وزارت دفاع
وائس ایڈمیرل ترون سوبتی، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے بحری عملے کے نائب سربراہ کے طور پر عہدہ سنبھالا
Posted On:
01 OCT 2023 11:04AM by PIB Delhi
وائس ایڈمیرل ترون سوبتی، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے یکم اکتوبر 2023 کو بحری عملے کے نائب سربراہ کے طور پر عہدہ سنبھالا۔
وائس ایڈمیرل ترون سوبتی یکم جولائی 1988 میں بھارتی بحریہ میں شامل ہوئے تھے اور وہ جہاز رانی اور ڈائرکشن میں مہارت رکھتے ہیں۔
35 برسوں پر محیط اپنے کرئیر میں، انہوں نے مختلف کمان سنبھالیں اور انہیں ساحل اور سمندر میں مختلف عہدوں پر فائض کیا گیا۔فلیگ افسر نے ایک میزائل شکن بحری جہاز، آئی این ایس نشانک، طیارہ شکن بحری جہاز، آئی این ایس کورا، ہدف بند میزائل شکن بحری جہاز آئی این ایس کولکاتا کی کمان سنبھالی۔ اپنی مدت کار میں انہوں نے عملے کی ضروریات کے ڈائریکٹوریٹ اور عملے کے ڈائریکٹوریٹ کے طور پر اپنی خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ماسکو میں بھارتی سفارتخانے میں بحری اتاشی کے طور پر بھی کام کیا۔
2019 میں ریئر ایڈمیرل کے عہدے پر ترقی حاصل ہونے پر، انہیں بھارتی بحریہ کی اکادمی، ایزی مالا میں ڈپٹی کمانڈینٹ اور چیف انسٹرکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا، بعد ازاں انہیں فلیگ آفیسر کے طور پر مشرقی بیڑے کی کمان سونپی گئی۔ 2021 میں وائس ایڈمیرل رینک پر ترقی حاصل ہونے پر ، انہوں نے وزارت دفاع کے این ایچ کیو میں بحری عملے کے نائب سربراہ کے طور پر موجودہ تقرری سے قبل ڈائرکٹر جنرل پروجیکٹ سی برڈ کا عہدہ سنبھالا۔
فلیگ آفیسر کو محترم صدر جمہوریہ ہند کی جانب سے 2020 اور 2022 میں میں وِششٹھ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔
انہوں نے وائس ایڈمیرل سنجے مہندرو کی جگہ لی ہے جو 30 ستمبر 2023 کو 38 سال سے زائد کی شاندار خدمات کے بعد سبکدوش ہوئے۔ ڈی سی این ایس کے طور پر وائس ایڈمیرل سنجے مہندرو کی مدت کار کے دوران بھارتی بحریہ نے کئی اہم کامیابیوں کا مشاہدہ کیا جس کے نتیجے میں بھارت کی بحری رسائی اور آپریشنل ٹیمپو نئی بلندی سے ہمکنار ہوئے۔ اس کے علاوہ دوست ممالک کے ساتھ کامیاب تزویراتی تعاون سے متعلق متعدد پہل قدمیاں انجام دی گئیں۔
**********
(ش ح ۔ا ب ن ۔م ف )
U.No:10183
(Release ID: 1962644)
Visitor Counter : 112