنٹ صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں جن میں کوڑا کرکٹ کی صفائی، بوسیدہ فائلوں کو ہٹانا، اور صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کی اہمیت کے موضوع پر بیداری سے متعلق مہمات شامل ہیں۔ اسی طرح کی صفائی ستھرائی سے متعلق مہمات ، ’سووَچھتا ہی سیوا‘ مہم کے جزو کے طور پر ملک بھر میں وزارت دفاع، خدمات اور دیگر متعلقہ تنظیموں کے اداروں میں لانچ کی گئی ہیں۔
**********
(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )
U.No:10184
(Release ID: 1962660)
Visitor Counter : 102