وزارت اطلاعات ونشریات
15ویں تاشقند انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھارت کی شرکت
وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن 29 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تاشقند انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں وفد کی قیادت کریں گے
ٹفیسٹ پلیٹ فارم گوا میں 20-28نومبر 2023 کے دوران 54ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کو فروغ دے گااور بین الاقوامی کو پروڈکشنز کے لیے شراکت داری کو فروغ دے گا
ازبیکستان کے وزرا کے ساتھ ملاقاتیں اور ترکی و روس کے فلمی وفودکی شرکت کا منصوبہ بنایا گیا ہے
Posted On:
28 SEP 2023 7:06PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اس سال تاشقند انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔ اس فلم فیسٹیول میں شرکت کا مقصد سنیما کی شراکت داری قائم کرنا، پروگراموں کا تبادلہ کرنا، فلم سازی کو فروغ دینا اور ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے۔ تاشقند انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ، جسے شاہ راہ ریشم کا موتی کہا جاتا ہے، کا آغاز 1968 میں ہوا تھا اور اس فیسٹیول کے افتتاحی ایڈیشن میں بھارتی فلم امرپالی دکھائی گئی تھی۔
بھارتی سنیما نے ابتدائی بھارتی سنیما کے دنوں میں دنیا کے نقشے پر اپنا سکہ جمایا جب راج کپور کی فلموں کو دنیا بھر سے محبت ملی ، خاص طور پر ازبکستان اور وسطی ایشیا کے خطے میں بھی۔ بھارتی سنیما میں آج تک ایک کشش برقرار ہے کیونکہ کہانی سنانے کا ہمارا ثقافتی طریقہ اور آرٹ کی شکلیں ہماری کہانی سنانے میں شامل ہیں اور نہ صرف بھارت میں بلکہ دنیا بھر میں اس کی ستائش کی جاتی ہے ، جیسے راجمولی کی فلم آر کا گانا ’ناٹو ناتو‘ جس نے حال ہی میں گولڈن گلوب میں بہترین گانے کا ایوارڈ جیتا تھا جس نے دنیا بھر کے سنیما شائقین کا دل جیت لیا تھا۔
ازبکستان اور بھارت کے تعلقات کی جڑیں تاریخ میں بہت گہری ہیں۔ حالیہ برسوں میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں دوطرفہ تعلقات میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن پر کام کرتے ہوئے دنیا کے لیے بھارت میں جاری ترقی کے امکانات کے ساتھ ایک خوشحال فلمنگ ایکو سسٹم اور مستقبل کے لیے تیار صنعت پیدا کرنے کے لیے بھارت فلموں کو مشترکہ طور پر تیار کرنے ، سنیما کی تفہیم اور تکنیک کا تبادلہ کرنے اور سنیما / صنعتوں کو جامع بنانے کے طریقوں کو تیار کرنے کا خواہاں رہا ہے۔ اس سال شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی صدارت کے سال کے دوران ، بھارت نے جنوری 2023 میں ممبئی میں ایس سی او فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا تھا۔
ٹفیسٹ میں بھارت کی شرکت اطلاعات و نشریات، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کی جانب سے ’بھارت کی تخلیقی معیشت کی نمائش‘ کے موضوع پر ہے، جو دلچسپ اور معنی خیز تبادلہ خیال کے لیے محرک ہوگا۔
تاشقند انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ازبکستان اور دیگر شریک ممالک کے درمیان سنیما کی شراکت داری کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرے گا جس سے بھارت کو عالمی مواد کا مرکز بننے اور ایک مشترکہ فلمنگ ایکو سسٹم بنانے کی راہ ہموار ہوگی۔ غیر ملکی فلم سازوں کو مراعات کے اعلان کو فروغ دیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ فلم سازوں کو بھارت کی طرف راغب کیا جاسکے۔
فیسٹیول پلیٹ فارم کا استعمال 54 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (افی) کے اس سال کے ایڈیشن کے فروغ کے لیے کیا جائے گا ، جو گوا میں 20 سے 28 نومبر 2023 کے دوران منعقد ہوگا۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 10088
(Release ID: 1961830)
Visitor Counter : 99