امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
خوراک اور عوامی تقسیم کامحکمہ یکم اکتوبر کو سوچھتا ہی سیوا مہم کےدوران 811 پروگراموں میں شرکت کرے گا
Posted On:
30 SEP 2023 12:57PM by PIB Delhi
خوراک اور عوامی تقسیم کا محکمہ (ڈی ایف پی ڈی) نے یکم اکتوبر 2023کو منعقد کیے جارہے "ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ" سوچھتا ہی سیوا مہم کے تحت ایک تاریخ ایک گھنٹہ ایک ساتھ سوچھتا ابھیان میں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا منصوبہ بنایا ہے۔ محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم نے اپنےمتعلقہ دفاتر اور پبلک سیکٹر اکائیوں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں کل 811پروگراموں کی نشاندہی کی ہے۔ ان پروگراموں میں محکمہ شرکت کرے گا ۔
سکریٹری جناب سنجیو چوپڑا کی قیادت میں محکمہ مہر چند مارکیٹ، لودھی کالونی، نئی دہلی اور ان نون سولجر پارٹ، لودھی کالونی، نئی دہلی میں صفائی مہم چلائے گا۔ اس میگا ایونٹ میں مہر چند مارکیٹ ایسوسی ایشن کے ممبران بھی شامل ہوں گے۔
اسی طرح فوڈ کارپوریشن آف انڈیا اور سینٹرل ویئر ہاؤسنگ کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹر کے افسران اور عملہ، محکمہ کےما تحت پی ایس یو بنگالی مارکیٹ اور رہائشی علاقوں اور قریبی اسکول میور وہار، فیز-1، فیز-2، نئی دہلی کے نزدیکی اسکولوں میں مہم چلائیں گے۔
محکمہ کے تحت ویئر ہاؤسنگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے یکم اکتوبر 2023 کو پارک ایریا سمیت حوض خاص مارکیٹ کی نشاندہی کی ہے، جب کہ نیشنل شوگر انسٹی ٹیوٹ نے مہم کے لیے سول لائنز، کانپور میں پرمت گھاٹ کا انتخاب کیا ہے۔
محکمہ اور اس کے پی ایس یو/انسٹی ٹیوٹ اس میگا ایونٹ کے لیے آر ڈبلیو اے کے اراکین، مقامی مارکیٹ ایسوسی ایشن، مندروں/گھاٹوں وغیرہ کے کارکنان کو شامل کریں گے۔ صفائی مہم کے لیے تقریباً 811 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اس میں محکمہ کے کل 13000 سے زیادہ افسران اور اہلکار، پی ایس یو اور اداروں کے اس صفائی مہم میں حصہ لینے کی امید ہے۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ مہم کے تحت تمام سرگرمیاں آسانی سے اختتام پذیرہوں اور پروگرام کامیاب ہو، محکمہ نے پورے ہندوستان میں یکم اکتوبر 2023 کو منعقد ہونے والی مہم اور سرگرمیوں کی تیاری کی نگرانی کے لیے جوائنٹ سکریٹری سطح کے ایک نوڈل افسر کو مقرر کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
10148
(Release ID: 1962349)
Visitor Counter : 74