وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے صنفی مساوات کو آگے بڑھانے اور نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لیے CRIIIO 4 GOOD ماڈیول کا آغاز کیا
سی آر آئی آئی او 4 گڈ ماڈیول لڑکیوں کو با اختیار بنانے اور صنفی مساوات کے بارے میں بیداری پھیلانے کا ایک ذریعہ ہوں گے - جناب دھرمیندر پردھان
Posted On:
28 SEP 2023 5:07PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے لڑکیوں اور لڑکوں کے درمیان صنفی مساوات کو فروغ دینے کے لیے ایک نئے آن لائن، زندگی کی مہارتیں سیکھنے کے ماڈیول ’CRIIIO 4 GOOD‘ کا آغاز کیا۔ یہ پروگرام احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، یونیسیف اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے تعاون سے شروع کیا گیا۔ اس تقریب میں ڈاکٹر کبیر ڈنڈور، وزیر قبائلی ترقی، پرائمری، سیکنڈری اور بالغ تعلیم، حکومت گجرات؛ پارلیمانی امور، پرائمری، ثانوی اور بالغ تعلیم، اعلیٰ تعلیم کے وزیر مملکت جناب پرفل پنشیریا؛ محترمہ سنتھیا میک کیفری، یونیسیف کی نمائندہ؛ جناب جے شاہ، سکریٹری، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا؛ محترمہ اسمرتی مندھانا، ہندوستانی کرکٹر اور آئی سی سی- یونیسیف ’CRIIIIO 4 Good‘ اقدام کی حامی؛ جناب سنجے کمار، سکریٹری، محکمہ اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم اور یونیسیف کے حکام نے شرکت کی اور اس میں 1000 سے زائد بچے بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب پردھان نے ایک بنیادی اصول کے طور پر صنفی مساوات اور مساوی مواقع پر این ای پی 2020 میں دیے گئے زور کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا، ’CRILLIO 4 GOOD‘ کے ذریعے، کھیل کی طاقت اور کرکٹ کی مقبولیت کو لڑکیوں کو با اختیار بنانے اور صنفی مساوات کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ کس طرح ملک نے ناری شکتی وندن ایکٹ کی منظوری اور خواتین پر مبنی ترقی میں ہندوستان کو سب سے آگے لے جانے کے ساتھ تاریخ رقم کرنے کا مشاہدہ کیا۔
محترمہ اسمرتی مندھانا نے اسٹیڈیم میں 1000 سے زیادہ اسکولی بچوں کے ساتھ 'CRISIO 4 Good' کے پہلے سیکھنے کے ماڈیول کا اشتراک کیا۔ یہ ماڈیول انتہائی پرکشش ہیں، اور یہ مزیدار، تعاملی انداز میں لڑکیوں اور لڑکوں کے درمیان زندگی کی ضروری مہارتوں اور صنفی مساوات کے بارے میں بات کرنے کے لیے کرکٹ کی طاقت کا استعمال کرتے ہیں۔
’سی آر آئی آئی آئی او4 گڈ‘ 8 کرکٹ پر مبنی اینیمیشن فلموں کی ایک سیریز ہے جو صنفی مساوات کو فروغ دیتی ہے، لڑکیوں کو زندگی کی مہارتوں سے روشناس کراتی ہے اور کھیلوں میں ان کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ نوجوان سامعین کی مقبولیت اور کرکٹ کے لیے ان کے جذبے کو بروئے کار لاتے ہوئے، آئی سی سی اور یونیسیف نے بچوں اور نوجوانوں کو اہم زندگی کی مہارتیں اپنانے اور صنفی مساوات کی اہمیت کو سراہنے کے لیے ان ماڈیول کو جاری کیا ہے۔ پروگرام کو تین زبانوں: انگریزی، ہندی اور گجراتی میں criiio.com/criiio4good پر مفت دیکھا جا سکتا ہے۔
ان آٹھ ماڈیول کے عنوانات ہیں: لیڈرشپ، مسئلے کا حل، اعتماد، فیصلہ سازی، گفت و شنید، ہمدردی، ٹیم ورک اور گول سیٹنگ اور کرکٹ کی مثالوں کا استعمال کرتے ہوئے جدید ترین اینیمیشن کے ذریعے ان کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ مقامی باریکیوں پر گہری تحقیق نے ان فلموں کو حقیقی اور متعلقہ بنا دیا ہے۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
U: 10081
(Release ID: 1961828)
Visitor Counter : 150