وزارت اطلاعات ونشریات
ڈاکٹر ایل مروگن ٹی آئی ایف ایف2023 میں ہندوستانی وفد کی قیادت کی
Posted On:
30 SEP 2023 11:56AM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے 29 ستمبر کو منعقد ہونے والے 15ویں تاشقند بین الاقوامی فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں ہندوستان کی نمائندگی کی۔ ہندوستانی وفد میں سینئر فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹرجناب امیش مہرا اور نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایف ڈی سی) کےحکام شامل تھے۔ ہندوستان اور ازبکستان کے درمیان سوویت دور سے فلم سازی میں تعاون کی ایک مضبوط روایت ہے۔ ان روابط کو این ایف ڈی سی اور ازبک کینو (ازبک فلمز) کے مشترکہ عمل سے مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
قبل ازیں، ڈاکٹر مروگن نے ازبکستان کے وزیر ثقافت و سیاحت مسٹر اوزودبیک نظر بیکوف سے ملاقات کی۔ فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی اور تعاون کا اعادہ کیا اور فلم سازی اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
ڈاکٹر مروگن نے ازبک فریق کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی متحرک قیادت میں ہندوستان کی تخلیقی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے حکومت ہند کی مضبوط پالیسیوں کی بدولت ہندوستان کے سمعی و بصری شعبے میں زبردست ترقی کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کو پروڈکشن، شوٹنگ اور پوسٹ پروڈکشن کے شعبوں میں تعاون کی پیشکش کی۔ ہندوستان ازبک فلم سازوں اور طلباء کو فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا جیسے اداروں میں تربیت دینے کے لیے بھی تیار ہے۔
فلم فیسٹیول کے موقع پر، ڈاکٹر مروگن نے ثقافت اور سیاحت کے نائب وزیر ڈاکٹر بی ممکو کی قیادت میں ترکی کے وفد سے بھی ملاقات کی۔ ترک فریق کو ہندوستان میں شوٹنگ کے بہترین مواقع اور ہندوستان میں دستیاب فلم سازی میں جدید ترین تکنیکی انفراسٹرکچر کے استعمال کے بارے میں بتایا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ت ع(
10147
(Release ID: 1962338)
Visitor Counter : 95